دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

ابی حبیب عن میمون بن مھر ان قال دخلت علی سالم بن عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہم فحدثنی ملیا ثم التفت الی فقال یا ابا ایوب الا اخیرك بحدیث تحبہ وتحملہ عنی وتحدث بہ فقلت بلی قال دخلت علی عبداﷲ بن عمر بن الخطاب رضی اﷲ تعالٰی عنھما وھویتعمم فلما فرغ التفت فقال اتحب العمامۃ قلت بلی قال احبھا تکرم ولا یراك الشیطان الاولی (ھاربا انی) سمعت رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یقول صلاۃ تطوع او فریضۃ بعمامۃ تعدل خمسا وعشرین صلاۃ بلا عمامۃ وجمعۃ بعمامۃ تعدل بسبعین جمعۃ بلا عمامۃ ای بنّی اعتم فان الملٰئکۃ یشھدون یوم الجمعۃ معتمین فیسلمون علی اھل العمائم حتی تغیب الشمس[1] ۔

ہو کر فرمایا اے ابو ایوب ! کیا تجھے ایسی حدیث کہ خبر نہ دوں جو تجھے پسند ہو، میری طرف سے روایت کرے اور اسے بیان کرے۔ میں نے عرض کیا کیوں نہیں___ تو سالم بن عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہم فرماتے ہیں میں اپنے والد ماجدعبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما کے حضور حا ضر ہوا اور وُہ عمامہ باندھ رہے تھے جب باندھ چکے میری طرف التفات کرکے فرمایا تم عمامہ کو دوست رکھتے ہو؟ میں نے عرض کی کیوں نہیں! فرمایا اسے دوست رکھو عزّت پاؤگے اور جب شیطان تمہیں دیکھے گا تم سے پیٹھ پھیر لے گا۔ میں نے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ عمامہ کے ساتھ ایك نفل نماز خواہ فرض بے عمامہ کی پچیس نمازوں کے برابر ہے اور عمامہ کے ساتھ ایك جمعہ بے عمامہ کے ستّر جمعوں کے برابر ہے۔ پھر ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما نے فرمایا : اے فرزند! عمامہ باندھ کہ فرشتے جمعہ کے دن عمامہ باندھے آتے ہیں اور سورج ڈوبنے تك عمامہ والوں پر سلام بھیجتے رہتے ہیں۔

حق یہ ہے کہ یہ حدیث موضوع نہیں اس کی سند میں نہ کوئی وضاع ہے نہ متہم بالوضع نہ کوئی کذاب نہ متہم بالکذب نہ اُس میں عقل یا نقل کی اصلا مخالفت لاجرم اُسے امام جلیل خاتم الحفاظ جلال الملۃ والدین سیوطی نے جامع صغیر میں ذکر فرمایا جس کے خطبہ میں ارشاد کیا:

ترکت القشر، واخذت اللباب، وصنتہ عما تفرد بہ وضاع اوکذاب[2]۔

میں نے اس کتاب میں پوست چھوڑ کر خالص مغز لیاہے اور اسے ہر ایسی حدیث سے بچایا جسے تنہا کسی وضاع یا کذاب نے روایت کیا ہے۔

 


 

 



[1] لسان المیزان حرف العین ترجمہ العباس بن کثیر  مطبوعہ دائرۃ المعارف النظامیہ حیدرآباد دکن ۳/ ۲۴۴

نوٹ : جن کتابوں کا اعلٰیحضرت نے ذکر کیا ہے وہ نہ ملنے کی وجہ سے اس کتاب کا حوالہ دیا ہے ۔نذیر احمد سعیدی۔

[2] الجامع الصغیر مع فیض القدیر درخطبہ کتاب مطبوعہ دارالمعرفہ بیروت ۱/ ۲۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن