30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
استخفاف[1]۔ |
نے کفر کیا کیونکہ یہ اسکا استخفاف ہے۔(ت) |
عمامہ کی فضیلت میں احادیثِ
کثیرہ وارد ہیں بعض اُن سے کہ اس وقت پیشِ نظر ہیں مذکور ہوتی ہیں:
حدیث اوّل: سنن ابی داؤد و جامع ترمذی میں رکانہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے مروی
ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
فرق ما بیننا و بین المشرکین العمائم علی القلانس [2]۔ |
ہم میں اور مشرکوں میں فرق ٹوپیوں پر عمامے ہیں ۔(ت) |
علامہ مناوی تیسیر شرح جامع صغیر میں اس حدیث کے نیچے لکھتے ہیں:
|
فالمسلمون یلبسون القلنسوۃ وفوقھا العمامۃ امالبس القلنسوۃ وحد ھافزی المشرکین فلبس العمامۃ سنۃ [3]۔ |
مسلمان ٹوپیاں پہن کر اوپر سے عمامہ باندھتے ہیں تنہا ٹوپی کافروں کی وضع ہے تو عمامہ باندھنا سنّت ہے۔ |
یہی حدیث باوردی نے ان لفظوں میں روایت کی کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
|
العمامۃ علی القلنسوۃ فصل ما بیننا وبین المشرکین یعطی یوم القٰیمۃ بکل کورۃ یدروھا علی راسہ نورا [4]۔ |
ٹوپی پر عمامہ ہمارا اور مشرکین کا فرق ہے ہر پیچ کہ مسلمان اپنے سر پر دے گا ا س پر روزِ قیامت ایك نور عطا کیا جائے گا۔ |
حدیث ۲ و ۳: قضاعی مسند شہاب میں امیر المومنین مولٰی علی کرم اﷲ وجہہ الکریم سے اور دیلمی مسند الفردوس میں مولٰی علی و عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے راوی کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:العمائم تیجان العرب [5]۔(عمامے عرب کے تاج ہیں)۔
حدیث ۴: مسند الفردوس میں انس ابن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
[1] الفتاوی البزازیۃ مع الفتاوی الہندیۃ نوع فی السنن من کتاب الصلوٰۃ مطبوعہ نورانی کتب خانہ پشاور ۴/ ۲۸
[2] سنن ابی داؤد باب العمائم مطبوعہ آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۲۰۸
[3] التیسیر شرح الجامع الصغیر تحت حدیث فرق مابیننا الح مکتبہ الامام شافعی الریاض ۲/ ۱۶۹
[4] کنز العمال بحوالہ باوردی عن رکانۃ فرع فی العمائم مطبوعہ منشورات مکتبہ التراث الاسلامی بیروت ۱۵/ ۳۰۵
[5] الفردسوس بما ثور الخطاب حدیث ۴۲۴۶ مطبوعہ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۳/ ۸۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع