30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ نمبر ۴۴۰: از جڑودہ ضلع میرٹھ مرسلہ سیّد صابر جیلانی صاحب
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگر پیروں کے نیچے کپڑا نہ ہو اور صرف زانو اور سجدہ کی جگہ ہو تو نماز ہوسکتی ہے یا نہیں؟
الجواب:
نماز ہوجائے گی اور بہتر اس کا
عکس ہے پاؤں کی احتیاط پیشانی سے زیادہ ہے و لہذا اگر انگر کھایا کُرتا بچھا کر
نماز پڑھے تو چاہئے کہ گریبان کی جانب پاؤں رکھے اور دامنوں پر سجدہ کرے کہ گریبان
بہ نسبت دامن احتمال نجاست سے دور ہے۔
مسئلہ نمبر ۴۴۱: ۳۵ شعبان ۱۳۲۶ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و ہادیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ امام کو قبلہ کی طرف دعا مانگنا مطلقًا مکروہ ہے تو اس کی کراہت کا کیا اثر پڑنا چاہئے اور درحالتے کہ ۱۰ دس آدمی سے زیادہ ہوں مقتدی میں سے اگر اخیرصفوں تك کوئی نمازمیں نہ ہو بشرط محاذات، تو امام کو چاہئے کہ مقتدیوں کو پیٹھ نہ کرے لیکن اس صورت میں اگر مقتدیوں کی مقتدیوں کو پیٹھ ہو تو اس کا کیا جواب ہے اور ایضا مطلقًا مکروہ کے کیا معنی ہیں؟ بینوا تو جروا۔
الجواب:
کراہت کا اثر نا پسندی اور اُس کا اوسط درجہ اساء ت ہے یعنی بُرا کیا اور اعلٰی درجہ کراہت تحریم اُس کا اثر گنہگار و مستحق عذاب ہونا، مطلق مکروہ غالبًا تحریم کا افادہ کرتا ہے اور بلکہ خاص معنی کراہت تنز یہ بھی مستعمل ہوتا ہے مقتدیوں کے لئے شرعًا اتنا مستحب ہے کہ نقض صفوف کریں اور نماز کے بعد اُس انتظام پر نہ بیٹھے رہیں جیسے نماز میں تھے پھر بھی سب کو پھر کر بیٹھنے کا حکم نہیں کہ اُس میں حرج ہے اور مقتدی سب ایك حالت پر شریك نماز ہوئے تھے اُن میں سے کسی کا آگے پیچھے ہونا کوئی بالخصوص مقصود و مطلوب و لازم نہ تھا بلکہ اتفاقی طور پر واقع ہوا جو پہلے پہنچ گیا اس نے پہلی صف میں جگہ پائی اور جو بعد میں پہنچے انھوں نے بعد کی صف میں ، اگر یہ بعد والے پہلے پہنچتے تو یہی پہلی میں ہوتے اور وہ کہ اگلی صف میں ہیں بعد کو آتے تو بعد کی صف میں ہوتے، ان کا بیٹھنا ایسا ہے جیسا مجلس کثیر میں لوگوں کا بیٹھنا کہ ایك دوسرے کی طرف پیٹھ ہوتی ہے مگر وہ سب ایك حالت میں ہیں قصدًا و التزامًا اُن میں ایك دوسرے پر تقدم نہیں بخلاف امام کہ وہ بالقصد آگے ہوتا اور انھیں پیٹھ کرتا ہے اور یہی واجب و لازم اور متعین ہے تو اسے اس قصدی پشت کرنے سے انحراف کا حکم ہوا، واﷲ تعالٰی اعلم۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع