دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

حدیث دوم: ابن عساکر والدیلمی وابن النجار عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنھما قال سمعت رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یقول صلاۃ تطوع او فریضۃ بعمامۃ تعدل خمساو عشرین صلاۃ بلا عمامۃ و جمعۃ بعمامۃ تعدل سبعین جمعۃ بلا عمامۃ [1]۔یعنی ایك نماز نفل ہو یا فرض عمامہ کے ساتھ پچیس نماز بے عمامہ کے برابر ہے اور ایك جمعہ عمامہ کے ساتھ ستّر جمعہ بے عمامہ کے ہمسر۔

فیہ مجاھیل قلت ولیس فیھم کذاب ولا وضاع ولامتھم بہ ولا فیہ ما یردہ الشرع اور یحیلہ العقل وقد اوردہ السیوطی فی الجامع الصغیر۔

اس میں مجہول راوی ہیں قلت (میں کہتا ہوں) ان میں سے کوئی بھی کذاب اور وضّاع (حدیث گھڑنے والا) نہیں اور نہ ہی کوئی متہم بالوضع ہے اور نہ اس میں کوئی ایسی چیز ہے جس کو شریعت رد کرتی ہو یا اسے عقل محال تصور کرتی ہو ، اسے امام سیوطی نے جامع صغیر میں نقل کیا ہے۔(ت)

حدیث سوم: الدیلمی عن انس رضی اﷲ تعالٰی قال قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم الصلاۃ فی العمامۃ تعدل بعشرۃ اٰلاف حسنۃ [2]۔ یعنی عمامہ میں نماز دس ہزار نیکیوں کے برابر ہے۔

ھذا ضعیف جدافیہ ابان متروك واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔

یہ نہایت ہی ضعیف ہے کیونکہ اس میں ابان متروك ہے۔ ت

مسئلہ نمبر ۴۳۶:                    از پٹنہ مرسلہ ابوالمساکین مولوی ضیاء الدین صاحب                      ۱۶ذی الحجہ ۱۳۲۰ ھ

کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ بعد سلام امام کو پنجوقتہ نماز میں داہنے بائیں پھر کے دُعا مانگنا چاہئے یا صرف فجر و عصر میں۔

الجواب:

کسی نماز میں امام کو ہرگز نہ چاہئے کہ وہ روبقبلہ بیٹھا رہے انصراف مطلقًا ضرور ہے صرح بہ فی الذخیرۃ


 

 



[1] مرقات بحوالہ ابن عساکر الفصل الثانی من کتاب اللباس مطبوعہ مکتبہ امدادیہ ملتان ۸/ ۲۵۰ کنز العمال  بحوالہ ابن عساکر فرع فی العمائم مطبوعہ مکتبۃ التراث الاسلامی حلب بیروت ۱۵/ ۳۰۶

[2] الفردوس بما ثور الخطاب حدیث ۳۸۰۵ مطبوعہ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۲/ ۴۰۶

نوٹ:جس کتاب سے حوالہ دیا گیا ہے اس کتاب کے الفاظِ حدیث میں"تعدل"کا لفظ نہیں ہے اور بجائے"الاف"کے"الف"ہے ، الفاظِ حدیث یوں ہیں:"الصلٰوۃ فی العمامۃ عشرۃ الف حسنۃ"۔ نذیر احمد سعیدی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن