30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بیٹھ سکتا ہے اور سجدہ کیلئے سرذراخم کرکے سامنے کی پٹڑی کے نیچے داخل کرکے بخوبی ادا کرسکتا ہے میں نے بارہا اس طرح ادا کی ہے۔جب مولانا عبدالقادر رحمہ اﷲ تعالٰی کی ہمراہی میں تیسرے درجے میں سفر کرنا ہوتا تھا ۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ نمبر ۴۳۵: مرسلہ مولوی سید غلام امام صاحب سیہسوانی ۳جمادی الآخرہ ۱۳۰۸ھ
بخدمت مولوی صاحب سر جمیع اہل فضل وکمال مسلم الشر ف والعلا ابقاھم اﷲ دائم البقا علی الطریق المسنون ۔ السلام علیکم و بطریقے ومرادے ہزاروں دُعا و ثنا ئے خلق عالم نوازہ وسلام مخلصانہ کے بعد کچھ تصدیق ہے آپ کے روبرو ایك جمعہ کی نماز کے بعد میں ذکر فضلیتِ عمامہ کا جو آپ سے کیا تو آپ نے فرمایا کہ ایسا ہی ہے اور کچھ عربی فقرہ بھی پڑھا تھا لہذا میں چاہتا ہوں کہ اگر میری یاد صحیح ہے تو اُس کو لکھ کر عنایت فرمائیں میں نہایت ممنونی موروثی کے ساتھ شکر عنایت عالی کو اچھا ضمیمہ کروں گا۔فقط
الجواب:
جنابِ من ادام اﷲ تعالٰی کر امتکم و رحمۃ اﷲ و برکاتہ،فضل صلاۃ بالعما مۃ میں احادیث مروی وہ اگر چہ ضعاف ہیں مگر دربارہ فضائل ضعاف مقبول اور عندالتحقیق ان پر حکم بالوضع محل کلام ۔
حدیث اوّل:اخرج الطبرانی فی الکبیر عن ابی الدرداء رضی اﷲ تعالٰی عنہ قال قال رسول اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان اﷲ عزوجل و ملٰئکتہ یصلون علی اصحاب العمائم یوم الجمعۃ [1]یعنی بیشك اﷲ عزوجل اور اسکے فرشتے جمعہ میں عمامہ باندھے ہوؤں پر درود بھیجتے ہیں ۔
|
اقتصرالحافظان العراقی والعسقلانی فی تخریجی احادیث الاحیاء والرافعی علی تضعیفہ قالہ السیوطی فی اللاٰلی واورد الحدیث فی جامعہ الصغیر ملتزما ان لا یورد فیہ موضوعا۔ |
دو حفاظ محدثین عراقی اور عسقلانی نے تخریج احادیث احیاء علوم الدین اور تخریج احادیث الرافعی الکبیرمیں اس کی تضعیف پر اقتصار کیاہے یہ بات سیوطی نے اللآلی میں بیان کی ہے اور اپنی کتاب جامع صغیر میں اسے نقل کیا ہے حالانکہ انہوں نے اس کتاب جامع صغیر میں اس بات کا التزام کر رکھا ہے کہ کوئی موضوع روایت اس میں ذکر نہ کی جائے گی۔(ت) |
[1] مجمع الزوائد باب اللباس للجمعۃ مطبوعہ دارالکتاب ۲/ ۱۷۶،الجامع الصغیر مع فیض القدیر حدیث ۱۸۱۷ مطبوعہ دارالعرفۃ بیروت ۲/ ۲۷۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع