دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

الجواب:

رکوع میں قدموں پر نظر ہو ۔واﷲ تعالٰی اعلم بالصواب

مسئلہ نمبر ۴۳۲:    ازکلکتہ بلگچھیا مدرسہ عظیمیہ مسئولہ تصدق حسین صاحب             ۱۰ رمضان المبارك ۱۳۳۹ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ فریضہ نمازوں کے بعد دُعا مانگ کر ہاتھوں کو منہ پر ملتے ہوئے زور کی آواز کے ساتھ چومنا کیسا ہے؟ بینوا توجروا۔

الجواب:

نماز کے بعد دُعا مانگنا سنّت ہے اور ہاتھ اُٹھا کر دُعا مانگنا اور بعد دُعا منہ پر ہاتھ پھیر لینا یہ بھی سنّت سے ثابت ہے مگر چومنا کہیں ثابت نہیں ۔واﷲ تعالٰی اعلم 

مسئلہ نمبر ۴۳۳:   از مدرسہ منظر الاسلام بریلی مسئولہ مولوی عبداﷲ بہاری                            ۳شوال ۱۳۳۹ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ الحمد شریف کے بعد آمین آہستہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ امام سورہ فاتحہ پڑھ کر آمین کہے یا نہیں ؟اور جماعت کے ساتھ مقتدی بھی کہے یا نہیں ؟ منفرد کو تیسری چوتھی رکعت میں آمین کہنا جائز ہے یا نہیں؟ اگر نہیں اور زبان سے نکل جائے تو سجدہ سہو ہوگایا نہیں؟ بینوا تو جروا۔

الجواب :

نماز کی ہررکعت میں امام و منفرد کو ولا الضالین کے بعد آمین کہنا سنّت ہے۔ جہری نماز میں مقتدی بھی ہر رکعت میں کہیں اور غیر جہری رکعت یا سری نماز میں ولاالضالین ایسی خفی آواز میں کہا کہ اس کے کان تك پہنچی تو اس وقت بھی یہ آمین کہے ورنہ نہیں اور آمین سے سجدہ سہو کسی وقت نہیں۔ واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ نمبر ۴۳۴:    از شہر محلہ گڑھیا مسئولہ مولوی حشمت علی صاحب بریلوی            ۱۷ ذی الحجہ ۱۳۳۹ھ
عالی جاہ دام ظلکم ۔اسلام علیکم ورحمۃ اﷲ و برکاتہ۔ اگر کوئی شخص ٹھہری ہوئی ریل میں قبلہ رُخ ہو کر اس طرح نماز پڑھے کہ ریل کی دونوں پٹڑیوں کے درمیان جو جگہ خالی ہے اس میں کھڑا ہوکر رکوع کرے اور کوتاہی جگہ سے ایك پٹڑی پر سرین رکھ کر دوسری پٹڑی پرسجدہ کرے اور پاؤں اسی خالی جگہ میں قائم رہیں یونہی پیچھے کی پٹڑی پر بیٹھ کر اور آگے پاؤ ں ٹکا کر جلسہ قعدہ کرے تو نماز صحیح ہوگی یا نہیں بینوا تو جروا۔

الجواب:

مولٰنااکرمکم اﷲ وعلیکم السّلام ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ۔ اس طرح سجدہ ہر گر ادا نہ ہوگا۔نمازنہ ہوگی اورایسا قعدہ بھی محض خلافِ سنّت اوراسکی ضرورت بھی نہیں۔قعدہ میں پاؤں سمیٹ کر اسی خالی جگہ میں


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن