دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

اخفض قریبا من الرکوع قریبامن الارض ولم یرفع الیتیہ لان فی ھذہ الصلاۃ لا یحتاج المصلی الی رفعھما فظن الرائی انہ علیہ الصلاۃ والسلام صلی فی حالۃ الصحۃ قاعدا وسجد بوضع الجبھۃ علی الارض ولم یرفع الیتیہ فحکم علی الاطلاق کما فی مسح العمامۃ اخطأ الرائی حیث مسح النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم علی رأسہ ثم وضع العمامۃ علی الرأس وظن ان مسح العمامۃ تجوز بدلا عن مسح الراس والحال انہ علیہ الصلاۃ والسلام لم یمسح علی العمامۃ ھذا کتبہ العبد المذنب الجانی القاضی غلام گیلانی السنی الحنفی النقشبندی الرضوی کان اﷲ لہ ولمشائخہ اٰمین بحرمۃ النبی الامن الامین۔

حالتِ مرض میں اس طرح اشارہ کے ساتھ نماز ادا فرمائی ہو جس طرح اشارہ سے نماز ادا کرنے والا نمازی رکوع وسجود ادا کرتا ہے آپ نے سجدہ زمین کے قریب رکوع سے زیادہ جھُك کر کیا ہواور پچھلے حصے کو نہ اُٹھایا ہو کیونکہ اس حالت میں نمازی سرینوں کو اُٹھانے کا محتاج ہی نہیں ہوتا تو دیکھنے والے نے گمان کرلیا کہ آپ علیہ الصلٰوۃ والسلام نے حالتِ صحت میں بیٹھ کر نماز ادا فرمائی ہے اور سجدہ کے وقت پیشانی زمین پر رکھی اور جسم کے پچھلے حصے کو نہ اُٹھایا تو اس نے مطلقًا حکم جاری کردیاجیسا کہ عمامہ پر مسح کے معاملے میں دیکھنے والے سے خطاہوئی کہ نبی اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے سرِ اقدس پر مسح فرمایا پھر عمامہ پر مسح سر کے مسح کے بدلہ میں جائز ہے حالانکہ آقائے دو جہاں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے عمامہ پر مسح نہیں فرمایا تھا یہ الفاظ ایك گناہگار بندے قاضی غلام جیلانی سنّی حنفی نقشبندی رضوی نے لکھے ہیں اﷲ تعالٰی نبی امین کے صدقے اسکا اور اسکے مشائخ کا ہوجائے۔(ت)

الجواب:

الحمد ﷲ وحدہ (تمام تعریف اﷲ کے لئے ہے جو وحدہ لا شریك ہے۔ت) فاضل سلمہ القریب المجیب نے جو حکم تحقیق فرمایا وہی صحیح و حق صریح ہے اور سجدہ قاعدہ میں رفع الیتین مفسد صلاۃ ہونا زعم باطل و مردودوقبیح ہے اور جن معتبر معتمد کتابوں کا مدعی نے نام لیا ان سب پر محض افترا ہے اور جو دہم دلیل بنام دلیل ذکر کیا یکسر پادر ہوا ہے،صحیح بخاری و صحیح مسلم و سنن ابی داؤد و نسائی و ابن ماجہ میں عبداﷲ بن عباس رضی اﷲتعالٰی عنہما سے روایت رسول اﷲ صل اﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

امرت ان اسجد علی سبعۃ اعظم

میرے رب نے مجھے حکم فرمایا کہ سات استخوانوں پر سجدہ

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن