30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کہ جو مسئلہ مذکور ہو فی بابہ و ہ اولٰی بالعمل ہوتا ہے اس سے جو کہ مذکور فی غیربابہ ہو۔شامی جلد ثالث میں ہے:
|
المسئلہ المذکورۃفی بابہ اولٰی من المذکورۃ فی غیر بابہ [1]اھ۔ |
اپنے باب و فصل میں مذکورہ مسئلہ اس سے اولٰی بالعمل ہوتا ہے جو متعلقہ باب کے غیر میں مذکور ہوا اھ(ت) |
مسائلِ فقہ کے لئے کنزالعباد کی تین کتابیں غیر مظنہ ہیں:
|
قال الحموی ما فی غیر المظنہ والکتب الغریبۃ یتوھم ان یکون ضعیفا[2] ص۳۱ |
امام حموی کہتے ہیں جو غیر مظنہ اورکتب غریبہ میں ہو اس کے متعلق وہم ہوتا ہے کہ وہ ضعیف ہو اھ (ت) |
کلام ائمہ بھی اسی کا مقتضی ہے کہ سجدہ میں رفع الیتین نہ کیا جائے ابو السعود حاشیہ ملا مسکین علی الکنز میں ہے:
|
مایقضیہ کلام الائمۃ یوخذبلا توقف [3]اھ ص ۳۲۴ |
کلام ائمہ جس کا تقاضا کرے اس پر بلا توقف عمل کیا جائے گا اھ(ت) |
یہ مسئلہ فقیہ کا قول نہیں اگر ہو بھی تو بمقتضائے کلام ائمہ متروك ہو جائے گا۔ المسلك المتقسط میں ہے:
|
مقتضی کلام ائمۃ المذھب اولی بالاعتبار من کلام نعض المشائخ [4]۔ |
ائمہ مذہب کے کلام کا مقتضٰی باعتبار بعض مشائخ کے کلام سے اولٰی ہوتا ہے(ت) |
یہ مسئلہ کسی صورت سے ثابت نہیں ہوتا اور جب تك ثابت نہ ہوسکے عمل اصل ہی پر ہوگا اور وہ نفی ہے یعنی نفی عمل، اسی مسلك المتقسط میں ہے :
|
الاصل ھوالنفی حتی یتحقق الثبوت[5] اھ۔ |
جو چیز ثابت نہ ہو اس کی اصل نفی ہے۔اھ (ت) |
غرض یہ مسئلہ غلط ہے آدابِ نماز سے بھی نہیں ہوسکتا ہے اور ذکر بھی نہیں ہو سکتا ہے اس کا ایك آدھ رسالہ بے سروپا میں ہے اگر تسلیم بھی کیا جائے کہ بہت سی جگہوں میں مذکور ہے تو بھی کثرت نقول مستلزم صحت کو نہیں پہلے ایک
[1] ردالمحتار باب الوطء الذی یوجب الحدوالذی یوجبہ داراحیاء التراث العربی بیروت ۳/ ۱۵۲
[2] حاشیہ حموی مع الاشباہ والنظائر مقدمۃ الکتاب مطبوعہ ادارۃ القرآن الخ کراچی ۱/۱۶
[3] فتح المعین باب الصلٰوۃ العیدین مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کرای ۱/ ۳۲۴
[4] المسلک المتقسط مع ارشاد الساری فصل فی تمتع المکی مطبوعہ دارالکتاب العربیۃبیروت ص۱۹۰
[5] المسلک المتقسط مع ارشاد الساری فصل فی رکعتی الطواف مطبوعہ دارالکتاب العربیۃبیروت ص۱۱۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع