دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

کان ترکہ اولٰی[1]۔(جب کسی حکم کے سنّت اور بدعت ہونے میں تردّد ہو تو اس کا ترك اولٰی ہوتا ہے ۔ت)
 شامی جلداوّل ص
۳۷۰، بحرالرائق جلد دوم ص ۱۷۸ میں ہے :

ماتردد بین بدعۃ وواجب یؤتی بہ اوبین سنۃ و بدعۃ فلایؤتی بہ [2]۔

جب کسی چیز کے بدعت اور واجب ہونے میں تردد ہو تو اس چیز پر عمل کیاجائے گا اور جب سنّت یا جس چیز کے سنّت و واجب ہونے میں تردد ہو تو پھر عمل نہیں کیا جائے گا اھ(ت)

اور ظاہر کہ اس طور پر سجدہ کرنا غیر معتبر ہے پس اگر یہ مسئلہ درست ہونے کی تقدیر پر جبکہ لوگوں سے نہ ہوسکے گا لوگ گناہگار ہوں گے اور اس میں حرج عظیم ہے۔ شامی جلد ثالث ص ۲۳۹میں ہے:

فیہ حرج عظیم لانہ یلزم منہ تاثیم الامۃ [3] اھ۔

اس میں حرج عظیم ہے کیونکہ اس سے امت کا گناہگار ہونا لازم آتا ہے اھ (ت)

لوگوں کے ساتھ یہی ارفق واوفق ہے کہ سجدہ میں سرین کو  بلند  کریں تاکہ سجدہ آسانی سے ادا ہوجائے۔شامی جلدپنجم ص ۳۴۶ میں ہے:

وھو ارفق باھل ھذا الزمان لئلایقع فی الفسق والعصیان[4] اھ

یہی اہل زمانہ کے لئے آسان ہے تاکہ وہ فسق اور عصیان (نافرمانی) میں واقع نہ ہوں اھ (ت)

اسی جگہ میں ہے:

لکن اطلاق المتون موافق لاطلاق الادلۃ ولکونہ ارفق باھل ھذاالزمان [5] اھ۔

متون کے اطلاق کو دلائل کے اطلاق کے ساتھ موافقت کی وجہ سے تقدیم حاصل ہوگی اور اس لئے بھی لوگوں کے لئے یہ نہایت ہی آسان ہے اھ(ت)

فقہ کی معتبر کتابوں میں یہ مسئلہ باکل نہیں ہے اورتصوف واوراد کی کتابوں میں سے ناقل نے نقل کیاہے کیونکہ کنزالعباد اورادو وظائف کی کتاب ہے اور تکلیفیہ کا محل و باب کتب فقہ ہیں اور یہ قاعدہ فقیہہ ہے۔


 

 



[1] ردالمحتار مطلب اذتردوالحکم بین سنۃ وبدعۃ الخ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۱/ ۴۷۵

[2] بحرالرائق آخر باب العیدین مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۲/ ۱۶۵

[3] ردالمحتار کتاب الحدود مطلب فیمن وطئی من زفت الیہ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۳/ ۱۷۰

[4] ردالمحتار کتاب الخظر والاباحۃ فصل فی اللبس مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۵/ ۲۴۹

[5] ردالمحتار کتاب الخظر والاباحۃ فصل فی اللبس مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۵/۲۴۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن