دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

ایضًا جواہر نفیسہ اور دوسری بعض کتابوں میں جو یہ مسئلہ بتایا جاتا ہے کتب غیر معتبرہ مجہولہ ہیں اور جو معتبرہ ہیں ان کا حوالہ غلط ہے اور ظاہر ہے کہ علمِ فقہ کا ایسے غیر مشہور و مجہول حواشی و فتاوٰی سے نہیں لیا جاتا اُسی شامی اُسی جلد میں ہے:

الفقہ لاینقل من الھوامش المجھولۃ و ان قال معتمدانہ بخط ثقۃ [1]۔اھ

مسائل فقہ حواشی مجہولہ سے نقل نہیں کئے جاتے اگر چہ کوئی معتمدیہ کہے کہ یہ ثقہ کی تحریر ہے۔اھ (ت)

بر خلاف استصحاب کے وُہ نقل کرنا حواشی مجہولہ سے بھی درست ہے،

لانہ لتائید ابقاء ماکان علی ماکان فیکفی المدفع وان لم یکف المرفع فان الرفع اسھل من الدفع فافھم وتثبت ولاتھبت۔

کیونکہ یہ کسی شے کو اپنی اصلی حالت پر باقی رکھنے کی تائید کے لئے ہوتا ہے تو دافع کو کفایت کرے گا اگر چہ رافع کو کفایت نہ کرے کیونکہ رفع دفع سے اسہل ہے تو غور کر ثابت قدم رہ اور بزدل نہ بن۔(ت)

ایضًا یہ قول مخصص کا ہے اور یہ معتبر نہیں شامی جلد اول ص ۵۱۵ میں ہے۔ تخصیص القول یفید انہ خلاف المعتمد[2]  اھ (تخصیص قول مفید ہے اس بات کے کہ یہ معتمد کے خلاف ہے اھ ۔ت)

ایضًا اس طرح سجدہ کرنے سے متعدد سُنتوں کا ترك لازم ہوتا ہے پس من حیث الدلیل بھی ضعیف ہے اگر چہ اس پر عمل و فتوٰی بھی ہو نہ ایك فقیہ و امام بلکہ بہت اماموں کا اُسی شامی جلد اول ص ۱۱۴ میں المرجح بقوۃ الدلیل ھوالارجح وان صرح بان الفتوٰی علی غیرہ اھ (جو قول قوت دلیل کی بنا پر ترجیح پائے وہ ہی ارجح ہوتاہے اگر چہ اس بات پر تصریح ہو کہ فتوٰی اس کے غیر پر ہے اھ ۔ت)ص ۸۱۶ میں ہے:

لیس للمفتی الافتاء بالضعیف ولاینتفی الضعف بافتاء کثیرمن ائمۃ خوارزم [3]۔

مفتی کے لئے ضعیف پر فتوٰی جاری کرنا درست نہیں اور اکثر ائمہ خوارزم کے افتاء سے ضعف ختم نہیں ہو سکتا۔(ت)

ایضًا  اس میں احتمال ہے کہ یہ امر بدعت ہو اذا ترددالحکم بین سنۃ وبدعۃ


 

 



[1] ردالمحتار باب العیدین مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۱/ ۲۱۴

[2] ردالمحتار باب العیدین مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۱/ ۲۱۴

[3] ردالمحتار باب العیدین مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۱/ ۲۱۴

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن