دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

وہ دعوی مذکور پر منطبق نہیں ہوتی اگر یہ حالت سجدہ کا بیان ہوتا تو دلیل میں بجائے واذارفع قدمیہ فی صلاۃ القائم(جب قائم نے نماز میں دونوں قدم اُٹھا لئے۔ت)کے رفع قدمیہ فی السجود (دونوں قدم حالتِ سجدہ میں اُٹھالئے۔ت) ہوتا ورنہ قید فی صلاۃ القائم سے لازم آتا ہے کہ صلاۃ قاعد میں رفع قدمین فی السجود مفسدِصلاۃ نہ ہو اور صلاۃ قائم میں ہو حالانکہ اطلاق دلائل مبطل تفاوت ہے اس سے غالب ظن یہ ہوتا ہے کہ اس عبارت میں لفظ فسجد ناقل یا کاتب کی غلطی ہے، پس جبکہ اس لفظ کو غلط مانا جائے تو اس عبارت کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ حالتِ قیام حکمی میں رفع الیتین نہ کرے ورنہ وہ ایسا ہوگا جیسے قیام حقیقی میں کوئی شخص رفع قدمین کرے کہ وہ مفسد صلاۃ ہے۔ پس اس تقریر پر یہ عبارت سائل کے مطلب سے ہے اور عبارت ثانیہ میں لا یرفع الیتیہ (سرین کو نہ اُٹھائے ۔ت)کے ساتھ قید فی السجدہ کی بھی مذکور نہیں لہذا اس سے بھی وہی مراد ہوگی کہ لایرفع الیتیہ فی القیام الحکمی(قیام حکمی میں سرین نہ اُٹھائے۔ت) اور آگے جو مشبہ بہ کے ساتھ فی السجدۃ مذکور ہے سو وہ محتمل ہے کہ صرف لا یرفع رجلیہ (پاؤں نہ اُٹھائے۔ت)کے ساتھ متعلق ہوا اور تشبیہ محض فساد میں ہوا اگر یہ احتمال متعین بھی نہ ہوتا ہم مستدل کو مضر ہے لانہ اذا جاء الاحتمال بطل الاستدلال(کیونکہ جب احتمال آگیا تو استدلال باطل ہوگیا۔ت)

            ایضًا متون وشروح و فتاوٰی مشہور متداولہ بین ایدی العلماء میں جو مطلقًا سجدہ رجال کی ہیئت لکھی وہ اس کے خلاف ہے اور بقاعدہ رسم المفتی وہ مقدم ہیں۔ اس قدر کتب کاخالی ہونا اسی پر مشعر ہے کہ یہ مسئلہ عدم الوجود ہے یا غیر معتبرہے۔شامی جلد اول ص ۱۵۲ میں ہے:

عدم الذکر یشعر باختیار عدمہ ا ھ

عدم ذکر واضح کررہا ہے کہ وہ مختار نہیں اھ(ت)

اُسی جلد ص ۱۷ میں ہے:

عدم الذکر کذکرالعدم۔

عدمِ ذکر ، ذکرِعدم کی مانندہے۔(ت)

ایضًا سلف کاعمل اس پر نہیں پایا گیا لہذا اگر چہ صحیح بھی ہو اس پر عمل نہ ہوگا۔شامی جلد اوّل ص ۳۰۸ طبع خورد میں ہے:

ھذا یعلم ولا یعمل علیہ لما فیہ من مخالفۃ السلف۔

یہ معلوم کر لیا جائے اور اس پر عمل نہیں کیا جائے گا کیونکہ اس میں سلف کی مخالفت ہے۔(ت)

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن