30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب: وھوالموفق لِلصِدقِ والصَّوَابِ والیہ المرجِعُ وَالْماٰب
طحاوی و عینی، ہدایہ وکفایہ وعنایہ میں تو یہ مسئلہ بالکل نہیں غلط مشہور ہے ناقل پر تصحیح نقل ضروری ہے۔جواہر نفیسہ، وکنزالعباد دونوں ضعیف کتابیں ہیں اوراوّل غیر مشہور بھی ہے اور اس کا مصنف بہت ہی کم علم ہوا ہے چنانچہ اس کے دیکھنے سے پُوراحال اس کا معلوم ہوتاہے اس میں بڑے ضعیف و خلافِ تحقیق و غلط مسائل ہیں ایك ہی جگہ میں بلا وجہ ترجیح"یجوز"و"لایجوز"کو جمع کیا ہوا ہے یہ چھوٹا سا رسالہ ہے عربی زبان میں جنازہ کے غسل و کفن دفن قبر وغیرہ کے متعلق مسائل بیان کئے ہیں ، اور دوسری کا مصنف علی بن لقمہ غوری ہے اس کو ضعیف کہا ہے۔ علامہ مُلّا علی قاری نے وجمال الدین مرشدی نے مفید المفتی صفحہ ۱۹۴ اور علامہ شامی نے بھی اس کو ضعیف کہا ہے۔ بعض کتابوں کے بیاض یا وقایہ پر یہ عبارت اس طور پر ہے:
|
من صلی قاعد افسجد لایرفع الیتیہ وان رفع الیتیہ فسدت صلاتہ فکذارجلیہ کذافی المحیط الچلپی والاصل ان المریض او غیرہ اذاصلی قاعد ا لا یرفع الیتیہ کما لا یرفع رجلیہ فی السجود واذارفع رجلہ واحداوالیتیہ واحدۃ لاتفسد کذافی چلپی ابن الملك والمختار ان یقعد کما یقعد فی حالۃ التشھد وھوالذی اختارہ فقیہ ابواللیث و شمس الائمۃ السرخسی وقال ابو یوسف رحمہ اﷲ اذاحان وقت الرکوع والسجود ویقعد کما یقعد فی التشھدکذا فی العینی شرح الھدایۃ ص ۱۶ اھ |
جو شخص بیٹھ کر نماز ادا کر ے وہ سجدہ کے وقت سرین نہ اُٹھائے اگر اس نے سرین کو اُٹھایا تو اس کی نماز فاسد ہوجائیگی ، اسی طرح دونوں پاؤں کا حکم ہے محیط چلپی میں اسی طرح ہے اصل یہ ہے کہ مریض وغیرہ جب بیٹھ کر نماز پڑھے تو وہ سرین نہ اُٹھائے جیسا کہ سجدہ میں پاؤں نہیں اٹھاتا اور جب کسی نے ایك پاؤں اور ایك سرین اٹھایا تو نماز فاسد نہ ہوگی، چلپی ابن املك میں اسی طرح ہے،اور مختاریہ ہے کہ اسی طرح بیٹھ جائے جس طرح تشہد میں بیٹھتا ہے۔ اسے فقیہ ابوللیث وشمس الائمہ سرخسی نے اختیار کیا ہے،امام ابو یوسف رحمہ اﷲ نے فرمایا جب رکوع و سجود کے وقت جھکے تو اس طرح بیٹھے جس طرح تشہد میں بیٹھا جاتا ہے۔ عینی شرح ہدایہ صفحہ ۱۶ میں اسی طرح ہے اھ۔(ت) |
حالانکہ
عینی وچلپی میں اس عبارت کا پتا بھی نہیں اور محیط متعدد ہیں معلوم نہیں کون سی
محیط ہے وہ خود موجود نہیں جو دیکھی جائے۔ معلوم ہوا کہ یہ عبارتیں مصنوعی ہیں جن
کتابوں کا ذکر کرتے ہیں اُن میں اُن کا نشان تك نہیں۔
ایضًایہ عبارت اگر کسی معتبر کتاب میں مل بھی جائے تو اس مطلب
سے اُس کو مساس بھی نہیں کیونکہ عبارت اولٰی میں جو دلیل بیان کی ہے لان الیتیہ فی صلٰوۃ القاعدہ الخ (قاعدکی نماز میں اسکے سرین الخ۔ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع