دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

نماز میں قرآن کا پڑھنا فرض ہے قال اﷲ تعالٰی:

فَاقْرَءُوۡا مَا تَیَسَّرَ مِنَ الْقُرْاٰنِ ؕ[1]۔

نماز میں قرآن پڑھو جتنا آسان ہو۔

اس کا نام پاك ہی قرآن ہے قرآن قرأت سے اور قرأت پڑھنا اور پڑھنا نہ ہوگا مگر زبان سے، دل میں تصوّر کرنے کو پڑھنا نہیں کہتے حالتِ جنابت میں قرآن پڑھنا حرام ہے اور تصوّر منع نہیں۔نماز میں قرأتِ کلام مجید پر اجماع مسلمین کا خلاف جہنم کا خیال ہے۔قال اﷲ تعالٰی:

وَمَنۡ یُّشَاقِقِ الرَّسُوۡلَ مِنۡۢ بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَہُ الْہُدٰی وَیَتَّبِعْ غَیۡرَ سَبِیۡلِ الْمُؤْمِنِیۡنَ نُوَلِّہٖ مَا تَوَلّٰی وَنُصْلِہٖ جَہَنَّمَ ؕ وَسَآءَتْ مَصِیۡرًا﴿۱۱۵﴾٪ ۔[2]

جو شخص ہدایت کے واضح ہوجانے کے بعد رسول اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی مخالفت کرتا ہے اور مومنین کی راہ کے علاوہ راہ پر چلتا ہے ہم پھیر دیں گے اسے اس راہ پر جس پر وُہ چلا اور اسے جہنم میں ڈال دیں گے اور وہ بہت بُری جگہ ہے۔(ت)

مسئلہ نمبر ۴۲۹:                     از شہر محلہ ملو کپور مسئولہ شفیق احمد خان صاحب           ۲۶ محرم الحرام ۱۳۳۹ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مقتدی کو آخری رکعت کے قعدہ میں کیا پڑھنا چاہیے۔

الجواب:

التحیات ،درود ،دُعا اگر اسے اوّل سے نماز ملی ہو اور اگر کسی رکعت کے پڑھنے کے بعد شامل ہوا تو امام کے ساتھ قعدہ اخیرہ میں التحیات ٹھہر ٹھہر کر اس قدر ترتیل کے ساتھ پڑھے کہ اس کی التحیات امام کے سلام وقت ختم ہو، اور اگر یہ التحیات پڑھ چکا اور امام نے ابھی سلام نہ پھیرا تو پچھلے دونوں کلمہ شھات بار بار پڑھتا رہے یہاں تك کہ امام سلام پھیر ے ، واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ نمبر۴۳۰: ازدھو راجی کاٹھیا واڑ مدرسہ سرمایہ فخر عالم مرسلہ مولٰینا مولوی غلام گیلانی صاحب ۷ صفر ۱۳۳۹ھ

بسم اﷲ الرحمن الرحیم

الاستفتاء

کیا فرماتے ہیں علما ئے دین اس مسئلہ میں کہ زید کہتا ہے کہ اگر نمازِ فرض یا نفل بیٹھ کر پڑھے جائیں تو سجدے میں پاؤں سے سُرین کو نہ اُٹھائے ورنہ نماز ٹوٹ جائے گی ، چنانچہ طحاوی و عینی و ہدایہ وجواہرنفیسہ و کنز العباد و عنایہ و کفایہ نے اس کو ذکر کیا ہے بینوا تو جروا۔


 

 



[1] القرآن ۳۷/ ۲۰

[2] القرآن ۴/ ۱۱۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن