دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

(۱) جمعہ کے فرض کی نیّت کس طرح کرنا چاہئے اور بعد نماز جمعہ دو۲ رکعت کے کیا کیا پڑھنا چاہئے کل مفصل نماز لکھنا۔
(
۲) اور درمیان نماز میں ہر الحمد شریف سے پہلے اور قل ھواﷲ شریف سے پہلے بسم اﷲ شریف پڑھنا چاہئے ؟الحمد شریف سے پہلے بسم اﷲ کافی ہوگی یا قل ھواﷲ سے پہلے بھی پڑھنا چاہئے؟

الجواب:

اتنی نیت کافی ہے کہ آج کے فرضِ جمعہ اور چاہے دو۲رکعت بھی کہے اوربعضے یہ بھی بڑھاتے ہیں کہ واسطے ساقط کرنے ظہر کے ، اس میں بھی کوئی حرج نہ حاجت ،فرضِ جمعہ کے بعد چھ۶ رکعت نماز سنّت پڑھیں ،چا۴ پھر دو۲،اور ان میں سنّت بعد جمعہ کی نیّت کریں اور پہلی چار میں قبل جمعہ کی ۔بعد کی سُنتیں پڑھ کر ۲ یا جتنے چاہیں نفل پڑھیں،ان سے زائد عام لوگوں کی حاجت نہیں۔
(
۲) سورہ فاتحہ کی ابتداء میں تو تسمیہ پڑھنا سنّت ہے اور بعد کو اگر سورت یا شروع سورت کی آیتیں ملائے تو ان سے پہلے تسمیہ پڑھنا مستحب ہے پڑھے تو اچھا نہ پڑھے تو حرج نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ نمبر۴۲۷: از شہرگلی ملاناں محلّہ ذخیرہ مسئولہ سید مشتاق علی صاحب ۱۵ذی الحجہ ۱۳۳۸ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہم جملہ اہل اسلام محلّہ ذخیرہ ساکنان بریلی گلی ملاناں نے تارکانِ صلاۃ کی تہدید و تاکید کے لئے اصحاب ذیل کو منتخب کیا اور ممبر بنایا ہے اس حضرات کو تارکانِ صلاۃ کے ساتھ ان کے عذرات تو پُورا کرنے کے بعد کسی قسم کی کارروائی ازرُوئے شرع مطہر عمل میں لانا چاہئے۔اسمائے گرامی ممبران ہادی حسین ،شیخ مختار احمد ، قرب محمد، محبوب حسن ،مشتاق علی، سید حسین، عنایت حسین، سید اظہر علی ہر شخص کے نام کے نیچے انگوٹھے کا نشان ہے۔

الجواب:

بہ نرمی سمجھائیں ترك نماز وترك جماعت و ترك مسجد پر قرآن عظیم و احادیث میں جو سخت وعیدیں ہیں باربار سُنائیں جن کے دلوں میں ایمان ہے انھیں ضرور نفع پہنچے گا اﷲ عزوجل فرماتا ہے۔

۫ وَّ ذَکِّرْ فَاِنَّ الذِّکْرٰی تَنۡفَعُ الْمُؤْمِنِیۡنَ ﴿۵۵﴾[1]۔

اور سمجھاؤ کہ سمجھانا مسلمانوں کو فائدہ دیتا ہے (ت)

اﷲ کے کلام و احکام یاد دلاؤ کہ بیشك ان کا یاد دلانا ایمان والوں کو نفع دے گا۔اور جو کسی طرح نہ مانیں اُس پر اگر کسی کا دباؤ ہے اس کے ذریعے سے دباؤ ڈالیں اور یوں بھی باز نہ آئے تو ا سے سلام وکلام ، میل جول یك لخت ترك کر دیں۔


 

 



[1] القرآن  ۵۱/ ۵۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن