دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

تعالٰی اعلم

مسئلہ نمبر ۴۲۳:    ازبریلی مدرسہ منظرالاسلام مسئولہ مولوی عبداﷲ صاحب بنگالی                   ۱۴صفر ۱۳۳۸ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ نماز کے بعد چاروں جہات میں کسی ایك جہت کو متوجہ ہو کر دُعا کرنا درست ہے یا نہیں؟ اورہندوستان کے لئے ان چار جہتوں میں سے کوئی جہت مخصوص ہے یا نہیں؟

الجواب:

جہت قبلہ ہر جگہ افضل ہے مگر امام کے لئے کہ بعد سلام اسے قبلہ رو رہنا مکروہ ہے دہنے یا بائیں پھر جائے یا مقتدیوں کی طرف

منہ کرلے اگر سامنے کوئی نماز نہ پڑھتا ہو۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ نمبر ۴۲۴: از قلعہ لنڈی کوتل ڈاکخانہ خاص ضلع پشاور بمعرفت شیرجان صوبیدار میجر خیبر رائفل مرسلہ ادخان شنواری ۲۴صفر ۱۳۳۸ھ

بخدمت جناب مولوی صاحب دام اقبالہ، اسلام علیکم و رحمۃ اﷲ التحیات میں انگلی کا اشارہ کرنا منع ہے یا جائز ، آپ مہربانی فرما کر بندے کو تحریر کریں کہ نماز میں انگلی کا اشارہ کرناجائز ہے یا نہیں اور کس کس طریقہ پر جائز ہے؟

الجواب: 

التحیات میں انگلی کا اشارہ سنّت ہے جب اشھد پرپہنچے چھنگلیا اور اس کے برابر کی انگلی کی گرہ باندھے اور انگوٹھے اور بیچ کی انگلی کا حلقہ بنائے اور"لا"پر کلمے کی انگلی اٹھائے اور"الا"پر گرا کر ہاتھ کھول دے محرر مذہب سیّدنا امام محمد رضی اﷲ تعالٰی عنہ

فرماتے ہیں:

صنعہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فنصنع کما صنع رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وھوقول ابی حنیفۃ واصحابنا[1]۔

یہ اشارہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے کیا تو ہم کریں گے جس طرح رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے کیا اور یہی مذہب امام ابو حنیفہ اور ہمارے اصحاب کا ہے رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین، واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ نمبر ۴۲۵،۴۲۶: مرسلہ سید احمد حسین صاحب ازمقام سید پور ڈاکخانہ وزیر گنج بدایوں بتاریخ ۹ جمادی الاخری ۱۳۳۸ھ
آپ ان مسئلوں میں کیا فرماتے ہیں:


 

 



[1] بدائع الصنائع فصل فی سنن الصلٰوۃ مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱/ ۲۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن