30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جناب والا کے ارشاد سے اور مضبوطی ہوجائے گی اور یہ تعجب جو اجتماع نقیضین کے قبیل سے ہے رفع ہو جائیگا کہ جناب والا کتابوں میں ایسا لکھیں اور عمل اسکے خلاف ہو۔
الجواب:
وعلیکم السّلام ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ۔ اشارہ ضرور سنّت ہے۔محرر مذہب سیدنا امام محمد رحمہ اﷲ تعالٰی نے فرمایا:
|
صنعہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فنصنع کما صنعہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وھوقول ابی حنیفۃ و اصحابنا[1]۔ |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اشارہ فرمایا تو ہم بھی اشارہ کرتے ہیں جس طرح رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے کیا اور یہی مذہب امام اعظم ابو حنیفہ اور ہمارے اصحاب کا ہے۔ |
امام ملك العلماء نے بدائع اورامام محقق علی الاطلاق نےفتح القدیر اور دیگر ائمہ کبار نے اس کی تحقیق فرمائی۔فقیر اور فقیر کے آباء و اساتذہ و مشائخ کرام قدست اسرارہم سب اس پر عامل رہے، مارہروی صاحب نے زیاہ نہیں توحضرت شاہ ابوالحسن نوری میاں صاحب قدس سرہ کو ضرور دیکھا ہوگا۔کوکبہ شہابیہ میں مسئلہ اشارہ کی بحث نہیں بلکہ اس بات کی اسمٰعیل دہلوی نے معاذ اﷲ حضرت شیخ مجدّد کو بھی مشرك ٹھہرادیاہے جو وجوہ انھوں نے یہاں لکھے اسماعیل کہتا ہے کہ ان کا قائل مشرك ہے اس کو تناقض سے کیا علاقہ،مولوی شفاعت رسول میرے ایك خالص دوست مرحوم و مغفور کے صاحبزادے ہیں اُن کو یہاں بیعت بھی ہے میرے مدرسہ میں پڑھا ہے اگر چہ مجھ سے نہ پڑھا نہ میں نے ان کا قرآن مجید سُنا، ممکن کہ جس طرح آجکل اکثر علماء و حفاظ غلط پڑھتے ہیں اُن پر بھی اسی عالمگیر بلا کا اثر ہو وحسبنااﷲ و نعم الوکیل واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ نمبر ۴۱۹: از شہر دہلی پہاڑ گنج مسجد غریب شاہ مرسلہ سید محمد عبدالکریم صاحب ۹ شعبان ۱۳۳۷ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں ایك پیش امام صاحب نماز کی حالت میں جب رکوع سے فارغ ہوکر سمع اﷲ لمن حمدہ کو سجدہ کے قریب جاکر ختم کرکے بوصل اﷲ اکبر کہتا ہے اور جگہ جو اماموں کو دیکھا ہے وہ سمع اﷲ لمن حمدہ کو قیام میں ختم کرتے ہیں اور وہاں سے اﷲ اکبر کہتے ہوئے سجدہ کرتے ہیں ۔اب جو امام مسجد کے قریب سمع اﷲ لمن حمدہ کو ختم کرتا ہے تو مقتدی ربنا لك الحمد کہاں پر کہیں ، کھڑے رہیں یا امام کے ساتھ سجدے میں جاکر کہیں، اگر اسی طرح کریں گے تو ان
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع