30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸﴾ |
اور جب کہیں تجھے شیطان بھلا دے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس مت بیٹھ۔(ت) |
نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ایاکم و ایاھم لا یضلو نکم ولا یفتنونکم [2]۔ |
تم ان سے سخت بچو کہ نہ وہ تمھیں گمراہ کریں نہ ہی فتنہ میں ڈالیں۔ |
مسئلہ نمبر ۴۱۸: از نرسنگڈھ سنٹرل انڈیا براہ سیہور مراسلہ میرزامحمد بیگ عرف میاں محمد صاحب وکیل ۸ شعبان ۱۳۳۷ھ
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم ، حامدًا ومصلّیًا و مسلما۔ہدیہ تسلیم بالوف التعظیم قبول ہو!
مزاج عالی! الحمد ﷲ علٰی احسانہٖ راقم بخیریت دعاگوئے عافیت مزاج سامی نرسنگڈھ میں انگریزی تعلیم کے ملحدانہ اثر کو بڑھتا ہوا دیکھ کر نیاز مند نے اور یہاں کے مسلمانوں نے ایك مدرسہ اسلامی جاری کیا ہے فی الحال بیس روپے۲۰ ماہوار کا ایك مدرس نوکر رکھا ہے جس وقت بہت سے لوگوں کی درخواست آئی تھی میں نے دیوبند کے متعلق درخواست بالکل نامنظور کی ، ایك صاحب مولوی شفاعت رسول خلف مولوی عنایت رسول جو خود کو جناب کا شاگرد اور مرید کہتے ہیں صرف جناب سے نسبت رکھنے کے سبب یہاں مقرر کئے گئے ہیں مگر حیرت ہے ان کی بعض باتوں پر قرآن شریف بالکل صحیح نہیں پڑھ سکتے اور مُجھ سے فرمانے لگے کہ میں نے سُنا آپ اشارہ بہ سبابہ التحیات میں نہیں کرتے، میں نے کہا ہاں اشارہ نہیں کرتا ہوں، فرمانے لگے کہ مولوی احمد رضاخان صاحب مدظلہ العالی تو اشارہ کرتے ہیں ، میں نے کہا مجھ کو یقین نہیں آسکتا کیونکہ الکوکبۃ الشھابیۃ میں اس کی مفصل بحث بحوالہ کتب امام ربّانی موجود ہے چنانچہ جناب والا مجھ کوجب میں ۱۸۹۹ء میں حاضرِ خدمت ہوا تھا ۲ رسالے عطا فرمائے تھے اور میں نے وہ رسالہ مولوی شفاعت رسول کو دکھایاقاضی ریاض الدین جو مارہرہ شریف کے رہنے والے ہیں کہنے لگے بڑی حیرت کی بات ہے اگر مولوی احمد رضا خان صاحب مدظلہ العالی انگلی سے اشارہ کرتے ہوں چنانچہ جناب والا کی خدمت اقدس میں مکلف ہوں کہ اس باب میں جناب والا کا کیا معمول ہے بواپسی مستفید فرمائیں میں نے اس باب میں مولوی عبدالحی مرحوم کا رسالہ نفع المفتی والمسائل اور دیگر کتب مشکوٰۃ شریف و ہدایہ سب کو دیکھا ہے لیکن میں تو مقلد ہوں اور جمہور امّت کا جس پر اجماع و اتفاق ہے وہی میرا مسئلہ مختار ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع