30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوۡنَ ﴿۲۰۴﴾ [1] |
خاموش رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔(ت) |
نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
انما جعل الامام لیؤتم بہ فاذاکبرفکبروا اذا قرأ فانصتوا[2]۔ |
امام اس لئے بنایا جاتا ہے کہ اس کی اتباع کی جائے جب تکبیر تحریمہ کہے تم تکبیر کہو جب قرأت کرے خاموش رہو۔(ت) |
عبداﷲ
بن مسعود رضی اﷲ تعا لٰی عنہ فرماتے ہیں:
"مجھے تمنا ہے کہ جوامام کے پیچھے پڑھے اس کے منہ میں آگ ہو"۔
عبداﷲبن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنھما فرماتے ہیں:
"قدرت پاتا تو اسکی (امام کے پیچھے پڑھنے والے کی) زبان کاٹ دیتا"واﷲ تعالٰی اعلم
(۲) آمین با آواز بلند کہنا نماز میں مکروہ و خلاف
ِسنت ہے، اﷲ عزوجل فرماتا ہے:
|
اُدْعُوۡا رَبَّکُمْ تَضَرُّعًا وَّخُفْیَۃً ؕ[3]۔ |
تم اپنے رب کو عاجزی اور تواضع سے آہستہ آہستہ پکارو۔(ت) |
نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
واذقال ولا الضالین فقولوا اٰمین فان الامام یقولھا [4]۔ |
جب امام ولا الضالین کہے تو تم آمین کہو کیونکہ امام اسے کہہ رہا ہے۔(ت) |
[1] القرآن ۷/ ۲۰۴
[2] مصنّف ابن ابی شیبہ فی الامام یصلی جالسا مطبوعہ ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیہ کراچی ۲/ ۳۲۶
[3] القرآن ۷/ ۵۵
[4] سنن انسائی جہر الامام بآمین مطبوعہ المکتبہ السلفیۃ لاہور ۱/ ۱۱۳
نوٹ
: حدیث شریف کے الفاظ سنن نسائی
میں ابو ہریرہ کے حوالہ سے یوں منقول ہیں:
اذاقال الامام غیرالمغضوب علیہم
ولاالضالین فقولوا اٰمین فان الملٰئکۃ تقول اٰمین وان الامام یقول اٰمین۔
اور فتح الباری جلد دوم مطبوعہ بیروت صفحہ ۲۱۹ میں یوں منقول ہیں:
اذقال الامام ولاالضالین فقولو اٰمین
فان الملٰئکۃ تقول اٰمین و ان الامام یقول اٰمین ۔الحدیث۔نذیر احمد سعیدی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع