دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

اس کی یا کسی دوسرے درود شریف کی جو سب درودوں سے افضل ہو اجاز ت فرمائیں مجھے درود شریف یا کلمہ شریف یا استغفار پڑھنے کا نہایت شوق ہے خدا حضور کو اجردے گا عام طور پر راستہ چلتا ہوں و دیگر بازار وغیرہ جگہ میں بھی پڑھتا ہوں مجھے عام طور پر درود شریف ہر جگہ پڑھنے کی اجازت ہے یا نہیں ، حضور برائے مہربانی تحریر فرمائیں میں ہر وقت وظیفہ رکھنا چاہتا ہوں یا آیت کریمہ کا یا کوئی دوسرا، یہ اس لئے کہ محبت خدا و رسول کی پُورے طور پر حاصل ہوجائے ، جناب مہربانی کرکے ضرور بالضرور جلد مجھے آگاہ کردیں ، درود شریف یا کلمہ شریف اور استغفار کی نسبت ضرور بالضرور تحریر فرمائیں، ان شاء اﷲ تعالٰی تحریرِ حضور پر عملدرآمد ہوگا۔

الجواب:

سب درودوں سے افضل درود وہ ہے جو سب اعمال سے افضل یعنی نماز میں مقرر کیا گیا ہے درود شریف راہ چلتے بھی پڑھنے کی اجازت ہے جہاں نجاست پڑی ہو وہاں رُك جائے بہتر یہ ہے ایك وقت معین کرکے ایك عدد مقرر کر لے اُس قدر باوضو دو زانو ادب کے ساتھ مدینہ طیبہ کی طرف منہ کرکے روزانہ عرض کیا کرے جس کی مقدار سَو بار سے کم نہ ہوزیادہ جس قدر نبھا سکے بہتر ہے ، علاوہ اس اُٹھتے بیٹھتے ، چلتے پھرتے باوضو بے وضو ہر حال میں درود جاری رکھے، اور اس کے لئے بہتر یہ ہے کہ ایك صیغہ خاص کا پابند نہ ہوبلکہ وقتًا فوقتًا مختلف صیغوں سے عرض کرتا رہے تاکہ حضورِ قلب میں فرق نہ ہو ، درود شریف او رکلمہ طیبہ اور استغفار ان سب کی کثرت نہایت محبوب و مطلوب ہے، کلمہ طیبہ کو افضل الذکر فرمایا اور یہ کہ اﷲ عزّوجل تك اُس کے پہنچنے میں روك نہیں اور استغفار کے لئے فرمایا شادمانی ہے اُسے جو اپنے نامہ اعمال میں استغفار بکثرت پائے اور اپنے تمام اوقات کو درود شریف میں صرف کردینے کو فرمایا کہ ایسا کرے گا تو اﷲ تیرے سب کام بنادے گااور تیرے گناہ معاف فرما دے گا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ نمبر ۴۱۴ تا ۴۱۷:          ازکاہنور ضلع روہتك محلہ سیمان مرسلہ بھورے خان ۱۲ جمادی الاولٰی ۱۳۳۶ھ

(۱) امام کے پیچھے مقتدی سورہ فاتحہ پڑھے یا نہ پڑھے؟
(
۲) آمین با آوازِ  بلند  کینا درست ہے یا نہیں
(
۳) بجائے بیس رکعت تراویح کے آٹھ رکعت پڑھے تو درست ہے؟
(
۴) بجائے تین وتر کے ایك وتر پڑھنا درست ہے یا نہیں؟

الجواب:

(۱) مقتدی کو قرآن مجید پڑھنا مطلقًا جائز نہیں ، اﷲ عزوجل فرماتا ہے:

وَاِذَا قُرِیَٔ الْقُرْاٰنُ فَاسْتَمِعُوۡا لَہٗ وَاَنۡصِتُوۡا

اور جب قرآن پڑھا جائے تو اسے غور سے سنو  اور

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن