30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں تیسری یا چوتھی رکعت میں بھی پڑھ سکتے ہیں خواہ دوسری ہی رکعت میں شامل ہوں، کیا یہ طریقہ ٹھیك ہے ؟ بغیر سبحانك اللھم کے نماز ہو جاتی یا نہیں؟
الجواب:
سبحانك اللھم اسی وقت پڑھ سکتے ہیں کہ امام قرأت با آوازشروع نہ کرلے جب قرأت جہری شروع کردی اب خاموش رہنا اور سننا فرض ہے، وہ جو وہابی نے بتایا کہ امام کی ٹھہرنے کی جگہ ایك ایك دو دو لفط کہہ کر پورا کرے ضعیف و غیرمختار ، اور جیسے استثناء کیا کہ ایسا ہر نماز میں کرسکتے ہیں مگر مغرب میں نہیں یہ محض باطل اور اسکی اپنی ایجاد ہے جس روایت ضعیفہ میں یہ طریقہ ہے اس میں مغرب میں بھی ایسا ہی ہے اور مذہب صحیح میں کہ اس کی اجازت نہیں فجر و مغرب و عشا کسی میں ایسا نہیں اور اس کا یہ کہنا بھی محض غلط ہے کہ جو دوسری رکعت میں شامل ہوا وہ تیسری یا چوتھی رکعت میں سبحانك پڑھ سکتا ہے ،سبحانك اللھم کی جگہ ابتدائے نماز ہے جب دُوسری میں ملا تو تیسری یا چوتھی ابتدائے نماز کب ہے کہ اس میں پڑھے کہ اس میں سبحانك پڑھے، ہاں وہ جو ایك رکعت رہ گئی، بعد سلامِ امام جب اسے پڑھنے کے کھڑا ہو اس کی ابتداء میں پڑھے کہ یہ اس کی پہلی رکعت ہے سبحانك پڑھناسنت ہے بغیر اس کے نماز ہوجاتی ہے مگر بلا ضرورت ترك سنت کی اجا زت نہیں اور عادت ڈالنے سے گناہگار ہوگا اور جو مثلًا پہلی رکعتِ جہریہ میں ملا اور قرأت شروع ہوجانے کے باعث سبحانك نہ پڑھ سکا اس پر کوئی الزام نہیں کہ اس نے یہ ترك ادائے فرض خاموشی کے لئے بحکم شرع کیا ۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ نمبر ۴۱۲: از موضوع منصور پور متصل
ڈاکخانہ قصبہ شیش گڑھ تحصیل بہیڑی ضلع بریلی مرسلہ محمد شاہ خان ۲۹ محرم الحرام۱۳۳۲ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس باب میں کہ دونوں سجدوں کے
درمیان میں اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَاھْدِنِیْ (اے اﷲ! مجھے بخش
دے مجھ پر رحم فرما اور مجھے ہدایت فرما۔ت)پڑھنا چاہیئے امام کو یا مقتدی کو یا
دونوں کو یا امام ومقتدی بلا اس کے پڑھے دونوں سجدے ادا کریں۔
الجواب:
اَللَّھُمَّ اغفِرلی کہنا امام ومقتدی و منفرد سب کو محتسب ہے اور زیادہ طویل دعا سب کو مکروہ ہاں منفرد کو نوافل میں مضائقہ نہیں۔واﷲتعالٰی اعلم۔
مسئلہ نمبر۴۱۳: ازامرتسر دفتر پولیس مرسلہ عبدالعزیر ہیڈ کانسٹیبل ۲۷صفرالمظفر۱۳۳۲ھ
بعدسلام علیك حضور کی خدمت میں میری عرض یہ ہے کہ مجھے درود شریف جو نماز میں پڑھا جا تاہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع