30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الی السجود ان خلی فیھا الطبع بالتفریج الا ان یحافظ علی الالصاق بالقصد الخاص ومثل ھذالایحتاج الی البیان بل الاختصار علی ذکرہ فی الرکوع دلیل علی انہ لایطلب الا فیہ والاذکروہ فی السجود ایضافاعرفہ فان الامر واضح[1]۔ |
پر کچھ لکھا ہے جس کے الفاظ یہ ہیں(اقول) ہم نے تامل کیا مگر ہم کا ملًا اس مسئلہ کو نہ پاسکے کیونکہ حرکت انتقال سجدہ کی طرف اگر طبعًا و فطرتًا ہو تو اس صورت میں کشادگی ہوگی مگر اس صورت میں جب اتصال کا خصوصی اہتمام کیا جائے اور اس طرح کے مسائل کے بیان کی احتیاجی نہیں بلکہ صرف رکوع میں اس کا تذکرہ ہونا دلیل ہے کہ صرف اسی میں اس کا مطالبہ ہے ورنہ اس کا تذکرہ سجدہ میں بھی کیا جاتا، اسے جان لے کیونکہ معاملہ واضح ہے (ت) |
اور بعض متاخرین علما نے دربارہ رکوع بھی سنیت میں کلام کیا:
|
ولہ فی ذٰلك رسالۃ عندی واقصی مایقال ھنا ان عامۃ کتب المذھب خالیۃ عنہ وانما انہ بینہ الزاھدی والباقون انما تبعوہ و قد بینت فی کتابی"کفل الفقیہ الفاھم"ان الغرابۃ لاتندفع بکثرۃ الناقلین اذالم یکن مرجعھم الا واحدا لاسیما مثل الزاھدی۔ |
اس مسئلہ سے متعلق میرے پاس ایك رسالہ ہے، زیادہ سے زیادہ جو کہاجاسکتا ہے وُہ یہ ہے کہ عامہ کتب مذہب اس سے خالی ہیں صرف زاہدی نے اسے بیان کیا اور باقی فقہاء نے ان کی اتباع کی ہے اور میں نے اپنی کتاب"کفل الفقیہ الفاھم"ـ میں یہ بیان کیا ہے کہ کثرت ناقلین کی وجہ سے غرابت ختم نہیں ہوجاتی جبکہ ان سب کا مرجع ایك ہو خصوصًا زاہدی جیسا آدمی (ت) |
بہر حال اسے حرام و فعلِ وہابیہ کہنا نادانی ہے ، واﷲ تعالٰی اعلم ۔
مسئلہ نمبر ۴۱۱: مسئولہ ازنجیب آباد و ضلع بجنور ۷ ذی الحجہ ۱۳۲۹ھ
نماز میں سبحانك اللھم پڑھنا فرض یا واجب، مقتدی سبحان ختم نہ کرنے پایا تھا کہ امام نے قرأت شروع کردی اس کو ناتمام چھوڑ کر خاموش ہوجانا پڑے یا فورًاختم کرکے خاموش ہوجانا چاہئے ، ایك وہابی واعظ نے سبحانك اللھم کے بارہ میں ایك شخص سے یہ مسئلہ بیان کیا کہ اگر امام نے قرأت شروع کردی ہو اور اب کوئی شخص اگر جماعت میں شامل ہو تو اس کو چاہئے کہ سبحانك اللھم اس طرح پڑھے کہ جہاں جہاں امام سانس لینے کی غرض سے ذرا بھی رکے اس وقت ایك ایك کلمہ بول کرکے سبحانك اللھم پڑھ لیا جائے مثلًا جب اوّل مرتبہ رکا تو فورًا کہے سبحنك اللھم پھر جب دوسری مرتبہ ٹھہرا تو کہے وبحمدك پھرجب تیسری بار سانس لے تو کہنا چاہئے وتبارك اسمك غرض اسی طرح ختم کرلیا جائے ایسا ہر نماز میں کرسکتے ہیں مگر مغرب میں خواہ پہلی رکعت میں شامل ہو یا دوسری میں سبحانك اللھم تیسری رکعت میں اور عشاء
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع