دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

نص ثامن:فتح اﷲ المعین للعلامۃ السیّد ابی المسعود الازہری میں ہے:

السجدتان(لانھما) فرضان فی کل رکعۃ [1]۔

کیونکہ دو۲سجدے ہر رکعت میں دونوں سجدے فرض ہیں۔ (ت)

نص تاسع: علامہ شرنبلانی اپنے متن نور الایضاح اور اسکی شرح میں فرماتے ہیں:

(و) یفترض(العود الی السجود) الثانی لان السجود  الثانی کالاول فرض باجماع الامۃ [2]۔

(اور) فرض ہے( لوٹنا سجدہ کی طرف) یعنی دوسرے سجدے کی طرف کیونکہ دوسرا سجدہ پہلے کی طرح ہی فرض ہے اور اس پر امت کا اجماع ہے۔

نص عاشر: مجتبٰی شرح قدوری پھر ہندیہ میں ہے:

السجود الثانی (فرض) کالاول باجماع الامۃ [3]۔

اس پر اجماع امت ہے کہ دوسرا سجدہ پہلے کی طرح فرض ہے۔(ت)

ہدایہ کی طرف اس زعم باطل ووہم عاطل کی نسبت تو محض غلط و بے منشا ہے شرح وقایہ سے یہ مطلب سمجھنا عدم تدبّر و سوءِ فہم سے پیدا ہو ا امام صدر الشریعۃ کی عبارت یہ ہے:

فی الھدایۃ و مراعاۃ الترتیب فیما شرع مکررا من الافعال ، وذکر حواشی الھدایۃ نقلا عن المبسوط کالسجدۃ فانہ لوقام الی الثانیۃ بعد ما سجد سجدۃ واحدۃ قبل ان یسجد الاخری یقضیھا ویکون القیام معتبرالانہ لم یترك الا الواجب [4]۔

ہدایہ میں ہے ان افعال میں رعایت ترتیب واجب ہے جن میں تکرار مشروع ہُوا ہے ، اور حواشی ہدایہ میں مبسوط کے حوالے سے مذکور ہے مثلًا سجدہ پس اگر نمازی دوسری رکعت کی طرف صرف ایك سجدہ کے بعد کھڑا ہوا اور دوسرا سجدہ نہیں کیا تو اس سجدہ کی قضا کرے اور اس کا قیام معتبر ہوگا کیونکہ نمازی نے صرف واجب(یعنی ترتیب) کو چھوڑا ہے (ت)

قلت فہم نے یہ سمجھا کہ لم یترك الاالواجب (اس نے واجب ہی ترك کیا ہے۔ت) میں واجب سے


 

 



[1] فتح اﷲ المعین باب صفۃ الصلٰوۃ مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱/ ۱۶۹

[2] مراقی الفلاح مع حاشیۃ الطحطاوی باب شروط الصلٰوۃ مطبوعہ نور محمد تجارت کتب کراچی ص ۱۲۷

[3] فتاوٰی ہندیۃ الفصل الاول فی فرائض مطبوعہ نورانی کتب خانہ پشاور ۱/ ۷۰

[4] شرح الوقایۃ باب صفۃ الصلٰوۃ مطبوعہ المکتبہ الرشید دہلی ۱/ ۱۶۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن