دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

علی القوم وفی حق المقتدی اذالم یفعل الامام ذلك اماالمنفرد او الامام اذاکان لایثقل علی القوم اتیانہ بذلك اوالمقتدی اذاکان امامہ قد اتی بہ فلیسوا بممنوعین من زیادتھم بہ علی ذلك ولا سیماالمنفرد فی النوافل ومن ادعی ذلك فعلیہ البیان [1]۔

محسوس کریں اور مقتدی کے حق میں اس وقت ہے جب امام یہ نہ پڑھ رہا ہو ، رہا معاملہ منفرد یا وہ امام جس کے مقتدی اس کے پڑھنے کو بوجھ محسوس نہ کریں یا وہ مقتدی جس کا امام پڑھ رہا ہو تو ایسی صورت میں ان کے لئے ان اذکار کا اضافہ ممنوع نہیں ،خصوصًا وہ منفرد جو نوافل پڑھ رہا ہو اور جو اسکا مدعی ہو وہ اس پر دلیل لائے۔(ت)

اسی میں دو ورق بعد ہے:

صرح مشائخنا یحمل مافی حدیث علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ علی النوافل علی انہ ثبت فی المکتوبۃ فلیکن فی حالۃ الانفراد وفی حالۃ کونہ اماما والمامومون محصورون لا یثقلون بذلك کما نصت علیہ الشافعیۃ ولا ضیر فی التزامہ [2] الخ واﷲ سبحٰنہ تعالٰی اعلم۔

ہمارے مشائخ نے اس بات کی تصریح کی ہے کہ حضرت سیدنا علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے مروی حدیث کو نوافل پر محمول کیا جائے گا علاوہ ازیں فرائض میں یہ ثابت ہے تو اس وقت جب نمازی تنہا فرائض ادا کر رہا ہو یا امامت کی حالت میں اس وقت جب مقتدی محصور ہوں جو بوجھ محسوس نہ کریں جیسا کہ شوافع نے تصریح کی ہے اور اس کے التزام میں کوئی نقصان نہیں الخ واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم (ت)

مسئلہ نمبر ۴۰۹:     ازمدرسہ مصباح التہذیب مسئولہ مولوی محمد سلطان صاحب بنگالی               ۳ جمادی الاولٰی ۱۳۲۰ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اندریں مسئلہ کہ نماز میں دونوں سجدے فرض ہیں یا ایك فرض اور دوسرا واجب؟ اگر یہ مسئلہ اختلافیہ ہے توقول قوی اور راجح کون ہے اور اسکی دلیل کیا ہے اور دوسرے کے مرجوح و ضعیف ہونے کی کیا دلیل ہے؟ مع دلائل معتبرہ بحوالہ کتب بیان فرمایا جائے بینوا توجروا عندالجلیل

الجواب:

باجماعِ امت دونوں سجدے فرض ہیں ، اصلًا اس میں کسی عالم کا خلاف نہیں کہ قوی و راجح بتایا جائے، اس کا منکر اجماعِ امت کا منکر ہے، دو۲ روز ہوئے ایك طالب علم نے فقیر سے یہ مسئلہ پوچھا تھا فقیر نے عرض کی


 

 



[1] حلیۃ المحلی شرح منیۃ المصلی

[2] حلیۃ المحلی شرح منیۃ المصلی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن