دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

بین الفاتحہ والسورۃ المقروئۃ سرا اوجھرا کان حسنا عند ابی حنیفۃ ورجحہ المحقق ابن الھمام وتلمیذہ الحلبی الشبہۃ الاختلاف فی کو نھا اٰیۃ من کل سورۃبحر[1]۔

اس سے ملائی جانے والی سورت کے درمیان بسم اﷲ آہستہ یا  بلند  پڑھنا امام ابو حنیفہ کے نزدیك حسن ہے۔امام ابن الہمام اور ان کے شاگردحلبی نے اسی کو ترجیح دی ہے اور اس کی وجہ یہ بیان کی کہ بسم اﷲ کے ہر سورت کا جزء ہونے میں اختلاف کا شبہ ہے۔بحر (اس لئے پڑھ لینا ہی بہتر ہے۔ت)

طحطاوی میں ہے :

قولہ ولا تکرہ اتفاقابل لا خلاف فی انہ لو سمی لکان حسنانھر٢[2]۔

اس کا قول کہ"بالاتفاق مکروہ نہیں"بلکہ اگر بسم اﷲ پڑھی تو اس کے حسن ہونے کے بارے میں کوئی اختلاف نہیں، نہر۔(ت)

امام ابن امیرالحاج نے حلیہ میں عن الذخیرۃ عن المعلی عن ابی یوسف عن ابی حنیفۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ (ذخیرہ سے معلّی سے ابویوسف سے امام ابو حنیفہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم ست) روایت فرمایا:

انہ اذاقرأھا مع کل سورۃ فحسن[3]۔

اگر نمازی ہر سورت کے ساتھ بسم اﷲپڑھتا ہے تو یہ حسن ہے۔(ت)

بحرالرائق میں ہے:

لاتسن التسمیۃ بین الفاتحہ والسورۃ مطلقا عندھما وقال محمد تسن اذا خافت لا ان جھر وصحح فی البدائع قولھما والخلاف فی الاستنان اماعدم الکرھۃ فمتفق علیہ لھٰذا صرح فی الذخیرۃ و

شیخین کے ہاں فاتحہ او ر سورت کے درمیان بسم اﷲ پڑھنا مطلقًا سنّت نہیں ۔امام محمد کہتے ہیں کہ سرّی نماز میں سنّت ہے مگر جہری میں سنّت نہیں، بدائع میں شیخین کے قول کوصحیح کہا گیا لیکن یہ اختلاف سنّت ہونے میں ہے، پڑھ لینا مکروہ نہیں اس پر اتفاق ہے، اسی لیے ذخیرہ

 


 

 



[1] درمختار باب صفۃ الصلوٰۃ مطبوعہ مطفی البابی مصر ١/٣٦٢

[2] حاشیۃ الطحطاوی علی الدرالمختار باب صفۃ الصلوٰۃ مطبوعہ دارالمعرفۃ بیروت ١/٢١٩

[3] حلیۃ المحلی شرح منیۃ المصلی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن