30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
شروط لتحریم حظیت بجمعھا :: مھذبۃ حسنامدی الدھرتزھر :: دخول لوقت واعتقاد دخولہ :: وسترطھروالقیام المحرر[1]:: |
تکبیر تحریمہ کے لئے کچھ شرطیں ہیں میں ان کو اکھٹا کر دنے ے بہرہ ور ہوا، حالانکہ وہ شرطیں خوب آراستہ و زمانہ بھر چمکتی ہیں(وہ یہ ہیں) وقتِ فرض کا داخل ہونااور بدن مکان اور کپڑے کے طہارت اور قیام محرر۔(ت) |
ردالمختار میں ہے:
|
المحرر بان لا تنال یداہ رکبیۃ کما مر فلو ادرك الامام راکعافکبرمنحنیالم تصح تحریمتہ٢ [2]اھ |
قیام محرریہ ہے کہ اس کے ہاتھ گھٹنوں تك نہ پہنچ سکیں جیسا کہ گزر چکا ، اگر نمازی نے امام کو رکوع میں پایا اور جھُك کر تکبیر تحریمہ کہہ کر شامل ہوا تو اس کی تحریمہ صحیح نہیں ہے اھ(ت) |
شرح التنویر للعلائی میں ہے:
|
من فرائضھاالتی لا تصح بدونھا التحریمۃ قائما [3]۔ |
ان فرائض میں سے جن کے بغیر نماز نہیں ہو سکتی ایك کھڑے ہوکر تکبیر تحریمہ کہنا بھی ہے (ت) |
حاشیہ علامہ ابن عابدین میں ہے
|
قولہ قائما احد ا شروطہا العشرین الآیتہ ٤[4] |
اس کا قول"قائمًا"یہ ان بیس٢٠ شروط میں سے ایك ہے جن کا ذکر آرہا ہے۔(ت) |
آج کل بہت جہّال ذرا سی با طاقتی مرض یا کبر سن میں سرے سے بیٹھ کر فرض پڑھتے ہیں حالانکہ اولًا ان میں بہت ایسے ہیں کہ ہمّت کریں تو پُورے فرض کھڑے ہوکر ادا کر سکتے ہیںاور اس ادا سے نہ ان کا مرض بڑھے نہ کوئی نیا مرض لاحق ہو نہ گر پڑنے کی حالت ہو نہ دوران سر وغیرہ کوئی سخت الم شدید ہو صرف ایك گونہ مشقت و تکلیف ہے جس سے بچنے کو صراحۃً نمازیں کھوتے ہیںہم نے مشاہدہ کیا ہے وہی لوگ جنھوں نے بحلیہ ضعف و مرض فرض بیٹھ کر پڑھتے اور وہی باتوں میں اتنی دیر کھڑے رہے کہ اُتنی دیر میں دس بارہ رکعت ادا کرلیتے ایسی حالت میں ہر گز قعود کی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع