دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

لیکن اس قدر طاقت اس کوہے کہ تکبیر تحریمہ کھڑے ہی ہو کر باندھ لے اور باقی بیٹھ کر رکوع وسجود کے ساتھ ادا کر سکتا ہے تو اس صورت میں آیا اس کو ضروری ہے کہ تکبیرتحریمہ کھڑے ہی ہوکرکہے اور پھربیٹھ جائے یا سرے سے بیٹھ کر نماز شروع کرے اور ادا کرلے، دوسری شق میں نماز اس کی ادا ہوجائے گی یا نہیں ؟ بینو ا توجروا۔

الجواب:

صورت ِمستفسرہ میں بیشك اُس پر لازم کہ تحریمہ کھڑے ہوکر باندھے جب قدرت نہ رہے بیٹھ جائے ۔یہی صحیح ہے، بلکہ ائمہ رضوان اﷲ تعالٰی اجمعین سے اس کا خلاف اصلًا منقول نہیں ۔تنویر الابصار ودرمختار میں ہے:

ان قدرعلی بعض القیام ولومتکأا علی عصا او حائط قام لزومابقدر مایقدر ولوقدراٰیۃ او تکبیرۃ علی المذھب لان البعض معتبر بالکل[1]۔

اگر نمازی قیام پر قادر ہو اگر چہ وہ عصا یا دیوار کے ذریعے ہو تو اس پر حسبِ طاقت قیام کرنا لازم ہے خواہ وہ ایك آیت یا تکبیر کی مقدار ہو۔ مختار مذہب یہی ہے کیونکہ بعض کاکل کے ساتھ اعتبار کیا جاتا ہے۔(ت)

تبیین الحقائق شرح کنزالدقائق للعلامۃ الزیلعی میں ہے :

ولو قدر علی بعض القیام دون تمامہ بان کان قدر علی التکبیر قائما اوعلی التکبیر وبعض القراء ۃ فانہ یؤمر بالقیام و یأتی بماقدر علیہ ثم یقعد اذاعجز٢[2]۔

اگر کچھ قیام پر قادر ہو تمام پر نہ ہو، مثلًا کھڑے ہوکر تکبیر یا تکبیر اور کچھ قرأت پر قادر ہو تو اسے قیا م کا حکم دیا جائے اور وہ حسبِ طاقت قیام کے ساتھ بجا لائے ، پھر جب عاجز آئے تو بیٹھ جائے۔(ت)

خانیہ میں ہے:

ولو قدر علی ان یکبر قائماولایقدر علی اکثر من ذلك یکبر قائما ثم یقعد٣[3]۔

اگر کھڑ ے ہوکر صرف تکبیر کہنے پر قادر ہے اس سے زیادہ پر قادر نہیں تو کھڑے ہوکر تکبیر کہے پھر بیٹھ جائے۔(ت)

 


 

 



[1] دُرمختار شرح تنویرالابصار باب صلوٰۃ المریض مطبوعہ مجتبائی دہلی ١/١٠٤

[2] تبیین الحقائق باب صلوٰۃ المریض مطبعۃ امیریۃ کبرٰی مصر ١/٢٠٠

[3] فتاویٰ قاضی خان باب صلوٰۃ المریض مطبعۃ نولکشور لکھنؤ ۱/۸۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن