دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

مالی اراکم رافعی ایدیکم کانھا اذناب خیل شمس اسکنوا فی الصلاۃ[1]۔

کیا ہوا کہ میں تمہیں رفع یدین کرتے دیکھتا ہوںگویا تمہارے ہاتھ چنچل گھوڑوں کی دُمیں ہیں قرار سے رہو نماز میں۔

اصول کا قاعدہ متفق علیہا ہے کہ اعتبار عموم لفظ کا ہے نہ خصوص سبب کا۔ اور حاظر بلیح پر مقدم ہے۔ ہمارے ائمہ کرام رضوان اﷲ تعالی علیہم اجمعین نے احادیث ترك پر عمل فرمایا حنفیہ کو ان کی تقلید چاہئے، شافعیہ وغیرہم اپنے ائمہ رحمہم اﷲ تعالٰی کی پیروی کریں کوئی محلِ نزاع نہیں، ہاں وہ حضرات تقلید ِ ائمہ دین کو شرك و حرام جانتے اور با آنکہ علمائے مقلدین کاکلام سمجھنے کی لیاقت نصیب اعداء اپنے لئے منصبِ اجتہاد مانتے اور خواہی نخواہی تفریق کلمہ مسلمین و اثارت فتنہ بین المومنین کرنا چاہتے بلکہ اسی کو اپنا ذریعہ شہرت و ناموری سمجھتے ہیں اُن کے راستے سے مسلمانوں کو بہت دور رہنا چاہئے ۔ مانا کہ احادیث رفع ہی مرجع ہوں تاہم آخر رفع یدین کسی کے نزدیك واجب نہیں ، غایت درجہ اگر ٹھہرے گا تو ایك امرِمستحب ٹھہرے گا کہ کیا تو اچھا، نہ کیا تو کچھ برائی نہیں ، مگر مسلمانوں میں فتنہ اُٹھانا دو٢ گروہ کردینا ، نماز کے مقدمے انگریزی گورنمنٹ تك پہنچانا شاید اہم واجبات سے ہو گا۔ اﷲ عزوجل فرماتا ہے:

 [2]وَالْفِتْنَۃُ اَشَدُّ مِنَ الْقَتْلِۚ

فتنہ قتل سے بھی سخت تر ہے۔

خود ان صاحبان میں بہت لوگ صد ہا گناہ ِ کبیرہ کرتے ہوں گے انھیں نہ چھوڑنا ، اور رفع یدین نہ کرنے پر ایسی شورشیں کرنا کچھ بھلا معلوم ہوتا ہوگا(ہر گز نہیں ) اﷲ سبحٰنہ وتعالٰی ہدایت فرمائے آمین ، واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔

مسئلہ نمبر ٤٠٣ : ازاُجین مکان میرخادم علی صاحب اسسٹنٹ مرسلہحاجی یعقوب علی خان صاحب ٢٩ جمادی الاُخری ١٣١٢ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ شافعیہ ایك ہاتھ کے فرق سے نماز میں پاؤں کشادہ رکھتے ہیں ، یہ میں نے کعبۃ اﷲ میں دیکھا، اس کی کیا وجہ ہے؟ اور مذہب حنفیہ میں چار انگشت کے فاصلے پر ایك پاؤں سے دوسرا پاؤں رکھتے ہیں کس طرح کرنا چاہئے؟بینوا توجروا۔

الجواب:

چار ہی انگل کا فاصلہ رکھنا چاہئے یہی ادب اور یہی سنت ہے اور یہی ہمارے امام ِ اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے


 

 



[1] صحیح مسلم باب الامر بالسکون فی الصلوٰۃ الخ مطبوعہ اصح المطابع کراچی ١/١٨١

[2] القرآن ٢/١٩١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن