دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

اھل العلم من اصحاب النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم والتابعین وھو قول سفیان واھل الکوفہ[1] ۔

اصحاب رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم و تابعین ِ کرام و امام سفیان وعلمائے کوفہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم کا(ت)

مسند امام الائمہ مالك الازمہ امام اعظم رضی اﷲ عنہ میں ہے:

حد ثنا حماد عن ابراہیم عن علقمہ والاسود عن عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ ان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کان لایرفع یدیہ الاعندافتتاح الصلوٰۃ ولایعود لشیئ من ذلک[2]۔

ہمیں حماد نے ابراہیم سے علقمہ واسود سے عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے بیان کیا کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم صرف نماز کے شروع میں رفع یدین فرماتے پھر کسی جگہ ہاتھ نہ اُٹھاتے۔

امام ابو جعفر طحاوی رحمہ اﷲ تعالٰی شرح معانی الاثار میں فرماتے ہیں:

حدثنا ابی بکرۃ قال ثنا قال سفیان عن المغیرۃ قال قلت لابراہیم حدیث وائل انہ رأی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یرفع یدیہ اذاافتتح الصلاۃ واذارکع واذارفع رأسہ من الرکوع فقال ان کان وائل رأہ مرۃ یفعل ذلك فقد رأہ عبداﷲ خمسین مرۃ لا یفعل ذلك [3]۔

ابو بکرہ نے ہمیں حدیث بیان کی کہا ہمیں مومل نے حدیث بیان کی کہا ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی ہے مغیرہ سے اور مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے امام ابراہیم نخعی سے حدیث وائل رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی نسبت دریافت کیا کہ انھوں نے حضور پُرنور صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کو دیکھا کہ حضور نے نماز شروع کرتے اور رکوع میں جاتے اور رکوع سے سر اُٹھاتے وقت رفع یدین فرمایا ابراہیم نے فرمایا وائل نے اگر ایك بار حضور اقدس صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کورفع یدین کرتے دیکھا تو عبداﷲ رضی اﷲ تعالی نے حضور اقدس صلی ا ﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو پچاس با دیکھا کہ حضور نے رفع یدین نہ کیا۔

صحیح مسلم شریف میں ہے حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:


 

 



[1] جامع الترمذی باب رفع الیدین عند الرکوع مطبوعہ امین کمپنی کراچی ١/٣٥

[2] مسند الامام اعظم اجتماع الاوزاعی و ابی حنیفہ مطبوعہ نور محمد کتب خانہ کراچی ص٥٠

[3] شرح معافی الاثار باب التکبیر عند الرکوع  مطبوعہ ایچ ایم سعید ١/١٥٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن