دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

اور اسی طرح محقق علی الاطلاق نے فتح القدیر میں فرمایا۔ بالجملہ اشارہ مذکورہ کی خوبی میں کچھ شك نہیں ، احادیثِرسو ل اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اور اقوال ہمارے مجتہدین کرام کے اسی کو مفید ، بعد اس کے اگر کتبِ متاخرین مثل تنویر الابصار و ولوالجیہ وتجنیس وخلاصہ وبزازیہ و واقعات و عمدۃالمفتی ومنیتی المفتی وتبیین کبرٰی ومضمرات و ہندیہ وغیرہا عامہ فتاوٰی میں عدم اشارہ کی ترجیح تصحیح منقول ہو تو قابلِ اعتماد نہیں ہوسکتی علماء نے ان اقوال پر التفات نہ فرمایا اور خلافِ عقل و نقل ٹھہرایا کما سمعت مرارا، والحمد ﷲ لیلا و نھارا وجھرا واسرارا وﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ نمبر ٤٠٢ :                   محرام الحرام ١٣١١ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس بارے میں کہ رفع یدین حضرت رسول مقبول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے کیایا نہیں اور کب تك کیا ؟ یہ بات ثابت ہے کہ ہمیشہ آپ نے کیا ؟ مسلمانوں کو کرنا چاہئے یا نہیں؟ مکمل ارشاد فرما کر مشکور و ممنون فرمایئے،فقط۔

الجواب:

رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے ہر گزکسی حدیث میں ثابت نہیں کہ رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے ہمیشہ رفع یدین فرمایا بلکہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم سے اس کا خلاف ثابت ہے۔نہ احادیث میں اسکی مدّت مذکور ۔ ہاں حدیثیں اس کے فعل و ترك دونوں میں وارد ہیں،سنن ابی داؤد وسنن نسائی و جامع ترمذی وغیرہامیں ایسی سند سے جس کے رجال صحیح ومسلم ہیں بطریق عاصم بن کلیب عن عبدالرحمن بن الاسودعن علقمہ ،حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے مروی :

یعنی انہوں نے فرمایا کیا میں تمہیں خبر نہ دوں کہ حضور پُرنور صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نماز کس طرح پڑھتے تھے، یہ کہہ کر نماز کو کھڑے ہوئے تو صرف تکبیر تحریمہ کے وقت ہاتھ اُٹھا ئے پھر نہ اُٹھائے(ت)

قل الااخبر کم بصلاۃ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قال فقام فرفع یدیہ اول مرۃ ثم لم یعد[1]۔

ترمذی نے کہا :

حدیث ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ حدیث حسن وبہ یقول غیر واحد من

یعنی حدیث ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی حدیث حسن ہے اور یہی مذہب تھا متعدد علماء منجملہ

 


 

 



[1] سنن النسائی باب رفع الیدین للرکوع الخ مطبوعہ مکتبہ سلفیہ لاہور ١/١٢٣، جامع الترمذی باب رفع الیدین عند الرکوع مطبوعہ امین کمپنی کراچی ١/٣٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن