دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

اختیارکردند لانہ اشق و افضل الاعمال اشقھا ودرناں بتورك رفتند لانہ استروالیسرومبنی امرھن علی الستر والیسر بخلاف مسلك شافیعۃ ومن وافقھمکہ دست برشکم بستن است نہ برسینہ کما فی المنھاج والمیزان وغیرھما  کہ ہرگز دریں باب حدیثے یافتہ نمی شو دخو دائمہ ایشاں رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہم درخلاصہ و منہاج امام وبلوغ المرام حدیثے موید مذہب خودشاں نیا ورد ند جز حیث ابن خزیمہ ومن فقیر عجم ازاستدلال ایشاں بانچہ مساسے ندارد وبمذہب ایشاں کہ درتحت الصدور علی الصدر فرقے ہست کہ پیداست وقد فصلنا الکلام فی محل اخروفی ماذکرنا کفایۃ لمن امعن النظر واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔

 

رکھی گئی ہے۔ترمذی نے سند حسن کے ساتھ حضرت عبداﷲ بن مسعودرضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیاکہ نبی اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:عورت تمام کی تمام کی تمام قابل ِستر وحجاب ہے۔ اور اس میں کوئی شك نہیں کہ عورتوں کے حق میں سینے پر ہاتھ باندھنا، زیرِناف باندھنے سے زیادہ حجاب اور حیا کی صورت میں ہے ۔اور خواتین کا تعظیم کرناستر وحجاب کی صورت میں ہے کیونکہ تعظیم ادب کے بغیر اور ادب حیا کے بغیر حاصل نہیں ہوتا لہذا خواتین کے حق میں حدیث ابن خزیمہ زیادہ راجح ثابت ہوئی اور ثابت ہوگیا کہ دونوں مسائل میں ایسی حدیث موجود ہے جس کی سند جیّد ہے اور ماہر علماء ِ حدیث نے دونوں مقامات پر حدیث و ترجیح پر ہی عمل فرمایا ہے رحمۃ اﷲ علیہم اجمعین۔ اس کی ایك نظیر مسئلہ قعود ہے کہ اس کے دونوں طریقے نبی اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے منقول ہیں ہمارے علماء نے مردوں کے لئے دایاں پاؤں کھڑا کرنا اور بائیں پر بیٹھنے کو اختیار کیا ہے کیونکہ یہ شاق ہے اور بہتر عمل وہی ہوتا ہے جس میں مشقت ہو اور خواتین کے لئے تورك کا قول کیا کیونکہ اس میں زیادہ ستر اور آسانی ہے اور خواتین کا معاملہ ستر اور آسانی پر مبنی ہے بخلاف شوافع اور ان کے موافقین کے کہ ان کے ہاں عورت شکم پر ہاتھ باندھے نہ کہ سینہ پر جیسا کہ منہاج،میزان وغیرہما میں ہے کہ اس بارے میں کوئی حدیث نہیں ملی ، خود ان کے ائمہ رحمہم اﷲ تعالٰی نے خلاصہ،امام نوی کی منہاج اور بلوغ المرام میں اپنے مذہب کی تائید میں سوائے حدیث ابن خزیمہ کے کوئی حدیث ذکر نہیں کی مجھ فقیر کو ان کے استدلال پر تعجب ہے کہ یہ حدیث ان کے ،مذہب کی دلیل کیسے بن سکتی ہے ! کیونکہ تحت الصدر(سینے کے نیچے) اور علی الصدر(سینے کے اوپر) میں نمایاں فرق ہے ہم نے دوسرے مقام پر اس پر تفصیلی گفتگو کی ہے، ہماری یہ مذکورہ گفتگو ہر اس شخص کے لئے کافی ہے جو دقّتِ نظر رکھتا ہے واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم ۔(ت)

مسئلہ نمبر ٤٠١ ۔ کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ انگشتِ شہادت سے التحیات میں اشارہ کیسا ہے اور ہمارے فقہا سے ثابت ہے یا نہیں ؟ بینو ا تجروا


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن