30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
بالسیر الالمن یخاف ، فلولم یکن المانع الا الاول فقد وجد عذر یبیح الصلوٰۃ علی الدابۃ لکان واجبا ان تجوز من دون فرق بین سیرو وقوف لکنھم فرقو افتبین ان السیر بنفسہ مفسدالا بعذریمنع الایقاف ولا یکفی مجرد عذر یمنع النزول لا الایقاف ، فان کانت العجلۃ کلھا علی الارض وجرتھا دابۃ بحبل فھھنا انما فقد المانع الاول دون الثانی فوجب الفساد الابعذر فلا نظر الی ماارادش استنباطہ من مفھوم لیس علی عادۃ ذلك الزمان بمفھوم فافھم وتثبت۔ |
جس کی ایك طرف چوپائے پر ہو، دوسری چیز چوپائے کا چلنا مکان کا مختلف ہونا، کیا آپ نے ملاحظہ نہیں کیا کہ فقہا نے چوپائے کے کھڑا کرنے کو لازم قرار دیا ہے اور چلنے کی حالت میں اس پر نماز کو باطل قرار دیا ہے سوائے اس کے جسے دشمن وغیرہ کا خوف ہو، پس پہلی چیز کے علاوہ کوئی مانع نہیں تو پھر ایسا عذر موجود ہے جو چارپائے پر نماز کو مباح بنادے تو اب چلنے اور کھڑے ہونے کے فرق سے بالا تر ہوکر نماز کے جواز کو ماننا لازم ہوگا لیکن فقہا نے ان کے درمیان فرق کیا تو واضح گیاکہ چلنا بذاتِ خود مفسد نماز ہے مگر اس صورت میں جب کھڑا کرنا ممکن نہ ہو ، محض اتنا عذر کافی نہیں جو نزول سے مانع ہو بلکہ وُہ عذر جو کھڑا کرنے سے مانع ہو،معتبر ہے، اب اگر بیل گاڑی کلی طور پر زمین پر ہو اور جانور اسے رسّی کے ذریعے لے جارہا ہے تو اب یہاں پہلا مانع(نماز کا چارپائے پر ہونا) موجود نہیں البتہ دوسرا مانع (جگہ کی تبدیلی) موجود ہے لہذا اس صورت میں عذر کے بغیر نماز فاسد ہوگی پس اسے نہیں دیکھا جائے گا کہ جو شارح نے مفہومًا استنباط کرلیا ہے کیونکہ اس دور کی عادت مفہوم کو قبول نہیں کرتا ،اسے سمجھ لے اور اس پر قائم رہ ۔(ت) |
نیز اسی میں غنیہ سے ہے۔
|
ھذابناء علی ان اختلاف المکان مبطل مالم یکن لا صالا حھا [1]۔ |
یہ اس بنا پر ہے کہ جگہ کا مختلف ہونا (نمازکو) باطل کرنے والا ہے جبکہ یہ اس کی اصلاح کے لئے نہ ہو(ت) |
اُسی ٧٩٧ میں بحوالہ بحرالرائق فتاوٰی ظہیریہ سے ہے:
|
ان جذبتہ الدابۃ حتی از التہ عن موضع سجودہ تفسد[2]۔ |
اگر جانور نے اسے اتنا کھینچا کہ اس کے سجدہ کی جگہ بدل گئی تو نماز فاسد ہوگی۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع