دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

عمدۃ القاری میں ہے:

اذکان منفردا لاباس فی الصلاۃ بین الساریتین اذا لم یکن فی جماعۃ[1]۔

جب تنہا نماز ادا کر رہا ہو تو دو ستونوں کے درمیان نماز ادا کرنے میں حرج نہیں جبکہ و ہ جماعت میں نہ ہو۔(ت)

اس بیان سے واضح ہو کہ زید و عمر دونوں کے کلام میں دو دو غلطیاں ہیں زید نے در میں نماز ناجائز بتائی یہ زیادت ہے ، ناجائز نہیں ، ہاں امام کو مکروہ ہے۔ یونہی منفرد کو اس حکم میں شریك کرنا ٹھیك نہیں ،خود حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم  جب کعبہ معظمہ تشریف لے گئے ، دوستونوں کے درمیان نماز پڑھی

کما فی ثبت فی الصحاح عن ابن عمرعن بلال رضی اﷲ تعالٰی عنھم۔

جیسا کہ صحاح میں حضرت ابن عمر نے حضرت بلال رضی اﷲ تعالٰی عنھم سے روایت کیا ہے۔(ت)

عمر و کا امام کو در میں کھڑا ہونا بلا کراہت جائز ماننا صحیح نہیں، یونہی منفرد کا محراب میں قیام مکروہ جاننا کہ یہاں جو وجوہِ کراہت علما نے لکھے ہیں یعنی شبہ اختلاف مکان امام و جماعت یا اشتباہ حال یا تشبہ اہل کتاب ان میں سے کوئی وجہ منفرد کے لئے متحقق نہیں واﷲ سبحٰنہ و تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم و حکمہ عزشانہ احکم۔

مسئلہ نمبر ٣٩٨:  ازدہلی فراش خانہ مدرسہ نعمانیہ اسلامیہ مسئولہ محمد ابراہیم الاحمد آبادی غفر لہ الہادی ٧ شعبان ١٣٣٩ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ریل پر نماز کس طرح ادا کی جائے گی ایك شخص نے سوال کیا کہ چلتی ریل اور جہاز پر نماز جائز ہے یا نہیں ، مولوی کفایت اﷲ صاحب نے تعلیم اسلام نمبر ٤ کے صفحہ ٥ پر جو جواب منقولہ ذیل لکھا ہے صحیح ہے یا نہیں ؟ اور جہاز یا کشتی اور ریل کا ایك ہی حکم ہے یا غیر غیر ؟ میں اس میں تفصیلی بحث چاہتا ہوں آجکل اس کے جملہ مسائل کی اہل اسلام کو سخت ضرورت ہے، جواب مولوی صاحب موصوف کا یہ ہے ۔

ج ۔چلتی ریل اور جہاز پر نماز جائز ہے اگر کھڑے ہو کر پڑھ سکے چکّر کھانے یا گرنے کا ڈر نہ ہو تو کھڑے ہوکر پڑھنا ضروری ہے اور کھڑے ہوکر نہ پڑھ سکے تو بیٹھ کر پڑھ لے اور اگر درمیان نماز میں ریل یا جہاز گھوم جانے سے نمازی کا منہ قبلہ کی طرف نہ رہے تو فورًا قبلہ کی طرف پھر جانا چاہئے ورنہ نماز نہ ہوگی بلفظہٖ ، اور یہ بھی فرمایا جاوےکہ فرض نفل سب کا حکم ایك ہی ہے یا فرق ہے؟ بینوا توجروا۔

الجواب :

فرض اور واجب جیسے وتر و نذراور ملحق بہ یعنی سنّتِ فجر چلتی ریل میں نہیں ہوسکتے اگر ریل نہ ٹھہرے اور


 

 



[1] عمدۃ القاری شرح البخاری باب الصلوٰۃ  بین لسواری الح مطبوعہ ادارۃ الطباعۃ المنیریہ بیروت ۴/۲۸۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن