دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

اس کا تمام ہے یعنی نقطہ اعتدال سے جنوب وشمال کی طرف۔ت) سعۃ المغرب سے کم ہوگایا برابر یا زائد بر تقدیر اول جس سمت انحراف ہے اُدھر کی سعۃ المغرب سے اور بھی باہر جانا روا ہوگا مثلًا ٣٤درجے سعت ہے اگر انحراف نہ ہوتا تو اُس سے ٢١ درجے خروج جائز ہوتا، اب فرض کیجئے ٣٠درجے انحراف ہے یہ تو بین المشرقین ٤١درجے عدول صحیح ہوگا۔

ثالثًاجس سمت سے انحراف ہو اگر انحراف وسعت کا مجموعہ ٤٥ درجے سے زائد ہے تو بین المغربین ہی وہ جگہ پائی جائے گی جب تك انحراف مفسد نماز ہے حالانکہ اس قول پر جواز ہوگا۔

رابعًا فرض کیجئے ٢٠ درجے جانب جنوب انحراف ہے اور وسعت ٢٤ْ تو اس قول پر قبلہ تحقیقی سے جنوب کو صرف چار درجے انحراف جائز ہوگا کہ بین المغربین سے خروج نہ ہو اور شمال کو ٤٤ درجے تك انحراف روا ہوگا یہ بدیہی البطلان اور بالاجماع غلط ہے قبلہ حقیقی سے جس قدر ایك طرف پھرنے میں مواجہہ نہیں جاتا واجب کہ دوسری طرف بھی اُس قدر میں زوال نہ ہو کہ چہرہ انسان کے دونوں رُخ یکساں ہیں یہ چار چوالیس کا تفرقہ کدھر سے آیا۔

خامسا ًو سادسًا برتقدیر ثانی استحالے ظاہر تر ہیں فرض کیجئے سعت و انحراف جنوب دونوں رُخ یکساں ہیں (اور یہ کوئی فرض ناواقعی نہیں ہیأت داں کو عمل تعکیس کا اجرا بتادیگا کہ فلاں فلاں مقام ایسے ہیں) اب اس صورت میں حکم ِشرعی تو یہ ہے کہ بین المغربین سے جانب جنوب ٤٥درجے تك باہر جانا روا ہے اور جانب شمال سعت کے صرف تك جھك سکتا ہے نصف شمال کی طرف جُھکنا مفسد نماز ہوگا اور اس قول پر اسکے برعکس حکم یہ نکلے گا کہ ایك پہلو پر تو ساٹھ ٦٠درجے تك انحراف روا اور دوسرے پہلو پر قدم بھر ہٹا اور نماز گئی کیا یہ حکم شریعت مطہرہ کا ہوسکتا ہے ؟ ہر گز نہیں۔

سابعًا تقدیرِثالث تو خد استحالہ حاضرہ ہے کہ جب انحراف سعت سے زائد ہے تو جو قبلہ حقیقی چاہے واجب ہے کہ بین المغربین سے باہر جائے اس قول پر خود استقبال حقیقی مفسد نماز ہوا۔

ثامنًا دنیا میں کوئی سعت سے زائد ہے طرفین کا مجموعہ ٤٦ْ ٥٤َہوا تو بین المغربین یقینًا وہ انحراف ہے جسے قبلہ حقیقی سے ٤٥ درجے زائد اختلاف ہے تو جو فساد ِنماز کی صورت تھی وہ اس پر جواز کی ہوئی اور جو جواز بلکہ اعلی استحباب کی تھی وہ فساد ٹھری اس سے بڑھ کر اور کیا استحالہ ہوگا۔

تاسعًا فرض کیجئے ایك شہر مکہ معظّمہ سے قریب اور کثیر العرض ہے اور دُوسرا بہت بعید اور قلیل العرض یا بے عرض ،تو قطعًا اوّل کی سعۃ المغرب دوم سے زائد ہوگی جس کی زیادت چھیاسٹھ٦٦ درجے تك پہنچ سکتی ہے تو اس قول پر لازم کہ قریب شہر کی سمتِ قبلہ بہت دور والے شہر کی سمت سے ہزارہا میل زیادہ دُور تك پھیلی ہو، یہ عکس قضیہ معقول و منقول ہے۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن