30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تو جہتیں یمین و شمال بھی داخلِ استقبال ہو جاتی ہیں کہ کان کے نزدیك کنپٹیوں کی جہت یقینًا جہتِ چپ و راست ہے، دوشخص کہ برابرایك سمت کو جارہے ہوں کوئی نہ کہے گا کہ اُن میں ایك کا منہ دوسرے کی طرف ہے۔غرض کعبے کو اپنی داہنی یا بائیں کنپٹی پر لینا لغۃً عرفًا شرعًا کسی طرح استقبال ہیں۔
سادسا:ً یہ تو قطعًا معلوم کہ قولِ اوّل دوم اور ایك توہم پر سوم کا جو ا رسال و اطلاق ہے ہر گز مرادنہیں ہو سکتا، اب اگر تقیید میں اسی تربیع جہات کی طرف رجوع کیجئے تو عین مطلوب ہے ورنہ بیچ میںکوئی حدِفاصل معیّن و مرجح للاعتبارنہیں اور ترجیح بلا مرج باطل توحد نہ بندھ سکے گی کہ یہاں تك انحراف رو اء اور اُس کے بعد فساد تو یہی قول اضبط القوال ہے تو اسی طرف رجوع بلکہ ان سب کا بھی ارجاع مناسب۔
سابعًا: اس میں وسعت جہت ان سب سے تنگ تر، تو یہی احوط ہے کہ جہاں تك اُس کا مفا دہے وہ تمام اقوالِ مذکورہ پر یقینا جہتِ قبلہ ہے اور جو اس کے مفاد سے باہر وہ مختلف فیہ و مشکوك و نا منضبط ہے تو احد متفق و ترك شُبہ و اختلاف ہی مناسب ،لا جرم اسلامی علمائے ہیئیات نے بھی شرع سے اخذ کرکے جہت قبلہ کے لئے یہی ضابطہ باندھا ، فتاوٰی خیریہ کے ایك سوال میں ہے:
|
من القواعد الفلکیۃ اذکان الانحراف عن مقتضی الادلۃ اکثرمن خمس و اربعین درجۃ یمنۃ اویسرۃ یکون ذلك الانحراف خارجاعن الربع الذی فیہ مکۃ المشرفۃ من غیراشکال علی ان لاجھات بالنسبۃ الی المصلی اربعۃ [1]۔ |
فلکی قواعدمیں ہے کہ جب دلائل کے مقتضٰی سے انحراف ٤٥ درجہ سے زیادہ دائیں یا بائیں ہو جائے تو نمازی کےلئے مسلّمہ چار جہت میں سے، وہ ایك چوتھائی جہت جس میں مکہ مکرمہ واقع ہے بغیر کسی اشکال کے یہ انحراف اس سے خارج قرار پائے گا۔(ت) |
اقول: اوریہیں سے ظاہر ہُوا کہ یہ قول امام زندویسی ہر گز ایسی وسعت نہیں رکھتا کہ اسے قول دوم سے مقید کیجئے بلکہ وہی اتنا وسیع ہے کہ اسے اس سے مقید کرنا چاہیئے۔
|
فما وقع من الامام الحلبی فی حلیۃ مماقدمنا نقلہ لیس فی موضعہ وھذاتمام انجاز ما وعندناك فی القوالاوّل۔ |
پس امام حلبی کا وہ کلام جو حلیہ میں واقع ہے جس کو ہم پہلے نقل کرچکے ہیں وُہ مناسب محل نہیں ہے، قولِ اوّل میں جو ہم نے وعدہ کیا تھا یہ اسکی تکمیل ہے(ت) |
رہی حدیث مرفوع مابین المشرق والمغرب قبلہ [2](مشرق اور مغرب کے درمیان قبلہ ہے۔ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع