دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

ثانیًا امام احمد و بخاری و مسلم و ابوداؤد و ترمذی و نسائی و ابن ماجہ وغیرہم حضرت ابو ایّوب انصاری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی رسول اﷲؐ فرماتے ہیں:

اذااتی احدکم الغائط فلا یستقبل القبلۃ ولا یولھا ظھرہ ولکن شرقو اوغربوا١ [1]۔

جب تم میں سے کوئی شخص پاخانے کو جائے تو نہ قبلہ کو منہ کرے نہ پیٹھ ہاں پُورب پچھم منہ کرو۔

مدینہ طیبہ کا قبلہ جانبِ جنوب ہے لہذا شرقًا غربًا منہ کرنا فرمایا، ہمارے بلاد میں جنوبًا شمالًا ہوگا۔ حدیث میں جنوب شمال کے کسی حصے کو رُو یا پُشت کرنے کی اجازت ارشاد نہ ہوئی اور مشرق و مغرب کے کسی حصّے کا استثناء نہ فرمایا تو دائرہ ئ اُفق کے صاف چار٤ حصے ظاہر ہُوئے جن میں ایك جہت استقبال ہے۔

ثالثًا عرف عام میں بھی یہ دائرہ چار ہی ربع پر منقسم شرق غرب جنوب شمال، اور بدنِ انسان بھی چار ہی رُخ و پہلو رکھتا ہے قدام ، خلف ، یمین ،شمال ۔انہی میں فوق و تحت ملا کر تمام جہان میں جہات ستّہ مشہور ہیں ، ان چاروں میں ایك دوسری پر کوئی ترجیح نہیں ، کوئی وجہ نہیں کہ مثلًا ایك کا اتساع ١٤٠ درجے تك لیا جاوے اور دوسری کا صر ف ٤٠ تک، تو دائرہ افق چار ربع متساوی ہی پر تقسیم ہونا چاہیئے۔

رابعًا : دائرہ افق میں چار نقطے مفروض ہوئے اُن میں ایك نقطہ ئ استقبال حقیقی ہے ، دوسرا استدبار حقیقی، دو باقی یمین و شمال حقیقی، تو جوان میں کسی نقطہ کا ٹھیك محاذی نہ ہو اُس کی تقریب لاجرم راجع بقریب ہوگی بعید کی طرف نسبت تبعید ہے نہ کہ تقریب ، لاجرم ہر ایك پہلو پر وہی ثمن ثمن دور اُس کا حصہ پڑے گا۔

خامسًا: تمام اقوالِ مذکورہ میں یہ ایسا نص ہے کہ دوسری طرف راجع نہ ہوگا اور بقیہ اقوال سب اس کی طرف رجوع کر سکتے ہیں اور فائدہ مستمرہ ہے کہ توفیق ابقائے خلاف سے اولٰی ہے اور متحمل جانب مفسر رد کیا جاتا ہے، قول سوم و چہارم کا یہی محصل ہوناتو ہم اوپر بیان کرچکے ہیں اور قولِ اوّل میں عبارتِ منیہ قبلۃ اھل المشرق والمغرب عندنا [2]ہمارے نزدیك اہل مشرق و اہل مغرب کا قبلہ ت)کی شرح اما م ابن امیر الحاج نے اسی عبار ت ذخیرہ عن نظم الزندویسی سے فرمائی جس میں تقسیم رباعی مذکور قول دوم میں وجہ سے جبہہ مراد لینا چاہیئے کہ موضع سجود ہونے کے سبب اشرف اجزائے وجہ ہے اُوپر گزرا کہ وجہ کو مطلق چھوڑ یں ۔


 

 



[1] صحیح البخاری باب لاتستقبل القبلۃ بغائط الخ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٢٦،سنن ابو داؤد باب کراہیۃ استقبال القبلۃ الخ مطبوعہ آفتاب عالم پریس لاہور ١/٣

[2] منیۃ المصلی شرط الرابع استقبال القبلۃ مطبوعہ مکتبہ قادریہ جامع نظامیہ لاہور ص١٨٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن