دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

استقبال ہے اور اُس کے مقابل جہتِ استدبار اور باقی دو ربع جہات یمین و شمال بایں صورت ہ مصلی ہے اور ر م کعبہ معظمّہ ، ا ب خط محاذات حقیقیہ ح ء ا س پر عمود ، ان نقاط اربعہ نے تربیع افق کی ،پھر ربع ا ح کو ح اور ربع ا ء کو ط پر تنصیف ، کرکے خط ح ط ملا دیا ، یونہی ط ک=ك ی۔ی ح تو قوس ح ا جہت قبلہ ہے اور ی ب ك جہتِ استدبار، ی ح ح جہتِ یمین ، ك ء ط جہتِ شمال ۔ہ اگر ا کی طرف منہ کرے عین کعبہ کی طرف متوجہ ہے اور روا ہے کہ دہنی جانب ح یا بائیں طرف ط کے قریب تك پھرے جہتِ قبلہ باقی رہے گی ۔       

جب قوس ح ا ط سے باہر گیا جہت نہ رہی تو وہی دونوں جانب ٤٥-٤٥ درجے تك انحراف روا ہوا۔یہ قولِ نفیس خود امام مذہب سیدنا امام اعظم رضی اﷲتعالٰی عنہ سے منقول ، فتاوٰی خیریہ میں ہے:

عن ابی حنیفۃ رحمۃ اﷲ تعالٰی المشرق قبلۃ اھل المغرب والمغرب قبلۃ اھل المشرق والجنوب قبلۃ اھل الشمال و الشمال قبلۃ اھل جنوب١[1]۔

امام ابو حنیفہ رحمہ اﷲ تعالٰی سے مروی ہے کہ مغرب والوں کا قبلہ مشرق ہے اور مشرق والوں کا مغرب ، شمال والوں کا جنوب اور جنوب والوں کا شمال ہے۔(ت)

شرح نقایہ علامہ قہستانی میں ہے:

قال الزندویسی ان المغرب قبلۃ لاھل المشرق و بالعکس والجنوب لا ھل الشمال وبالعکس فالجھۃ قبلۃ کالعین [2]۔

زندویسی نے کہا کہ مشرق والوں کا مغرب قبلہ ہے اور اسکے برعکس ، اور شمال والوں کا جنوب قبلہ ہے اور اسکے برعکس ۔پس جہت بھی عین کعبہ کی طرح قبلہ ہے۔(ت)

حلیہ میں ہے۔

قد قطع الزندویسی فی روضتہ بالتفریع المذکور [3] الخ قالہ بعد ماذکر انہ بناہ علی کون الکعبۃ وسط الارض وتردّد

زندویسی نے اپنی کتاب"روضہ"میں مذکورہ تفریع پر یقین کا اظہار کیا ہے الخ، انھوں نے یہ بات کعبہ کو وسطِ زمین پر قرار دینے کے بعد کہی اور اس کے اثبات

 


 

 



[1] فتاوٰی خیریۃ کتاب الصلوٰۃ مطبوعہ دارالمعرفۃ بیروت  ١/٧

[2] جامع الرموز فصل شروط الصلوٰۃ مطبوعہ مکتبہ اسلامیہ گنبد قاموس ایران ١/١٣٠

[3] التعلیق المجلی لما فی منیۃ المصلی مع منیۃ المصلی الشرط الرابع مطبوعہ مکتبہ قادریہ جامعہ نظامیہ لاہور ص ١٨٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن