30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فی حکایتہ غنی عن نکایتہ لکن لاازراء فیہ بھم فانھم رحمھم اﷲ تعالٰی لم یکن لھم اشتعال بتلك الفنون وقد کانوامعتنین بمایھم و یعنی فرحھم اﷲ تعالٰی ورحمنا بھم رحمتہ تکفی وتغنی اٰمین! ثم اعلم ان الجبینین منتھیان فی الجانبین الی محاذاۃ الحاجبین، قال فی القاموس الجبیان حرفان مکتنفا الجبھۃ من جانبیھا فیما بین الحاجبین مصعد الی قصاص الشعرہ [1]۔ |
کی ضرورت نہ تھی ،لیکن اس سے ان پر طعن نہیںآتا کیونکہ ان حضرات کا اس فن سے خاص شغل نہیں ہے وُہ صرف اپنے مقصد اور ضروری مراد کو بیان کرنے کا اہتمام کرتے ہیں ، اﷲ تعالٰی ان پر اور ہم پر اپنی کفایت کرنے والی رحمت فرمائے، آمین! پھر واضح ہو کہ دونوں جبینیں دونوں ابروؤں کے برابر جانبین پر ختم ہوتی ہین ۔قاموس میں ہے :"جبینیں"پیشانی کو دونوں طرف سے گھیر اؤ کرنے والی دو طرفیں ہیں جو دونوں ابروؤں سے بلند ہو کر پیشانی کے بالوں تك پہنچتی ہیں اھ ۔(ت) |
بالجملہ ہماری تحقیق پر قول پر چہارم کاحاصل یہ ہوا کہ محاذات حقیقیہ سے دونوں طرف جھك سکتا ہے کہ جبین یعنی کنارہ پیشانی محاذی کنارہ بیرونی ابرو سے جو خط اُس کی استقامت پر اُفق کی طرف جائے سطح کعبہ معظمّہ پر زاویہ قائمہ بناتا گزرے اقول(میں کہتا ہوں) ظاہر ہے کہ اس معنی پر جبین سے دوسری تك یعنی مابین دو ابرو اگر سر کو مدوّر فرض کیا جائے تقریبًا ربع دور ہوگا تو وسط جبہہ سے ہر طرف ثمن دَور ہے صفتِ مذکورہ پر خط اگر وسط پیشانی پر جاتا تو محاذات حقیقیہ ہوتی، اب اُس سے ثمن دَور پھرنا صحیح ہُوا تو وہی جانبین کعبہ میں ٤٥-٤٥درجے آئے قول سوم کا بھی یہی محصل تھا، اور کیوں نہ ہو کہ عبارت ِدُرر سے اُن کا ایك محصل ہونا ظاہر کما قدمنا وباﷲ التوفیق۔
پنجم٥۔اہل مشرق کا قبلہ مغرب ہے ، اہل مغرب کا مشرق ، اہل جنوب کا شمال ، اہل شمال کا جنوب ۔ تو جب تك ایك جہت دوسری سے نہ بدلے مثلًا ربع مغرب میں قبلہ ہے، یہ ربع شمال یا ربع جنوب کی طرف منہ کرے جہت قبلہ باقی رہے گی۔ اقول: اس قول کا حاصل یہ ہے کہ موضع مصلی سے محاذات حقیقیہ کا خط کعبہ معظمہ پر گزرتا ہوا دونوں طرف کے افق تك ملا دیں اور وہیں سے دوسراخط اُس پر عمود پر گرا دیں کہ افق کے چارحصے مساوی ہوجائےں ، پھر ہر حصے کی تنصیف کرکے ہر دو نصف متجاوز میں خط وصل کردیں ان اخیر خطوط سے جو چار ربع افق حاصل ہوں گے وہی ارباع جہات اربعہ ہیں ان میں وُہ ربع جس کے منتصف پر کعبہ معظمہ ہے جہتِ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع