دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

بیصل لا یبقی ایماء الی استقامۃ المار و یبصر قولہ بحیث تحصل قائمتان مجرد بیان لقولہ علی استقامۃ فالاصوب عندی جعلہ متعلقا بالمار لیتم البیانان ولیصیرتاسیسا ولیتعلق بالقریب ھذاماکان یتعلق بالحمد الاول وحملہ الفاضل الحلیمی فی حواشی الدرر علی بیان التقریبیۃ حیث قال (قولہ بحیث یحصل قائمتان) اطلقہ فشمل ان تینك القائمتین یتساوی بعد ھماعن العینین الی جدارالکعبۃ اولافالاول ھوالمراد فی التوجہ الی العین ، والثانی فی التوجہ الی الجھۃ وھوالمراد ھنا فقط"ثم قال"حاصلہ ان تقع الکعبۃ بین خطین١[1] الی اٰخر ماقدمنا عنہ فصرح بالمراد و جعل حاصل الوجھین واحدا۔

 

اسی معنی میں کعبہ پر سے عرضی طور پر گزرنے والے خط میں بھی استقامت ضروری ہے اور"علی استقامۃ"کا تعلق "یصل"سے کرنے میں کعبہ پر سے سیدھے گزرنے والے خط کی طرف اشارہ باقی نہ رہے گا اور اسی طرح دُرر کی عبارت میں"بحیث تحصل قائمتان"کو دیکھا جائے تو وہ صرف "علی استقامۃ"کا بیان بن کر رہ جائیگا لہذا میرے نزدیك بہتر یہ ہوگا کہ"علی استقامۃ"کا تعلق"یصل"کی بجائے لفظ"المار"سے کیا جائے تاکہ دونوں بیان تام ہو جائیں اور تاسیس یعنی فائدہ بھی حاصل ہو جائے نیز اس کا تعلق قریب سے بھی ہو جائے گا ، یہ مذکورہ ساری گفتگو سے پہلے محمل سے متعلق ہے۔جبکہ فاضل حلیمی نے دُرر کی شرح کرتے ہوئے اس کی عبارت کا محمل سمتِ حقیقی کی بجائے سمت ِتقریبی قرار دیا (یعنی عین سمتِ کعبہ کی بجائے انھوں نے اس کو جہت کعبہ پر محمول کیا جہان انہوں نے کہا"قولہ بحیث تحصل قائمتان"اس کو عام رکھا ہے لہذا وہ دونوں قائمے جن کا فاصلہ دونوںآنکھوں سے جدا کعبہ تك مساوی ہو گا یا نہ ہوگا، مساوی ہوتو اس سے عین کعبہ کی طرف توجہ مراد ہے ، اوریہاں یہی آخری یعنی فقط جہت کی طرف توجہ مراد ہے، پھر انہوں نے فرمایا کہ اس کا حاصل یہ ہے کہ کعبہ دونوں خطوں کے درمیان واقع ہو الخ جہاں تك ہم نے پہلے ان سے ذکر

 


 

 



[1] حاشیۃ الدرر للمولٰی عبدالحلیم باب شروط الصلوٰۃ مطبوعہ مطبع عثمانیہ دار سعادت بیروت ١/٥٢

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن