دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

القبلۃ من نقطۃ المغرب خمس و ثمانین درجۃ ولم یبق الی نقطۃ الشمال الاخمس درج فان حفظ الوجھۃ بطلت صلاتہ قطعا وان توجہ الی القطب الشمالی صحت یقینا وان اخذنا مابین الطولین اصغر من ذلك یظھر التفاوت اکبر من ذلك وبالجملۃ فتلزم استحالات لاتحصی فالحق ان لیس فی عبارۃالدرر ولا المعراج شیئ مما ذکر ولا مافھم من جواز الانتقال علی ذلك الخط مھما شاء، ولا مافھم من مخالفتھما لتجویزالانحراف الیسیر ولامافھم من اشتراط حفظ الوجھۃ لبقاء الجھۃ ،ولا ما فھم من افادتھما فسادالصّلوٰۃ ان احدث الخطان زاویتین مختلفتین بل الامر فیہ کما اقول انھم انما فرضوا الانتقال علی القاطع لہ علی قائمتین ای علی نصف نھار الموضع المفروض المسامت حقیقۃ لیحصل بالانتقال الانحراف علی عکس مافھم العلامۃ المحشی رحمۃ اﷲ تعالٰی وذلك لانہ لو جعلت الکعبۃ مرکزا ورسمت ببعد مستقبلھا دائرۃ وانتقل ھو علیھا حتی طاف الدنیا

نقطہ مغرب سے قبلہ کا انحراف ٨٥درجے ہوگا، اور نقطہ شمالی کی طرف صرف پانچ درجے باقی رہے گا ، پس اگر وُہ اپنی اسی توجہ کو محفوظ رکھے تو اس کی نماز لازمی طور پر باطل ہوگی ، اور اگر وہ قطبِ شمالی کی طرف پھر گیا تو اس کی نماز یقینا درست ہوگی اور اگر ہم دونوں طولوں میں اس سے بھی کم فاصلہ فرض کریں تو تفاوت اس سے بھی بڑھ جائے گا۔ خلاصہ یہ کہ اس سے بے شمار خرابیاں لازم آئیں گی۔ تو حق یہ ہے کہ دُرر اور معراج کی عبارت میں محشی رحمۃ اﷲ تعالٰی کے ذکر کردہ امور میں سے کچھ بھی نہیں ، نہ اس خط پر حسبِ خواہش انتقال کا جواز ، اور نہ ہی معمولی انحراف کے جواز کی ان دونوں سے مخالفت اور نہ ہی بقاء جہت کے لئے توجہ کہ محفوظ رہنے کی شرط اور نہ ہی مختلف زاویے والے دو خطوں کے پیدا ہونے سے ان دونوں حضرات کی طر ف سے نماز کے فساد کا افادہ ، غرضیکہ محشی رحمۃ اﷲ تعالٰی کی فھم کردہ ان مذکورہ چیزوں میں کوئی بھی ان دونوں حضرات کی عبارت میں موجود نہیں ، بلکہ معاملہ یوں ہے جیسے میں کہتا ہوں (اقول) انہوں نے دو قائموں کی شکل میں اس کو قطع کرنے والے خط پر سے انتقال فرض کیا جس کا مطلب یہ ہے کعبہ سے حقیقی سمت والے مقام مفروض پر خاص نصف ِنہار ہو جس سے سمت میں کچھ انحراف حاصل ہوسکے بالعکس اس کے جو علّامہ محشی الرحمۃ نے سمجھا، یہ اس لئے کہ اگر کعبہ کو مرکز قرار دے کر اس کی طرف استقبال کرنے والے

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن