دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

عربی زبان میں مرتب کیاہے اس کی فہرست بہت طویل ہے اور اس میں تعددوتنوع بھی ہے اور اس میں حسن وخوبی کے عناصر بھی موجود ہیں۔ اسی طرح اسلامی ہندکی سرکاری زبان فارسی ہونے کے باعث اس زبان میں بھی لاتعداد چھوٹے بڑے فتاوٰی مرتب ہوئے جن میں بہت سے ابھی تک زیورطباعت سے آراستہ بھی نہیں ہوسکے۔ یہی حال ان فتاوٰی کابھی ہے جواردو عربی یا اردوفارسی کاامتزاج پیش کرتے ہیں۔ یہ ہماری بہت بڑی بدقسمتی ہے اور افسوس ناک کوتاہی کہ ہم اپنے بزرگوں کی میراث کوبھی نہیں سنبھال سکے۔ سب سے زیادہ افسوس اہل دولت وثروت مسلمانوں پرہے جواپنی دولت کا حقیرساحصہ بھی کارثواب سمجھ کر ہی وقف کرنے سے قاصر ہیں مگر اس سے کہیں زیادہ افسوس ان اہل علم پرہے جوابتدائی قدم اٹھانے یا عملی تحریک کرنے سے بھی عاجز ہیں۔ علم کوسنبھالنے اور علمی میراث کومحفوظ کرنے کا اصل کام آخرمسلمان علماء کا ہے۔ یہ حضرات نہ صرف یہ کہ اس علمی ورثے کی نوک پلک درست کرکے مسلمان اہل دولت وثروت کوسرمایہ خرچ کرنے کی تحریک بھی پیداکرسکتے ہیں بلکہ وہ ان علمی کاوشوں پراضافے اور ترقی کاکام بھی انجام دے سکتے ہیں۔ اس کی روشن مثال ہمارے دوست وکرم فرما حضرت مولانامفتی عبدالقیوم ہزاروی کی ہے۔ آپ بعض احباب کے مشورے اور تعاون سے لاہور میں "رضافاؤنڈیشن"جیساعظیم ادارہ قائم کرنے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں جو"فتاوٰی رضویہ"کی طباعت واشاعت کافریضہ انجام دے رہاہے، میں صمیم قلب سے حضرت مولانا کوہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لئے دعاگو ہوں مجھے یقین ہے کہ وہ اپنے اس نیک مقصدمیں ضرور کامیاب ہوں گے اِن شاء اﷲ!

"فتاوٰی رضویہ"کی مطبوعہ مجلدات پرایک اجمالی نظرڈالنے سے جومجموعی تاثرملتاہے وہ یہ ہے کہ فاضل بریلوی دیگرمفتیان برعظیم پاک وہندمیں ایک نہایت  بلند اور منفردمقام رکھتے ہیں اور ان کے یہ فتاوٰی اپنی عظیم ترافادیت کے ساتھ ساتھ ایک ایسی انفرادیت بھی رکھتے ہیں جوتنوع، ایجاد، جامعیت اور باریک بینی کے علاوہ ایک مصنف کے کمال فن، وسعت نظر، عمق بصیرت، ظرافت طبع اور جزئیات میں کلیات، اور کلیات میں جزئیات کوایک خاص رنگ میں پیش کرنے کی فقیہانہ مہارت سے قاری کی قوت فیصلہ اور قلب وروح کومتاثرکرتی نظرآتی ہے۔ یہ وہ انفرادیت وامتیاز ہے جو برعظیم پاک وہند کے مفتیان عظام کے حصے میں بہت کم کم آیا ہے مگرفتاوٰی رضویہ کے مصنف کے ہاں کثرت ومقدارِ وافر کے ساتھ میسرہے۔
حضرت مولانا احمدرضاخاں بریلوی رحمہ اﷲ کے ہاں ایک انفرادیت یہ ہے کہ انہوں نے اپنے فتاوٰی کے مختلف ابواب فقہیہ میں سے بعض موضوعات منتخب فرمائے ہیں اور ان میں سے ہرموضوع پرایک الگ اور مستقل رسالہ تصنیف کیاہے، یہ رسائل جہاں  بلند درجہ تحقیق وتدقیق کے آئینہ دار ہیں وہاں تمام متداو ل ؛ فقہی مصادر ومآخذ کانچوڑ بھی پیش کرتے ہیں۔مصنف کی یہ کوشش لائق تحسین ہے کہ وہ ان مختلف ومتنوع مصادر کی مختصرترین عبارات بلکہ جملوں کومنتخب کرتے ہیں اور انہیں کمال مہارت سے یکجاکرکے یوں جوڑدیتے ہیں کہ وہ ایک مسلسل عبارت بن جاتی ہے۔ یوں


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن