30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بلکہ انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے بواسطہ ثابت جو روایت آتی ہے اس کے اپنے الفاظ یہ ہیں کہ مجھے عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے قبر کے پاس نماز پڑھتے دیکھا تو کہا کہ “ قبر کی طرف “ نماز مت پڑھو ، جیسا کہ یہ روایت تم پہلے سُن چکے ہو اسی سے واضح ہوگیا جو ملتقی میں ہے کہ قبر پر پاؤں رکھنا ، اس پر بیٹھنا ، اس پر سونا اور اس کے پاس نماز پڑھنا مکروہ ہے اھ (یعنی یہاں بھی “ اس کے پاس “ سے مراد “ اس کی طرف “ ہے۔ اس کو سمجھو اور استقامت اختیار کرو۔ (ت)
مسئلہ تو قبر کا تھا ، رہا مقبرہ اُس میں بھی اصل منشائے کراہت قبر ہے اور اس کی تعلیلیں ہمارے علمائے حنفیہ ہی نے تین طور پر کی ہیں ایك تشبہ اہلِ کتاب دوسرے یہ کہ عبادت اصنام اسی طرح پیدا ہوئی تیسرے محلِ نجاسات ہوناجیسے شیخ محقق نے اختیار فرمایا ، حلیہ پھر ردالمحتار میں ہے :
واختلف فی علتہ ، فقیل : لان فیھا عظام الموتی وصدیدھم ، وھو نجس۔ وفیہ نظر ، وقیل : لان اصل عبادۃ الاصنام اتخاذ قبورالصالحین مساجد۔ و قیل لانہ تشبہ بالیھود۔ وعلیہ مشی فی الخانیۃ[1]۔
اس میں اختلاف ہے کہ کراہت کی علّت کیا ہے ، بعض نے یہ وجہ بیان کی ہے کہ اس میں مُردوں کی ہڈیاں اور پیپ ہوتی ہے جو کہ نجس ہے لیکن اس پر اعتراض ہے۔ بعض نے کہا ہے کہ بتوں کی عبادت کا آغاز اسی طرح ہوا تھا کہ لوگوں نے نیك ہستیوں کی قبروں کو مساجد بنالیا تھا۔ بعض نے کہا ہے کہ اس میں یہودیوں کے ساتھ مشابہت پیدا ہوتی ہے۔ خانیہ میں اسی کو اختیار کیا ہے۔ (ت)
ظاہر ہے کہ پہلی دو۲ تعلیلیں صرف اُس صورت کی کراہت بتاتی ہیں کہ نماز قبر کی طرف ہوکہ دہنے بائیں یا قبر کو پیچھے لے کر نہ شبہہ عبادت ہے نہ تشبّہ یہود ، خود شاہ صاحب سے سائل نے نقل کیا کہ یہ مشابہت جمادات کو سجدہ کرنے میں ہوتی ہے انتہی ولہذا شیخ محقق رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِنے لمعات التنقیح میں زیرِ حدیث اجعلوا فی بیوتکم من صلاتکم ولاتتخذوھا قبورا (گھروں میں بھی کچھ نمازیں پڑھا کرو اور گھروں کو قبریں نہ بناؤ۔ ت) فرمایا :
ای ولاتکونوا فی البیوت کالمیت ، الذی لایعمل ، اوتکونوا نائمین فتکونوا مشابھین للاموات ، لان النوم اخرالموت ، غیرمشتغلین بالعبادۃ ، ثم اعلم ، انھم اختلفوا فی الصلاۃ فی المقبرۃ ، فکرھھاجماعۃ ، وان کان المکان طاھرا ، فتارۃ احتجوا بھذا الحدیث ، لانہ یدل علی ان الصلوٰۃ لاتکون فی المقبرۃ ، لانہ جعل کونھا قبوراکنایۃ عن عدم الصلاۃ فیھا ، فیفھم ان لاصلٰوۃ فیھا۔ وھذاضعیف لماذکرنامن معناہ ، علی انہ ان دل فانما یدل علی عدم الصلاۃ فی القبر ، لافی المقبرۃ ، فافھم۔ وتارۃ بالحدیث السابق (ای قولہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم لعن الله الیھود والنصاری اتخذوا قبورا نبیائھم مساجد) وھو ایضا لایتم لماعلم من المراد بہ (ای ماقدمناہ عنہ عن التورپشتی وغیرہ من الشراح ، فانہ انما یدل علی منع التوجہ الی القبر ، لا الصلاۃ فی المقبرۃ مطلقا) ومنھم من ذھب الی ان الصلاۃ فیھا جائزۃ ، انکانت التربۃ طاھرۃ والمکان طیبا ، ولم یکن من صدید الموتی وماینفصل عنھم من النجاسات [2]اھ
یعنی تم گھروں میں اس طرح نہ رہا کرو جس طرح مُردہ ہوتا ہے کہ کوئی عمل نہیں کرتا ، یایہ مرادہے کہ تم سوئے نہ رہاکرو ، جس طرح مُردے سوئے پڑے ہیں ، کیونکہ نیند موت کی بہن ہے۔ یعنی یہ نہ ہوکہ مردوں کی طرح تم بھی کوئی عبادت نہ کرو۔ پھر یہ بات جانو کہ مقبرے میں نماز کے بارے میں فقہاء کا اختلاف ہے ، ایك جماعت اس کو مکروہ قرار دیتی ہے ، اگرچہ جگہ پاك ہو ، اور اس پر کبھی تو اسی حدیث کو دلیل پیش کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ “ گھروں کو قبریں نہ بناؤ “ سے معلوم ہوتا ہے کہ قبروں میں نماز نہیں پڑھی جاتی ، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مقبرے میں نماز نہیں ہوتی۔ لیکن یہ دلیل ضعیف ہے کیونکہ اس حدیث کا صحیح مفہوم ہم بیان کر آئے ہیں ۔ علاوہ ازیں اگر یہ حدیث نماز کے نہ ہونے پر دلالت کرے گی ، تو قبر میں نماز نہ ہونے پر دلالت کرے گی نہ کہ مقبرے میں نہ ہونے پر۔ (جبکہ گفتگو مقبرے کے بارے میں میں ہورہی ہے) اس کو سمجھو ، اور کبھی اس کی دلیل کو وہ حدیث پیش کرتے ہیں جو گزر چکی ہے (یعنی سرکارِ دوعالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمان کہ الله تعالٰی نے ان یہود ونصارٰی پر لعنت کی جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مساجد بنالیا تھا) یہ دلیل بھی نامکمل ہے جیسا کہ اس حدیث کی مراد سے معلوم ہوچکا (یعنی ہم نے تور پشتی وغیرہ شراح سے جو نقل کیا ہے کہ اس حدیث سے قبر کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنے کی ممانعت ثابت ہوتی ہے نہ کہ مقبرے میں مطلقًا نماز کی ممانعت۔ اور بعض فقہا کی رائے یہ ہے کہ مقبرے میں نماز جائز ہے بشرطیکہ وہاں کی مٹی پاك ہو ، جگہ عمدہ ہو اور مردوں سے پیپ اور دیگر جو نجاستیں خارج ہوتی ہیں ، وہاں نہ ہوں اھ (ت)
وانا اقول وبالله التوفیق (اور میں الله تعالٰی کی توفیق کے ساتھ کہتا ہوں ۔ ت) تحقیق یہ ہے کہ عامہ مقابر میں ہر جگہ مظنہ قبر ہے مگر یہ کہ کوئی محل ابتدا سے دفن ہونے سے محفوظ رہاہو اور معلوم ہوکہ یہاں دفن واقع نہ ہوا ، ولہذا ہمارے علما نے تصریح فرمائی کہ مقبرہ میں جو نیا راستہ نکالا گیا ہو اُس میں چلنا حرام ہے کہ قبورِ مسلمین کی بے ادبی ہوگی طحاوی وردالمحتار فصل استنجا میں زیرقول ماتن یکرہ بول فی مقابر (مقبروں میں پیشاب کرنا مکروہ ہے۔ ت) فرماتے ہیں :
لان المیت یتاذی بما یتاذی بہ الحی ، والظاھر انھا تحریمیۃ لانھم نصواعلی ان المرورفی سکۃ حادثۃ فیھاحرام ، فھذا اولٰی [3] ،
کیونکہ جس کام سے زندہ انسان کو ایذاء پہنچتی ہے اُس سے مُردے کو بھی ایذا پہنچتی ہے۔ اور ظاہر یہی ہے کہ کراہت تحریمی مراد ہے ، کیونکہ فقہأ نے تصریح کی ہے کہ مقبرے میں جو نیاراستہ نکالا گیاہو اس پر چلنا حرام ہے ، تو پیشاب کرنا تو بطریقِ اَولٰی حرام ہوگا۔ (ت)
پھر قبریں کھودنے میں بطن زمین کی مٹّی اُوپر آتی ہے اور وہ اکثر وہی ہوتی ہے جو پہلے گلے ہُوئے اجسام کی نجاسات سے متنجس ہوچکی اور بند کرنے میں سب مٹّی صرف نہیں ہوجاتی تو جابجا متنجس مٹی کا پھیلا ہونا مظنون ہوتا ہے اور مظنہ قبر ومظنہ نجاست دونوں کراہت تنزیہہ کیلئے کافی ہیں کہ ظن اگر غالب ہوتا جو فقہیات میں ملتحق بیقین ہے تو بوجہ علت اول حکمِ کراہتِ تحریم ہوتا اور بوجہ علت ثانی بغیر کچھ بچھائے بطلانِ نماز کا حکم دیا جاتا از انجا کہ ظن اس حد کا نہیں صرف کراہت تنزیہہ رہی اور اب یہ حکم حکم صلاۃ علی القبر اور الی القبر سے جُدا پیدا ہوا کہ اس میں پیچھے یا آگے کسی قبر کا معلوم ہونا ضرور نہیں قبور معلومہ اگرچہ دہنے بائیں یا پیچھے ہوں جبکہ یہ زمین ایسی ہے جس میں قبر ونجاست کا مظنہ ہے حکمِ کراہت دیا جائے گا یہی محمل ہے اس کلام کا جو علّامہ طحطاوی نے حاشیہ مراقی الفلاح میں زیر قول شرنبلالی تکرہ الصلاۃ فی المقبرۃ نقل فرمایا سواء کانت فوقہ اوخلفہ اوتحت ماھوواقف علیہ [4] الخ (برابر ہے کہ مقبرہ اس کے اُوپر ہو یا پیچھے ہو یا جس چیز پر یہ کھڑا ہے اس کے نیچے ہو۔ ت) اور یہی منشا ہے اطلاق متون کا ورنہ اگر مقبرہ میں کوئی جگہ صاف وپاك ہوکہ نہ اُس میں قبر ہونہ مصلی کا قبر سے سامناہوتووہاں نماز ہرگز مکروہ نہیں خانیہ۱ ومنیہ۲ وزاد۳ الفقیرامام ابن الہمام وحلیہ۴ وغنیہ۵ وبحرالرائق۶ وشرنبلالی۷ علی الدرر وحلبی۸ وطحطاوی۹ وردالمحتار۱۰وغیرہا کتب کثیرہ میں ہے :
لاباس بالصلاۃ فیھا اذاکان فیھا موضع اعد للصلاۃ ولیس فیہ قبر ولانجاسۃ [5]۔
مقبرے میں نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے ، اگر وہاں کوئی جگہ نماز کے لئے تیار کی گئی ہو اور اس میں قبر اور نجاست نہ ہو۔ (ت)
زادالفقیر کی عبارت یہ ہے :
تکرہ الصلاۃ فی المقبرۃ الا ان یکون فیھا موضع اعد للصلاۃ لانجاسۃ فیہ ولاقذر[6] فیہ اھ۔
مقبرے میں نماز مکروہ ہے ، لیکن اگر وہاں نماز کے لئے کوئی جگہ تیار کی گئی ہو جس میں نجاست اور گندگی نہ ہوتو پھر مکروہ نہیں ہے۔ (ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع