دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 5 | فتاوی رضویہ جلد ۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۵

اور شیخ کی شرح میں بھی اسی طرح ہے۔ چنانچہ شیخ نے کہا ہے کہ اس سے وہ صورت خارج ہوگئی جس میں کسی نبی یا صالح کے پاس اس لئے مسجد بنائی جائے کہ اس کی قبر کے پاس نماز پڑھی جائے ، لیکن مقصود قبر کی تعظیم اور اس کی طرف منہ کرنا نہ ہو بلکہ غرض یہ ہوکہ صاحبِ قبر سے مدد حاصل کی جائے تاکہ اس پاك روح کے قُرب کی وجہ سے عبادت مکمل ہوجائے ، تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ روایات میں آیا ہے کہ اسمٰعیل علیہ السلام کی قبر حطیم میں میزاب رحمت کے نیچے ہے اور حطیم کے پاس حجر اسود اور زمزم کے درمیان ستّر انبیاء کی قبریں ہیں ، اس کے باوجود وہاں نماز پڑھنے سے کسی نے منع نہیں کیا اھ اس مسئلہ میں تمام شارحین نے ایسی ہی گفتگو کی ہے۔ (ت)

امام اجل برہان الدین فرغانی حنفی صاحبِ ہدایہ کتاب التجنیس والمزید میں فرماتے ہیں :

قال ابویوسف :  ان کان موازیًا للکعبۃ تکرہ صلاتہ ، وانکان عن یمینہ ویسارہ لاتکرہ [1]۔

ابویوسف نے کہا ہے کہ اگر قبر قبلے والی جانب ہوتو نماز مکروہ ہے اور اگر دائیں بائیں ہوتو مکروہ نہیں ہے۔ حاوی۔ (ت)

پھر تاتارخانیہ پھر عالمگیریہ میں ہے :

ان کانت القبور ماوراء المصلی لایکرہ ، فانہ ان کان بینہ وبین القبر مقدار مالوکان فی الصلاۃ ویمر انسان لایکرہ ، فھھنا ایضا لایکرہ[2]۔

قبریں نمازی کے پیچھے ہوں تو نماز مکروہ نہیں ہے کیونکہ اگر سامنے بھی ہوں لیکن اتنے فاصلے پر ہوں کہ اگر یہ شخص نماز میں ہو اور کوئی سامنے سے گزرے تو اس کا گزرنا مکروہ نہ ہو ، تو یہاں بھی مکروہ نہیں ہے۔ (ت)

اور یہ امر کہ سامنے ہونا زیادہ مکروہ ہے اور دہنے بائیں اس سے کم اور پیچھے ہونا اس سے بھی کم کتب حنفیہ میں تصویر جاندار کی نسبت ہے نہ کہ قبر کی ، ردالمحتار میں زیر قول درمختار واختلف فیما اذاکان التمثال خلفہ ، والاظھر الکراھۃ [3] (اگر تصویر اس کے پیچھے ہوتو اس میں اختلاف ہے ، اظہر یہی ہے کہ مکروہ ہے۔ ت)تحریر فرماتے ہیں :

وفی البحر ، قالوا : واشدھاکراھۃ مایکون علی القبلۃ امام المصلی ، ثم مایکون فوق راسہ ، ثم مایکون عن یمینہ ویسارہ علی الحائط ، ثم مایکون خلفہ علی الحائط اوالستر [4] اھ

اور بحر میں ہے کہ علماء نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ کراہت اس صورت میں ہے جب تصویر قبلے والی طرف ہو اور نمازی کے سامنے ہو ، پھر جو اس کے سر کے اوپر ہو ، پھر جو اس کے دائیں بائیں دیوار پر ہو ، پھر جو اس کے پیچھے دیوار پر یا پردے پر ہو۔ (ت)

جامع الرموز میں ہے :

انماخص الصورۃ لانہ یکرہ فی جھۃ القبر الا اذاکان بین یدیہ۔ کما فی جنائز المضمرات [5]۔

تصویر کی تخصیص اس لئے کی ہے کہ قبر کی طرف منہ کرنا مکروہ نہیں ہے ، جب تك قبر بالکل رُوبرو نہ ہو ، جیساکہ مضمرات کی کتاب الجنائز میں ہے۔ (ت)

امیرالمومنین عمرفاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے انس بن مالك رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکو قبر کی طرف نماز پڑھتے دیکھا ، فرمایا قبرقبر ، وہ نماز ہی میں آگے بڑھ گئے ، اس حدیث سے بھی ظاہر ہوا کہ قبر کی طرف ہی نماز پڑھنا مکروہ ہے نہ کہ اور سمت۔ صحیح بخاری شریف میں ہے :

ورأی عمر رضی الله تعالٰی عنہ انس بن مالك رضی الله تعالٰی عنہ یصلی عند قبر ، فقال :  القبر ،  القبر ،  ولم یامرہ بالاعادۃ [6]۔

اور عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے انس بن مالك رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکو دیکھا کہ وہ ایك قبر کے پاس نماز پڑھ رہے ہیں تو فرمایا : قبر ، قبر (یعنی قبر سے بچو) مگر انہیں نماز لوٹانے کا حکم نہیں دیا۔ (ت)

امام علامہ عینی اُس کی شرح عمدۃ القاری میں فرماتے ہیں :

ھذا التعلیق رواہ وکیع بن الجراح فی مصنفہ ،  فیما حکاہ ابن حزم عن سفیٰن بن سعید عن حمید عن انس ، قال :  رانی عمر رضی الله تعالٰی عنہ اصلی الی قبر فنہانی ، فقال :  القبر امامک۔  قال :  وعن معمرعن ثابت عن انس ،  قال :  رانی عمر اصلی عندقبر ، فقال لی :  القبر ،  لاتصل الیہ۔  قال ثابت :  فکان انس یاخذ بیدی ،  اذااراد ان یصلی فیتنحی عن القبور۔ ورواہ ابو نعیم شیخ البخاری عن حریث بن السائب ،  قال :  سمعت الحسن یقول بینا انس رضی الله تعالٰی عنہ یصلی الٰی قبر فناداہ عمر ،  القبر ،  القبر ، وظن انہ یعنی :                              

القمر ، فلما رأی انہ یعنی : القبر ، تقدم وصلی وجاز القبر [7] اھ اقول :  وبہ ظھر ان معنی “ عند قبر “ فی تعلیق البخاری “ الی قبر “ وبمثلہ صنع العینی ، اذقال بعدمانقلنا عنہ قولہ :  القبر ، القبر ای اتصلی عند القبر [8] اھ۔ بل فی نفس حدیث انس بروایۃ ثابت ، راٰنی عمر اصل عند قبر ،  فقال لاتصل الیہ [9]۔ کماسمعت۔ وبہ اتضح مافی الملتقی ، یکرہ وطء القبر والجلوس والنوم علیہ والصلوۃ عندہ [10] اھ فافھم واستقم۔

اِس تعلیق کو وکیع ابن جراح نے اپنے مصنَّف میں ذکر کیا ہے جیسا کہ اس کو ابن حزم نے سفیان ابن سعید سے ، اس نے حمید سے ، اس نے انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے نقل کیا ہے ، انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے کہا کہ مجھے عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے ایك قبر کی طرف نماز پڑھتے دیکھا تو مجھے منع کیا اور کہا : “ تمہارے سامنے قبر ہے “ ۔ ابن حزم نے کہا کہ معمر نے ثابت سے ، اس نے انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت کی ہے کہ عمر نے مجھے ایك قبر کے پاس نماز پڑھتے دیکھا تو کہا : “ قبر ، اس کی طرف نماز مت پڑھو “ ۔ ثابت نے کہا کہ اس کے بعد انس جب نماز پڑھنا چاہتے تھے تو میرا ہاتھ تھام لیتے تھے اور قبروں سے ایك طرف ہٹ جاتے تھے۔ اور بخاری کے استاد ابونعیم ن

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن