30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ابوداود وترمذی نے ابنِ عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت کیا کہ رسول الله صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے فرمایا کہ جبریل بیت الله کے پاس دو۲ مرتبہ میرے امام بنے ، تو ظہر کی نماز اس وقت پڑھائی جب سورج ڈھل گیا اور سایہ تسمے جتنا ہوگیا ، الحدیث۔ اور بحرالرائق میں مبسوط سے منقول ہے کہ جن لو ، زوال کے وقت ہر چیز کا سایہ ہوتا ہے ، مگر سال کے سب سے طویل دن میں مکّہ اور مدینہ میں سایہ نہیں ہوتا کیونکہ ان دنوں سورج چاروں دیواروں پر پڑرہا ہوتا ہے ، اھ۔
میں کہتا ہوں : یوں لگتا ہے کہ صاحبِ مبسوط رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِنے سایہ نہ ہونے سے مراد سایہ تھوڑا ہونا لیا ہے ، ورنہ مدینہ طیبہ کا عرض “ الہ “ ہے جو میلِ کلی سے ایك درجہ اور تینتیس دقیقہ زائد ہے ، تو وہاں سایہ کیسے معدوم ہوسکتا ہے؟اور مکہ کا عرض “ کام حہ “ ہے جو میلِ اعظم سے ایك درجہ اور سینتالیس دقیقہ کم ہے ، اس لئے سب سے طویل دن میں وہاں سایہ معدوم نہیں ہوتا بلکہ جنوبی طرف ہوتا ہے۔ معدوم ہونے کا وقت وہ ہے جو ہم ذکر کر آئے ہیں (یعنی جب آفتاب سمت الرأس پر گزرے)۔ (ت)
اور حدابراد فصل شریف رسول الله صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمسے باحادیث سیدنا ابی ذر وسیدنا ابن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَامعلوم ہوچکی مگر سایہ کا حال اختلاف بلاد سے مختلف ہوتا ہے اور فقہ میں اس کی یہ حد ذکر کی گئی کہ سائے سائے میں مسجد تك چلاآئے فی الدرالمختار وتاخیر الصیف بحیث یمشی فی الظل [1] اور اسی طرح ایك حدیث میں وارد ہوا اور بحرالرائق میں ہے کہ قبل اس کے کہ سایہ ایك مثل کو پہنچے ادا کرے حیث قال وحدہ ان یصلی قبل المثل [2] شاید یہ اس پر مبنی ہے کہ انتہائے وقت ظہر میں علما مختلف ہیں امام کے نزدیك دو۲ مثل اور صاحبین کے نزدیك ایك مثل معتبر ہے تو بہتر یہ ہے کہ ایك مثل تك ادا ہوجائے ورنہ ہدایہ میں تصریح کرتے ہیں کہ ظہر میں ابراد کا حکم ہے اور حرمین شریفین میں جب سایہ ایك مثل کو پہنچتا ہے عین اشتداد گرمی کا وقت ہوتا ہے۔ والله تعالٰی اعلم۔
____________________
مسئلہ (۳۱۷) از مقام چتورگڑھ علاقہ اُدیپور مسئولہ مولوی عبدالکریم صاحب بتاریخ ۱۶ ربیع الاول شریف بروز سہ شنبہ ۱۳۲۴ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کو ایسی جگہ نماز کا وقت آیا کہ دُور دُور تك زمین تر اور ناپاك ہے اگر سجدہ کرتا ہے تو کپڑے تر ہوکر ناپاك ہوتے ہیں اور کوئی ایسی چیز نہیں کہ نیچے بچھا کر اس پر کپڑا پاك ڈال کر نماز پڑھے تو ایسی صورت میں کس طرح نماز ادا کرے اشارہ سے یا سجدہ ورکوع سے۔ بینوا توجروا۔
الجواب :
شرع مطہر کسی وقت کسی سوال کے جواب سے عاجز نہیں مگر ایسی صورت میں قبل ازوقوع بے اندیشہ صحیحہ وقوع فرض کرکے سوال کرنا وبال لانا ہے اور کبھی اُسے مشکل میں مبتلا کردینا ہے ، حدیث میں ہے :
نھی رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم عن نفل المسائل [3]۔
رسول الله صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے بے ضرورت مسائل پُوچھنے سے منع کیا ہے۔ (ت)
رہا سوال کا جواب ، وہ قرآن مجید میں موجود ہے کہ :
لَا یُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَاؕ-[4]
(الله تعالٰی کسی نفس کو اس کی طاقت سے زیادہ مکلّف نہیں بناتا۔ ت)
فَاتَّقُوا اللّٰهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ [5](جہاں تك ہوسکے الله سے ڈرو۔ ت)[6] وَ مَا جَعَلَ عَلَیْكُمْ فِی الدِّیْنِ مِنْ حَرَجٍؕ- (اس نے تم پر دین میں کوئی تنگی نہیں کی۔ ت) نماز کھڑے کھڑے اشارے سے پڑھے۔ والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ (۳۱۸) مسئولہ محمد خان نمبردار بڑودہ ڈاك خانہ پنڈراول ضلع بلند شہر یك شنبہ ۱۶ شعبان المعظم ۱۳۳۴ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ موضع بڑودہ ضلع بلند شہر میں کوئی عید گاہ نہیں ہے عرصہ تخمینًا ۸ سال کا ہوا جب میں نے آبادی دیہہ جانب اُتر جنگل اوسر بملکیت خود میں نے ایك چونترہ خام واسطے عیدگاہ کے بنوایا تھاجس کی بنیاد جناب مولٰنا بہاء الدین شاہ صاحب ساکن مرشد آباد نے رکھی تھی اس جنگل اوسر میں جگہ عیدگاہ ومتصل چَونترہ عیدگاہ اہل ہنود کے مُردے جلاکرتے تھے جب چونترہ عیدگاہ قائم ہوگیا تو اہل ہنود نے دوسری جگہ مُردے جلانے شروع کردیے اب بعض اشخاص اس بات پر اعتراض کرتے ہیں کہ مرگھٹ قبر کی تعریف میں نہیں آتاہے کیونکہ ہوا وبارش سے ہڈیاں وخاك بہہ جاتی ہے اور قبر کے اندر مُردہ دفن ہوتا ہے امید کہ جواب سے معزز فرمایا جائے۔
الجواب :
اگر چوترہ ایسی مٹّی سے بنایا گیا جس میں مُردہ ہندووں کی نجاست نہ تھی یا اُس زمین کی مٹّی جہاں تك اُن کی نجاستیں تھیں کھود کر پھنکوادی پھر اُس زمین ہی کو نماز کے لئے کردیا تو اس میں کوئی حرج نہیں حضور اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے جب مسجد مدینہ طیبہ بنا فرمائی وہ ایك نخلستان تھا جس میں مشرکین دفن ہوتے تھے فامر بقبور المشرکین حضور اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے حکم دیا مشرکوں کی قبریں کھود کر وہ نجس مٹی پھینك دی گئی پھر وہاں مسجد کریم تعمیر فرمائی [7] کما فی صحیح البخاری وغیرہ ، والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ (۳۱۹)مسئولہ شمشیر خاں درگارہ جیلانی موضع بڑودہ ضلع بلند شہر معرفت مولوی اسمٰعیل صاحب محمود آبادی سہ شنبہ ۲۳ رمضان شریف ۱۳۳۴ھ
کیا فرماتے ہیں حضرات علمائے کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ میں کہ ایك چبوترہ کو جس میں ہڈیاں تك مشرکین کی نظر آتی ہیں اُسے چھوڑ کر جدید عیدگاہ میں نماز ادا کرنے سے خاطی وگنہ گار تو نہ ہوں گے اختلاف اُس چبوترہ پر نماز ادا کرنے سے اکثر لوگوں کو ہے بلکہ کئی سال ہوئے جب سے چبوترہ بنایا گیا اکثر مسلمان دوسری جگہ نماز پڑھنے جاتے تھے اس سال سبھوں نے مل کر عیدگاہ پختہ بنوانا شروع کردی ، جیسا ارشاد ہو عمل کیا جائے ، بینوا توجروا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع