دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 5 | فتاوی رضویہ جلد ۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۵

الجواب : عادت کریمہ حضور سید عالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکی یہ تھی جب لوگ جلد جمع ہوجاتے نماز پڑھ لیتے ورنہ دیر فرماتے مگر آج کل لوگوں کو شوقِ جماعت کم ہے وقت مستحب کی تعیین مناسب ہے پھر بھی اگر تاخیر دیکھیں تو اتنا انتظار کریں کہ حاضرین پر بار نہ ہو اور کسی خاص شخص کے انتظار کے لئے تاخیر نہ چاہئے مگر چند صورتوں میں ، اول کہ وہ امام معین ہو ، دوم عالمِ دین ، سوم حاکمِ اسلام ، چہارم پابندِ جماعت کہ بعض اوقات مرض وغیرہ عذر کی وجہ سے اسے دیر ہوجائے ، پنجم سربرآوردہ شریر جس کا انتظار نہ کرنے سے اےذا کا خوف ہے والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ (۳۰۸)            از مقام آہور ملك مارواڑ متصل آیر پتورا پیر محمد امیرالدین بروزیك شنبہ بتاریخ ۱۳ محرم الحرام ۱۳۳۴ھ

نمازِ عصر کے بعد قرآن شریف پڑھنا دیکھ کر یا زبانی امام اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکے نزدیك جائز ہے یا نہیں ، بینوا توجروا۔

الجواب :

بعد نمازِ عصر تلاوت قرآن عظیم جائز ہے دیکھ کر ہو خواہ یا دپر ، مگر جب آفتاب قریب غروب پہنچے اور وقتِ کراہت آئے اُس وقت تلاوت التوی کی جائے اور اذکارِ الٰہیہ کیی جائیں کہ آفتاب نکلتے اور ڈوبتے اور ٹھیك دوپہر کے وقت نماز ناجائز ہے اور تلاوت مکروہ۔ والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ (۳۰۹) بعد نماز عصر کے اور فجر کے سجدہ کرنا یا فقہ پڑھنا امام اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکے نزدیك جائز ہے یا نہیں ؟ بینوا توجّروا۔

الجواب :

جائز ہے مگر جب عصر میں وقتِ کراہت آجائے تو قضا بھی جائز نہیں اور سجدہ مکروہ اگرچہ سہو یا تلاوت کا ہو اور سجدہ شکر تو بعد نمازِ فجر وعصر مطلقًا مکروہ ، دُرمختار میں ہے :

وکرہ تحریما ، وکل مالایجوز مکروہ ، صلاۃ مطلقا ، ولوقضاء اوواجبۃ اونفلا اوعلی جنازۃ وسجدۃ تلاوۃ وسھو ، مع شروق واستواء وغروب [1]۔ مکروہ تحریمی ہے اور جو کام جائز نہ ہو وہ مکروہ ہی ہوتا ہے نماز مطلقًا خواہ قضا ہو ، واجب ہو ، نفل ہو یا نماز جنازہ ہو۔ اور سجدہ تلاوت اور سجدہ سہو۔ بوقتِ طلوع ، استواء اور غروب۔ (ت)

ردالمحتار میں ہے :

یکرہ ان یسجد شکرا بعد الصلاۃ ، فی الوقت الذی یکرہ فیہ النفل ولایکرہ فی غیرہ[2] اھ والله تعالٰی اعلم

نماز کے بعد سجدہ شکر کرنا ان اوقات میں مکروہ ہے جن میں نماز مکروہ ہے ، اس کے علاوہ مکروہ نہیں (ت)

  مسئلہ (۳۱۰)         ازسہادر ضلع ایٹہ مسئولہ اولاد علی صاحب بروز شنبہ بتاریخ                                 ۵ صفر المظفر ۱۳۳۴ھ

(۱) زید نے نمازِ فجر طلوعِ آفتاب سے پہلے شروع کی اور اُس کے نماز پڑھنے میں آفتاب نکل آیا تو وہ نماز ہوئی یا نہیں ؟
(
۲) نمازِ مغرب غروبِ آفتاب سے پہلے شروع کی اور نماز پڑھتے ہی میں آفتاب غروب ہوگیا تو نماز ہوئی یا نہیں ؟ بینوا توجرّوا۔

الجواب :

(۱) نماز فجر میں سلام سے پہلے اگر ایك ذرا سا کنارہ طلوع ہوا نماز نہ ہوگی۔

(۲) اگر ایك نقط بھر کنارہ شمس غروب کو باقی ہے اور اس نے مغرب کی تکبیر تحریمہ کہی نماز نہ ہوگی۔ والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ (۳۱۱)         مسئولہ منشی عبدالرحمن صاحب اعظمی از ریاست جے پور گھاٹ دروازہ۲۴ محرم ۱۳۳۵ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ فجر کی نماز جو اصحاب حنفیہ کے یہاں اسفار میں ہے کہ وہ کس وقت سے شروع ہوتا ہے اور طلوعِ آفتاب سے کتنے پر نماز ختم ہونی چاہئے ، اس کی کیا مقدار ہے اور بعد اختتام نمازِ فجر کتنے منٹ طلوعِ آفتاب کو باقی رہنا چاہئیں : مفصّل طور پر بیان فرمایا جائے ، بینوا توجّروا۔

الجواب :

آج صبح کا جتنا وقت ہے اس کا نصف اول چھوڑ کر نصف ثانی سے وقت مستحب شروع ہوتا ہے کمافی البحرالرائق وغیرہ اور اس میں بھی جس قدر تاخیر ہو افضل ہے اسفروا بالفجر فانہ اعظم للاجر [3] (فجر کو خُوب روشن کرو کیونکہ اس میں زیادہ اجر ہے۔ ت) مگر نہ اس قدر کہ طلوع میں شبہہ پڑ جائے اتنا وقت رہنا اولٰی کہ اگر نماز میں کوئی فساد ہوتو وقت میں مسنون طور پر اعادہ ہوسکے۔ والله تعالٰی اعلم

مسئلہ (۳۱۲)            مرسلہ ولی احمد قلعی گر رانی کھیت صدر بازار                     ۱۸ ربیع الاول شریف ۱۳۳۵ھ

جناب پیر صاحب قبلہ السلام علیکم ، بعد سلام علیك کے واضح ہوکہ جمعہ کا وقت جاڑے کے دنوں میں کتنے بجے تك رہتا ہے اور گرمیوں میں کتنے بجے تك رہتا ہے خلاصہ حال سے براہِ مہربانی اطلاع دیجئے اور عصر کا وقت کتنے بجے تك رہتا ہے یہ بھی اطلاع دیجئے ایك شخص اعتراض کرتے ہیں جمعہ کے وقت کا اس وجہ سے آپ کو تکلیف دی فقط والسّلام۔

اِنَّ الصَّلٰوةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ كِتٰبًا مَّوْقُوْتًا(۱۰۳)

الجواب :

جمعہ اور ظہر کا ایك ہی وقت ہے سایہ جب تك سایہ اصل کے سوا دو مثل کو پہنچے جمعہ وظہر دونوں کا وقت باقی رہتا ہے ، بریلی میں ریلوے وقت سے جاڑوں میں کم ازکم ۳  بج کر چالیس۴۰ منٹ تك وقت رہتا ہے اور گرمیوں میں زیادہ سے زیادہ ۵ بج کے ۷ منٹ تک ، عصر کا وقت غروب تك ہے اور اس سے تقریبًا بیس۲۰ منٹ پہلے وقتِ کراہت شروع ہوجاتا ہے ، غروب جاڑوں میں ۵ بج کر ساڑھے ۱۵ منٹ پر ہوتا ہے اور گرمیوں میں زیادہ سے زیادہ سات۷ بج کے چودہ۱۴$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن