دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 5 | فتاوی رضویہ جلد ۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۵

حالانکہ مسئلہ جمع میں مانعین کا دعوٰی بے دلیل ہے اور ناجائز کہنا اُن کا خلاف ہے اختلاف نہیں پس اگر صحت میں عمل مدلل بدلائل کے قول بے دلیل شك ڈال دیا کرے تو سَیکڑوں اعمال باطل ہوجائیں اور حق وباطل میں کچھ تمیز نہ رہے ، ان جھُوٹی بالا خوانیوں سینہ زوری کی لَن ترانیوں کا کچّا چٹھّا بعونہ تعالٰی سب کُھل چُکا مگر حیا کا بھلا ہو جس کے آسرے جیتے ہیں یونہیں تو آفتاب پر خاك اُڑاکر اندھوں کو سُجھادیا کرتے ہیں کہ حنفیہ کا مذہب بے دلیل وخلاف حدیث ہے ، خدا کی شان قرآن عظیم واحادیث رسول کریم علیہ وعلٰی آلہٖ افضل الصلاۃ والتسلیم کی اُن قاہر دلیلوں کو جنہیں سُن کر جگر تك دھمك پہنچی ہوگی بے دلیل ٹھہراؤ اور اپنے ضعیف وبے ثبوت قول کو قطعی یقینی مدلل بتاؤ اور عمل بالحدیث ودین ودیانت کا نام لیتے نہ شرماؤ انّا لله وانّا الیہ راجعون۔ ع

 آدمیاں کم شدند ملك گرفت اجتہاد

فقیر غفرلہ المولی القدیر نے یہ چند اوراق کہ بنظرِ احقاق حق لکھے۔ مولٰی تعالٰی عزّوجل اپنے کرم سے قبول فرمائے

عـــہ یعنی نصوص منقول وقواعد اصول سے قطع نظر کرکے بہ مقتضائے عقول ہے۔ (م)

شرِ حُسّاد وشامتِ ذنوب سے محفوظ رکھے۔ وجہ ثبات واستقامت مقلدین کرام بنائے ، یہ امید تو ان شاء الله  تعالٰی القریب المجیب نقد وقت ہے مگر دشمنانِ حنفیت کو ہدایت ملنے عناد حنفیہ کی راہ نہ چلنے کی طرف سے یاس سخت ہے کہ کھلے مکابروں میں جن صاحبوں کی یہ ہمتیں بڑھی ہیں یہ مشقیں چڑھی ہیں اُنہیں آئندہ ایسی اور ان سے بڑھ کر اور ہزار ہٹ دھرمیاں کرتے کیا لگتا ہے ، تحریف تعصب مکابری تحکم کا کیا علاج ہے سوا اس کے کہ شرِ شریران سے اپنے رب عزوجل کی پناہ لُوں اور بتوسل روح اکرم امام اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُاُس سے عرض کروں رب انّی اعوذبك من ھمزات الشیٰطین واعوذبك رب ان یحضرونo وصلی الله تعالٰی علی الھادی الامین الامان المامون محمد واٰلہ وصحبہ الکرام والذین ھم بھدیھم یھتدون ، الحمد لله کہ یہ مبارك رسالہ نفیس عجالہ پانزدہم ماہ رجب مرجب ۱۳۱۳ ہجریہ علٰی صاحبہا افضل الصلاۃ والتحیۃ کو تمام اور بلحاظ تاریخ حاجز البحرین الواقی عن جمع الصلاتین۱۳۱۳ھ نام ہوا ربّنا تقبل منّا انك انت السمیع العلیم وصلی الله تعالٰی علی سید المرسلین محمد واٰلہ وصحبہ اجمعین اٰمین سبحانك اللھم وبحمدك اشھد ان لاالٰہ الا انت استغفرك واتوب الیك والله سبحنہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔

مسئلہ (۲۸۷)                            ۱۷ جمادی الاولٰی ۱۳۰۷ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ امام نابینا نے صبح کی نماز پڑھاتے وقت ایسی بڑی سورت پڑھی کہ جب نماز شروع کی تھی اُس وقت سُورج نہیں نکلا تھا اور جب سلام پھیرا تو سُورج نکل آیا یہ نماز ہوئی نہیں ، بینوا توجّروا۔

الجواب :

نمازِ فجر میں اگر قعدہ سے پہلے آفتاب نکل آیا یعنی ہنوز اتنی دیر جس میں التحیات پڑھ لی جائے نہ بیٹھنے پایا کہ سُورج کی کرن چمکی تو بالاتفاق جاتی رہی اور اگر تحریمہ نماز سے باہر آنے کے بعد نکلا تو بالاتفاق ہوگئی مثلًا جب تك پہلی بار لفظ السلام کہا تھا سورج نہ نکلا تھا السلام کہتے ہی فورًا چمك آیا کہ علیکم ورحمۃ الله  سورج نکلنے میں کہا تو نماز صحیح ہوگئی کہ فقط السلام کہنا تحریمہ نماز سے باہر کردیتا ہے الا من علیہ سھو بشرط ان یاتی بالسجود (مگر جس پر سجدہ سہو ہو ، بشرطیکہ سجدہ کرے۔ ت) اور اگر طلوعِ شمس دونوں امر کے بیچ میں ہوا یعنی قعدہ بقدر تشہد کرچکا اور ہنوز تحریمہ نماز میں تھا کہ آفتاب طالع ہُوا تو ہمارے امام اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکے نزدیك جاتی رہی یعنی یہ فرض نفل ہوکر رہ گئے فرضوں کی قضا ذمّہ پر رہی۔

فی الدرالمختار :  ولووجد المنافی بلاصنعہ قبل القعود بطلت اتفاقا ، ولوبعدہ بطلت عندہ ، کطلوع الشمس فی الفجر۔ ولاتنقلب الصلاۃ نفلا الافہما اذاطلعت[1] اوالخ اھ ملتقطا وفی ش عن الرحمتی عن التجنیس :  الامام اذافرغ من صلاتہ ، فلما قال :  السلام ، جاء رجل واقتدی بہ قبل ان یقول :  علیکم ، لایصیر داخلا فی صلاتہ ، لان ھذا سلام؛ الاتری انہ لواراد ان یسلم علی احد فی صلاتہ ساھیا فقال :  السلام ، ثم علم فسکت ، تفسد صلاتہ[2]۔                               

درمختار میں ہے : ایسا منافیِ نماز کہ جس میں نمازی کےعمل کو دخل نہ ہو ، اگر قعدے سے پہلے پایا جائے تو نماز بالاتفاق باطل ہوجائے گی اور اگر قعدے سے بعد پایا جائے تو امام ابوحنیفہ کے نزدیك باطل ہوجائے گی ، مثلًا فجر کی نماز کے دوران سورج کا طلوع ہوجانا اور یہ نماز نفل نہیں بنتی ، ہاں اگر طلوع ہو... الخ اور شامی میں رحمتی سے ، اس نے تجنیس سے نقل کیا ہے کہ امام جب نماز سے فارغ ہُوا اور کہا “ السلام “ تو ایك شخص آیا اور “ علیکم “ کہنے سے پہلے اقتداء کرلی تو وہ اس نماز میں داخل شمار نہیں کیا جائے گا کیونکہ صرف “ السلام “ کہنا بھی سلام ہے ، کیا تم نہیں دیکھتے کہ اگر کوئی بھُول کر نماز میں کسی کو سلام دینا چاہے اور کہے “ السلام “ پھر اسے یاد آجائے (کہ میں نماز میں ہوں ) اور چُپ ہوجائے تو اس کی نماز فاسد ہوجاتی ہے۔ (ت)

مقتدیوں کو چاہئے کہ اپنے اس نابینا امام کو پیش از شروع متنبہ کردیا کریں کہ آج وقت اس قدر ہے پھر بھی اگر تطوہل سے باز نہ آئے اور یونہی نماز کھوئے تو آپ ہی امامت سے معزولی کا مستحق ہے والله  تعالٰی اعلم۔

مسئلہ (۲۸۸)            از جبل پور عقب کوتوالی مرسلہ مولوی محمد برہان الحق صاحب سلمہ سلخ شعبان ۱۳۳۵ھ 

حضور پُرنور بعد سلام نیاز گزارش ضحوہ کبرٰی نکالنے کا کیا قاعدہ ہے ایك بار پہلے ارشاد ہوا تھا مگر غلام بھُول گیا۔

الجواب :

نورِ دیدہ سعادت مولٰنا المکرم جعلہ المولی تعالٰی کا سمہ برہان الحق السلام علیکم ورحمۃ الله  وبرکاتہ ، خیریت مزاجِ جنابِ مولٰنا المکرم اکرمہم السلام وسلمہ سے اطلاع دیجئے اور میرے لئے بھی طلبِ دعا کیجئے ابھی ایك ہفتہ میں تین دورے بخار کے ہوچکے ہیں ضعف قوی ہے اور قوٰی ضعیف وحسبنا المولی الکریم اللطیف جس دن کا ضحوہ کبرٰی نکالنا منظور ہو اُس دن کے وقتِ صبح ووقتِ غروب کو جمع کرکے تنصیف کریں اور اس پر چھ۶ گھنٹے بڑھالیں یہ وقت ضحوہ کبرٰی ہوگا اس سے لے کر نصف النہار حقیقی تك نماز مکروہ ہے یہ وقت ہمارے بلاد میں کم سے کم ۳۹ منٹ اور زیادہ سے زیادہ ۴۷ منٹ ہوتا ہے مثلًا کل روز پنجشنبہ بحسابِ قواعد بشرط رویت یکم ماہ مبارك ہے اوقات یہ ہیں : نقشے میں تمام اوقات ثانیوں سے اعشاریہ تك تھے جن کے رفع اسقاط کے سبب ۲ء یعنی تفاوت آیا

مثال دوم۳۰ ماہ مبارك کو انس علیہ السلام[3] ، والله تعالٰی اعلم 

 



[1]   دُرمختار باب الاستخلاف مطبوعہ مجتبائی دہلی ۱$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن