دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 5 | فتاوی رضویہ جلد ۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۵

ثم اخر الظھر حتی کان قریبا من وقت العصر بالامس [1]ولفظ النسائی الی قریب۔

پھر ظہر کی تاخیر فرمائی یہاں تك کہ وقت عصر دیروزہ سے قریب ہوگئی۔

ثابت ہُوا کہ وہاں بھی قُرب ہی مراد ہے اور قرب وقت کو نامِ وقت سے تعبیر درکنار صراحۃً ان لفظوں سے

(بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ)

الذی لیس الامن رجال الترمذی (نابدربن عثمٰن) ثقۃ ، من رجال مسلم۔ (ناابوکر بن ابی موسٰی ف۱) ثقۃ ، من رجال الستۃ۔ (عن ابی موسٰی) الاشعری رضی الله تعالٰی عنہ ۱۲ منہ رضی الله تعالٰی عنہ (م)

کی چار کتابوں کے راویوں میں سے ہے۔ واسطی مراد نہیں ہے جوکہ صرف ترمذی کے راویوں میں سے ہے (نا ، بدر ابن عثمٰن) ثقہ ہے ، مسلم کے راویوں میں سے ہے۔ (نا ، ابوبکر ابن موسٰی) ثقہ ہے ، صحاح ستّہ کا راوی ہے (عن ابی موسٰی) شعری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ۱۲ منہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ(ت)

بھی تعبیر کرلیتے ہیں کہ دوسری نماز کے وقت میں نماز پڑھی ، یہ فائدہ یاد رکھنے کا ہے۔

ثانیا اس میں یہ بھی تصریح ہے کہ عصر اس حال میں پڑھی کہ سورج زرد ہوگیا تھا یا کہا شام ہوگئی ، یہ بھی قطعًا قرب شام پر محمول۔

حدیث ۹ : صحیح مسلم شریف میں حضرت عبدالله  بن عمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے ہے حضور اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے فرمایا :

وقت الظھر اذازالت الشمس وکان ظل الرجل کطولہ مالم یحضر العصر[2]۔

ظہر کا وقت اُس وقت ہے جب سورج ڈھلے اور سایہ آدمی کا اس کے قد کے برابر ہوجائے جب تك عصر کا وقت نہ آئے۔

حدیث ۱۰ : امام طحاوی حضرت ابوسعید خدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے حدیث امامتِ جبریل میں راوی حضورِ والا صلوات الله  تعالٰی علیہ وسلامہ نے فرمایا :

صلی الظھر وفیئ کل شیئ مثلہ [3]۔

اس وقت (نماز) پڑھی کہ سایہ ہر چیز کا اس کے برابر ہوگیا۔

جن کے نزدیك ایك مثل کے بعد وقتِ ظہر نہیں رہتا ان حدیثوں میں ایك مثل ہونے کو ایك مثل کے قریب پہنچنے پر عمل کرتے ہیں ۔

حدیث ۱۱ : امیرالمؤمنین عمر بن عبدالعزیز رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکا ایك روز نمازِ عصر کو بہت اخیر کرنا اور عروہ بن زبیر کا آکر حدیث امامتِ جبریل سنانا کہ صحیحین وغیرہما میں مروی اس میں طبرانی کی روایت یوں ہے :

دعا المؤذن لصلاۃ العصر فامسی عمر بن عبدالعزیز قبل ان یصلیھا [4]۔

مؤذن نے نمازِ عصر کےلئے بلایا تو حضرت عمر بن عبدالعزیز نے شام کردی اور ابھی نمازِ عصر نہ پڑھی۔ (ت)

یعنی عمر نے شام کردی اور ہنوز نمازِ عصر نہ پڑھی۔ امام قسطلانی شافعی ارشاد الساری شرح صحیح بخاری اور علّامہ عبدالباقی زرقانی مالکی شرح مؤطا میں فرماتے ہیں :

محمول علی انہ قارب المساء لاانہ دخل فیہ [5]۔

حدیث کی مراد یہ ہے کہ شام قریب آئی نہ یہ کہ شام ہوہی گئی۔

خود صحیح بخاری کتاب بدءالخلق میں ہے : اخر العصر شیا [6] (عصر میں کچھ تاخیر کی) افادہ الحافظ فی فتح الباری۔
حدیث
۱۲ : حضور اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے جو ارشاد فرمایا کہ “ سحری کھاؤ پیو یہاں تك کہ ابنِ اُمِّ مکتوم اذان دے “ ۔ زاس پر صحیح بخاری شریف میں عبدالله  بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے ہے :

قال کان رجلا لاینادی حتی یقال لہ اصبحت اصبحت [7]۔

وہ اذان نہ دیا کرتے تھے یہاں تك کہ اُن سے کہاجاتا تمہیں صبح ہوگئی صبح گئی۔

اگر اُن کی اذان سے پہلے صبح ہوچکتی تھی تو اس ارشاد کے کیا معنی کہ “ جب تك وہ اذان نہ دیں کھاتے پیتے رہو “ ۔ لہذا قسطلانی شافعی ارشاد اور امام عینی عمدہ میں فرماتی :

واللفظ للارشاد المعنی قاربت الصبح علی حد قولہ تعالٰی فَاِذَا بَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ [8]  یعنی لوگوں کے اس قول کے کہ “ صبح ہوگئی صبح ہوگئی “ یہ معنی ہیں کہ صبح قریب آئی قریب آئی ، جیسے آیت میں فرمایا کہ عورتیں میعاد کو پہنچیں یعنی قریب میعاد۔

نیز اسی حدیث میں ارشادِ اقدس سید عالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمہے :

فانہ لایؤذن حتی یطلع الفجر [9]۔

ابنِ اُمّ أ مکتوم اذان نہیں دیتے یہاں تك کہ فجر طلوع کرے۔

 



[1]              شرح معانی الآثار باب مواقیت الصلٰوۃ مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۱۰۳

ف۱  سنن ابی داؤد ۱ / ۵۷

[2]   صحیح لمسلم باب الصلوات الخمس مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ / ۲۲۱

[3]   شرح معانی الآثار باب مواقیت الصّلٰوۃ مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ $&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن