30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدثنا محمد بن ابرھيم بن نصر بن شبيب الاصبھانی قال ثناھارون بن عبدالله الحمال ثنا يعقوب بن محمد الزھری ثنا محمد بن سعد ان ثنا ابن عجلان عن عبدالله بن الفضل عن انس بن مالك رضی الله تعالٰی عنہ ، ان النبی صلی الله تعالٰی عليہ وسلم کان اذاکان فی سفر فزاغت الشمس قبل ان يرتحل صلی الظھر والعصر جميعا [1]۔
حديث بيان کی ہم سے محمد ابن ابراہيم ابن نصر بن سندر اصبہانی نے ہارون ابن عبدالله حمال سے ، اس نے يعقوب ابن محمد زہری سے ، اس نے محمد ابن سوان سے ، اس نے ابن عجلان سے ، اس نے عبدالله بن فضل سے ، اس نے انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے کہ نبی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمجب سفر ميں ہوتے تھے تو اگر روانگی سے پہلے سورج ڈھل جاتا تھا تو ظہر وعصر کو اکٹھا پڑھ ليتے تھے۔ (ت)
روايت اسحٰق پر امام ابوداؤد نے انکار کيا اسمٰعيل نے اُسے معلول بتايا کمافی العمدۃ وغيرھا۔
اقول : الامام اسحٰق رضی الله تعالٰی عنہ ، لاکلام فی جلالۃ قدرہ وعظمۃ فخرہ ، لکن نص الامام ابوداؤد انہ کان تغير قبل موتہ باشھر ، قال : وسمعت منہ فی تلك الايام فرميت بہ[2]۔ کمافی التذھيب۔ وذکر الحافظ المزی حديثہ الذی زاد فيہ علی اصحاب سفيٰن ، فقال : اسحٰق اختلط فی اٰخر عمرہ [3]۔ کمافی الميزان۔ ولاشك انہ رحمہ الله تعالٰی کان کثير التحديث عن ظھر قلبہ ، املی المسند کلہ من حفظہ[4]۔ کمافی التذھيب ، قال : قال احمد بن اسحٰق الضبعی : سمعت ابرھيم بن ابی طالب ، يقول : فذکرہ۔ فلاغروان يعتريہ خطؤ فی حديث او حديثين ، ومن المعصوم عن مثل ذلك فی سعۃ ماروی وکثرتہ؟
ميں کہتا ہوں : امام اسحٰق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکی قدر اور عظمت افتخار ميں کوئی شك نہيں ہے ليکن امام ابوداؤد نے تصريح کی ہے کہ وفات سے چند ماہ پہلے اس کے حافظے ميں تغيير آگيا تھا۔ ابوداؤد نے کہا کہ انہی دنوں ميں مَيں نے اُس سے کچھ سنا تھا اور اس کی وجہ سے مجھے مطعون کياگيا۔ جيسا کہ تذہيب ميں ہے۔ اور حافط مزی نے اس کی وہ حديث ذکر کرنے کے بعد ، جس ميں اس نے اصحاب سفيٰن کے الفاظ پر اضافہ کيا ہے ، کہا ہے کہ اسحٰق کے بارے ميں کہا گيا ہے کہ آخر عمر ميں اس کو اختلاط ہوگيا تھا ، جيسا کہ ميزان ميں ہے۔ اس ميں تو کوئی شك نہيں کہ اسحٰق (رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ) بےشتر حديثيں محض ياد کے سہارے بيان کيا کرتے تھے۔ ايك مرتبہ انہوں نے پُورا مسند اپنی ياد سے املا کراديا تھا ، جيسا کہ تذہيب ميں ہے کہ احمد بن اسحٰق ضبعی نے کہا ہے کہ ميں نے ابراہيم بن ابی طالب کو يہ بات کہتے سنا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے وہی (مسند کے املاء والی بات) ذکر کی ہے۔ تو اس صورت ميں اگر اسحٰق سے ايك يا دو حديثوں ميں خطا واقع ہوجائے تو کوئی تعجب کی بات نہيں ہے۔ اس قدر وسےع اور کثير روايات ميں اتنی تھوڑی سی خطا سے اور کون معصوم ہے؟ (ت)
لاجرم امام ذہبی شافعی نے اس حدیث کو منکر کہا ، اور امام اسحٰق کی لغزش حفظ واشتباہ سے گنا۔
حيث قال : وکذا حديث رواہ جعفر الفريابی ثنا اسحٰق بن راھويہ ثنا شبابۃ عن الليث عن عقيل عن ابی شھاب عن انس رضی الله تعالٰی عنہ کان رسول الله صلی الله تعالٰی عليہ وسلم اذاکان فی سفر فزالت الشمس صلی الظھر والعصر ثم ارتحل۔ فھذا علی نبل رواتہ منکر ، فقد رواہ مسلم عن الناقد عن شبابۃ (وذکر لفظہ) تابعہ الزعفرانی عن شبابۃ ، واخرجہ خ م من حديث عقيل عن ابن شھاب عن انس (وذکر لفظہ ، ای وليس فی شیئ منھا : والعصر۔ قال : ) ولاريب ان اسحٰق کان يحدث الناس من حفظہ ، فلعلہ اشتبہ عليہ [5]۔
چنانچہ اس نے کہا ہے کہ اسی طرح وہ حديث جسے روايت کيا ہے فريابی نے اسحٰق ابن راہويہ سے ، اس نے شبابہ سے ، اس نے ليث سے ، اس نے عقيل سے ، اس نے ابن شہاب سے ، اس نے انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے کہ رسول الله صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمجب سفر ميں ہوتے تھے اور سورج ڈھل جاتا تھا تو ظہر وعصر پڑھتے تھے پھر روانہ ہوتے تھے۔ تو يہ حديث راويوں کی عمدگی کے باوجود منکر ہے کيونکہ اس کو مسلم نے ناقد سے ، اس نے شبابہ سے روايت کيا ہے (يہاں ذہبی نے اس کے الفاظ ذکر کيے ہيں ) اسی طرح زعفرانی نے بھی اس کو شبابہ سے روايت کيا ہے اور مسلم نے بھی اس کو عقيل سے ، اس نے ابن شہاب سے ، اس نے انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روايت کيا ہے (يہاں ذہبی نے مسلم کے الفاظ ذکر کيے ہيں ، مقصد يہ ہے کہ بخاری ومسلم کی کسی روايت ميں عصر کا ذکر نہيں ہے (صرف ظہر کا ذکر ہے۔ ذہبی نے کہا) اس ميں کوئی شك نہيں کہ اسحٰق لوگوں کے سامنے اپنی ياد سے حديثيں بيان کيا کرتا تھا ، ہوسکتا ہے کہ اس کو اشتباہ واقع ہُوا ہو۔ (ت)
اس کے بعد ہميں شبابہ بن سوار ميں کلام کی حاجت نہيں کہ وہ اگرچہ رجال جماعہ وموثقين ابنائے معين وسعد وابی شيبہ سے ہے مگر مبتدع مکلّب تھا امام احمد نے اُسے ترك کيا ، امام ابوحاتم رازی نے درجہ حجيت سے ساقط بتايا۔ تہذيب التہذيب امام ابنِ حجر عسقلانی ميں ہے :
شبابۃ بن سوار الفزاری ، قال احمد بن حنبل : ترکتہ ، لم اکتب عنہ للارجا۔ قيل لہ : يا ابا عبد اللّٰہ!وابومعويۃ ، قال : شبابۃ کان داعيۃ۔ وقال زکريا الساجی : صدوق ، يدعو الی الارجا ، کان احمد يحمل عليہ[6]۔
شبابہ ابن سوار فزاری احمد بن حنبل نے کہا کہ ميں نے اس کو چھوڑديا اور اس سے حديثيں نہيں لکھيں کيونکہ وہ ارجاء کا عقيدہ رکھتا تھا۔ کسی نے کہا کہ (ارجاء کا عقيدہ تو) ابومعاويہ بھی رکھتا ہے۔ احمد نے کہا (ہاں ، مگر) شبابہ ارجاء کا داعی تھا۔ زکريا ساجی نے کہا کہ سچّا ہے ، ارجاء کا داعی ہے۔ احمد اس پر تنقيد کيا کرتے تھے۔ ت)
اُسی ميں ہے : قال ابوحاتم : صدوق ، يکتب حديث ولايحتج بہ [7] (ابوحاتم نے کہا ہے کہ سچّا ہے ، اس کی حديث لکھی جائے مگر اس کو حجت نہ بنايا جائے۔ ت) اُسی ميں ہے :
قال ابوبکر الاثرم عن احمد بن حنبل : کان يدعو الی الارجاء ، وحکی عنہ قول اخبث من ھذہ الاقاويل ، قال : اذا قال فقد عمل بجارحتہ۔ وھذا قول خبيث ، ماسمعت احدا يقولہ [8]۔
ابوبکر اثرم نے احمد بن حنبل سے نقل کيا ہے کہ اسحٰق عقيدہ ارجاء کی دعوت ديتا تھا اور اس سے ايك ايسا قول بھی منقول ہے جو ان تمام باتوں سے زيادہ خبيث ہے۔ اس نے کہا کہ جب (الله تعالٰی) کوئی بات کہتا ہے تو يقينا اپنے ايك عضو (زبان) کو کام ميں لاتا ہے۔ يہ ايك خبيث قول ہے ، ميں نے کسی کو يہ بات کہتے نہيں سُنا۔ (ت)
اُسی ميں ہے :
$&'); container.innerHTML = innerHTML; }
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع