دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 5 | فتاوی رضویہ جلد ۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۵

میں موجود ہیں مگر متعصب معاند کو علم دینا بے سُود اور کذب وافترا کا علاج مفقود ، سائل ان کو ذی علم مولوی کہتا ہے اور جو باتیں اُن کی بیان کیں وہ تو ایسے جاہلوں کی ہیں جن کو کسی عالم کی صحبت بھی نصیب نہ ہوئی۔ سائل کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی کی ایسی بیہودہ باتیں پیش نہ کیا کرے ، والله تعالٰی اعلم۔

__________________

رسالہ
حاجز البحرین الواقی عن جمع الصلاتین
۱۳۱۳ھ
دو دریاؤں کو ملنے سے روکنے والا،دو۲ نمازوں کو جمع کرنے سے بچانے والا


مسئلہ (۲۸۶)                            از بریلی محلہ قراولان                   یکم رجب ۱۳۱۳ھ 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ سفر کے عذر سے جس میں قصر لازم آتا ہے دو۲ نمازوں کا جمع کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ بینوا توجروا۔

الجواب :
  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

الحمدلله الذی جعل الصلاۃ علی المؤمنین کتابا موقوتا ، وامرھم ان  یحافظوا علیھا فیحفظوھا ارکانا وشروطا ووقوتا ، مَرَجَ الْبَحْرَیْنِ یَلْتَقِیٰنِۙ(۱۹) بَیْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا یَبْغِیٰنِۚ(۲۰)، وافضل الصلوات ، واکمل التحیات ، علی من عین الاوقات وبین العلامات ، وحرم علی امتہ اضاعۃ الصلوات ، وعلی اٰلہ الکرام ، وصحبہ العظام ،  ومجتھدی شرعہ الغر الفخام ، لاسیما الامام الاقدم ، والھمام الاعظم ، امام الائمۃ ، مالك الازمۃ ، کاشف الغمۃ ، سراج الامۃ ، نائل علم الشرع الحنفی من اوج الثریا ، ناشر علم الدین الحنیفی نشرا جلیا ، نصرالله اتباعہ ورضی اتباعہ متبوعا تابعیا ، وعلینا معھم ، یاارحم الراحمین ، الی یوم الدین۔

الله  عزوجل نے اپنے نبی کریم علیہ افضل الصلاۃ والتسلیم کے ارشادات سے نماز فرض کا ایك خاص وقت جداگانہ مقرر فرمایا ہے کہ نہ اُس سے پہلے نماز کی صحت نہ اس کے بعد تاخیر کی اجازت ، ظہرین عرفہ وعشائین مزدلفہ کے سوادو۲ نمازوں کا قصدًا ایك وقت میں جمع کرنا سفرًا حضرًا ہرگز کسی طرح جائز نہیں ۔ قرآن عظیم واحادیث صحاح سیدالمرسلین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّماُس کی ممانعت پر شاہد عدل ہیں ۔ یہی مذہب ہے حضرت ناطق بالحق والصواب موافق الرائے بالوحی والکتاب امیرالمومنین عمرفاروق اعظم وحضرت سیدنا سعد بن ابی وقاص احد العشرۃ المبشرۃ وحضرت سیدنا عبدالله  بن مسعود من اجل فقہاء الصحابۃ البررۃ وحضرت سیدنا وابن سیدنا عبدالله  بن عمر فاروق وحضرت سیدتنا امّ المؤمنین صدیقہ بنت الصدیق اعاظم صحابہ کرام وخلیفہ راشد امیرالمومنین عمر بن عبدالعزیز وامام سالم بن عبدالله  بن عمرو امام علقمہ بن قیس وامام اسود بن یزید نخعی وامام حسن بصری وامام ابن سیرین وامام ابراہیم نخعی وامام مکحول شامی وامام جابر بن زید وامام عمروبن دینار وامام حماد بن ابی سلیمان وامام اجل ابوحنیفہ اجلہ ائمہ تابعین وامام سفٰین ثوری وامام لیث بن سعد وامام قاضی الشرق والغرب ابویوسف وامام ابوعبدالله  محمد الشیبانی وامام زفر بن الہذیل وامام حسن بن زیاد وامام دارالہجرۃ عالم المدینۃ مالك بن انس فی روایۃ ابن قاسم اکابر تبع تابعین وامام عبدالرحمن بن قاسم عتقی تلمیذ امام مالك وامام عیسٰی بن ابان وامام ابوجعفر احمد بن سلامہ مصری وغیرہم ائمہ دین کا ، رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِم اجمعین۔

تحقیق مقام یہ ہے کہ جمع بین الصلاتین یعنی دو۲ نمازیں ملاکر پڑھنا دو۲ قسم ہے : جمع فعلی جسے جمع صوری بھی کہتے ہیں کہ واقع میں ہر نماز اپنے وقت میں واقع مگرر ادا میں مل جائیں جیسے ظہر اپنے آخر وقت میں پڑھی کہ اس کے ختم پر وقتِ عصر آگیا اب فورًا عصر اوّل وقت پڑھ لی ، ہوئیں تو دونوں اپنے اپنے وقت اور فعلًا وصورۃً مل گئیں ۔ اسی طرح مغرب میں دیر کی یہاں تك کہ شفق ڈوبنے پر آئی اُس وقت پڑھی ادھر فارغ ہُوئے کہ شفق ڈُوب گئی عشاء کا وقت ہوگیا وہ پڑھ لی ، ایسا ملانا بعذر مرض وضرورت سفر بلاشبہہ جائز ہے۔ ہمارے علمائے کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمبھی اس کی رخصت دیتے ہیں ۔ ردالمحتار میں ہے :

للمسافر والمریض تاخیر المغرب للجمع بینھا وبین العشاء فعلًا ، کمافی الحلیۃ وغیرھا ، ای ان تصلی فی اٰخر وقتھا والعشاء فی اول وقتھا[1]۔

مسافر اور مریض مغرب میں تاخیر کرسکتے ہیں تاکہ اس کو اور عشاء کو فعلًا اکٹھا کرلیں ، جیسا کہ حلیہ وغیرہ میں ہے ، یعنی مغرب آخری وقت میں پڑھی جائے اور عشاء اوّل وقت ہیں ۔ (ت)

اقول : تاخیر مغرب کا تو یہ خاص جزئیہ ہے اور اسی طرح تاخیر ظہر کہ عصر سے مل جائے بلکہ یہ بدرجہ اولٰی کہ ظہر میں تو کوئی وقت کراہت نہیں [2] کماصرح بہ فی البحرالرائق وحققناہ فیما علقناہ علی ردالمحتار۔ (جیسا کہ بحرالرائق میں تصریح ہے اور ردالمحتار کے حاشیے پر ہم نے اس کی تحقیق کی ہے۔ ت) بخلاف مغرب کہ اُس کی اتنی تاخیر بے عذر مکروہ شدید ہے [3] کمافی البحر والدر وغیرھما ، ونطقت بکراھۃ ذلك احادیث۔ (جیسا کہ بحر اور در وغیرہ میں ہے ، اور اس کی کراہت پر کوئی احادیث ناطق ہیں ۔ ت) پھر جزئیہ ظہرین بھی کتاب الجج میں نظر فقیر سے گزرا اس کتاب جلی الصواب حلی الخطاب رفیع النصاب میں کلام کلام امام ہمام محرر المذہب سیدنا محمد بن الحسن تلمیذ سید الائمہ امام اعظم ابوحنیفہ اور تالیف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُماجمعین فرماتے ہیں :

قال ابوحنیفۃ رضی الله تعالٰی عنہ :  الجمع بین الصلاتین فی السفر فی الظھر والعصر ، والمغرب والعشاء سواءٌ یؤخر الظھر الٰی اٰخر وقتھا ثم یصلی ویعجل العصر فی اول وقتھا فیصلی فی اول وقتھا ، وکذلك المغرب والعشاء یؤخر المغرب الٰی اٰخر وقتھا فیصلی قبل ان یغیب الشفق وذلك اٰخر وقتھا ، ویصلی العشاء فی اول وقتھا حین یغیب الشفق ، فھذا الجمع بینھما[4]۔

امام فقیہ محدث عیسٰی بن ابان تلمیذ امام محمد ہے امام ابوحنیفہ نے فرمایا ہے کہ سفر میں دو۲ نمازوں کا جمع کرنا ، خواہ ظہر اور عصر ہوں یا مغرب اور عشاء ہوں ، یکساں ہے۔ یعنی ظہر کو آخر وقت مؤخر کرکے پڑھے اور عصر میں تعجیل کرکے اس کو اول وقت میں پڑھ لے۔ اسی طرح مغرب اور عشاء میں مغرب کو اتنا مؤخر کرے کہ اس کے آخری وقت میں ، یعنی شفق غائب ہونے سے تھوڑا پہلے پڑھے اور عشاء میں جلدی کرکے اس کو اول میں پڑھ لے ، یعنی شفق غائب ہونے کے ساتھ ہی ، یہ طریقہ ہے ان کو جمع کرنے کا۔ (ت)

اُسی میں ہے :

قال ابوحنیفۃ رحمہ الله تعالٰی :  من اراد ان یجمع بین الصلاتین بمطر اوسفر اوغیرہ ،  فلیؤخر الاولی منھما حتی تکون فی اٰخر وقتھا ،  ویعجل الثانیۃ حتی یصلیھا فی اول وقتھا فیجمع بینھما ، فتکون کل واحدۃ منھما فی وقتھا [5] الخ۔

 



[1]   ردالمحتار  کتاب الصلٰوۃ مطبوعہ المصطفٰی البابی مصر  ۱ / ۲۷۱

[2]   البحرالرائق کتاب الصلٰوۃ مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۲۴۹

[3]   الدرالمختار&n

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن