30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اکابر صحابہ وائمہ کے موافق ہے۔ اور معترضین کا کہنا کہ تم امام برحق پر فتوٰی لگاؤ ، محض جہالت اور شانِ امام میں گستاخی ہے۔ کیا صدہا صحابہ وائمہ کا وہ فتوٰی معاذالله حضرات امام پر لگتا ہے۔ عمدًا تارك صلاۃ پر لگتا ہے نہ کہ اُسے کافر نہ جاننے پر۔ معترضین اگر خوفِ خدا کرتے تو انہیں اس کی شکایت نہ ہوتی کہ کفر کے فتوے لگنے لگے بلکہ اس کا خوف ہوتا کہ صدہا صحابہ وائمہ اُن کے کفر پر فتوے دے رہے ہیں ۔ کیا محال ہے کہ عندالله اُنہی کا فتوٰی حق ہو ، مسائل اختلافیہ ائمہ میں حق دائر ہوتا ہے کسی کو یقینا خطا پر نہیں کہہ سکتے۔
غرض معترضین پر فرض ہے کہ توبہ کریں نماز کے پابند ہوں فتواے صدہا صحابہ وائمہ سے ڈریں اور آج اگر وہ نقد وقت نہ ہوتو سوء خاتمہ سے خوف کریں ۔ زید نے اگر یہ الفاظ زجرًا کہے حرج نہیں ، محلِ زجر میں ایسا استعمال ہر قرن وطبقہ کے ائمہ وعلماء بلکہ خود سرکار رسالت علیہ الصلاۃ والتحیۃ سے بکثرت ثابت ہے اور اگر اعتقادِ تکفیر رکھتا ہے تو اس سے باز آئے قولِ صحیح امام اعظم اختیار کرے۔ والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ (۲۶۸) از انجمن اسلامیہ قصبہ سانگو وریاست کوٹہ راجپوتانہ ۲۴ / ربیع الاوّل شریف ۱۳۳۵ھ
یہاں ایك مولوی صاحب آئے اور یہ بیان کیا کہ بے نمازی کے ہمراہ کھانا کھانا اور اس کی نماز جنازہ پڑھنا نیز وہ بیمار ہوجائے تو اس کے گھر جانا بہت بڑا ثواب ہے ، بعضے علماء اس سے اجتناب اور اُس پر کفر اور قید کا فتوٰی دیتے ہیں محض غلطی پر ہیں ۔
الجواب :
بے نماز کو ہمارے امام نے کافر نہ کہا مگر بہت صحابہ کرام وتابعین عظام وائمہ اعلام نے اُس کی تکفیر کی ، اور خود صحیح حدیث میں ارشاد : من ترك الصلاۃ متعمدا فقدکفر جہارا [1]۔ جس نے قصدًا نماز ترك کی وہ علانیہ کافر ہوگیا۔ (م)
جو ائمہ اُس کی تکفیر کرتے ہیں اُن کے نزدیك اُس کی عیادت کو جانا بھی ناجائز ہوگا اُس کے جنازہ کی نماز بھی ناجائز ہوگی ہمارے امام کہ تکفیر نہیں فرماتے اُن کے نزدیك بھی اُسے ضرب شدید وقید مدید کا حکم ہے جس کا اختیار سلطانِ اسلام کو ہے اور کسی کی عیادت کو جانا واجب نہیں ، بہ نظر ر جز اگر بے نماز کی عیادت کو نہ جائیں تو کوئی الزام نہیں ۔ ہاں جبکہ ہمارے نزدیك وہ کافر نہیں ، فقط فاسق فاجر مرتکبِ کبائر ہے تو اُس کے جنازہ کی نماز ضرور ہے پھر بھی علما وپیشوایان قوم اگر اوروں کی عبرت کیلئے اُس کی نماز جنازہ نہ پڑھیں اور بعض عوام سے پڑھوادیں تو یہ بھی مستحسن ہے۔ والله تعالٰی اعلم۔
____________________
باب الاوقات
نماز کے وقتوں کا بیان
مسئلہ (۲۶۹) مرسلہ حاجی الٰہ یار خان صاحب ۱۱ رجب ۱۳۰۷ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ روزہ نفل میں جو نیت کو قبل زوال کے کرنے کو لکھا ہے اور زوال کے وقت جو نماز مکروہ ہے تو اس وقت سے کیا مراد ہے اور بڑھ سے بڑھ یہ وقت کس قدر ہے؟ بینوا توجروا۔
الجواب :
یہ سوال مع جوابِ مولوی گنگوہی صاحب پیش ہوا اس میں تین۳ مسئلے ہیں ، دو۲ کا گنگوہی صاحب نے جواب ہی نہ دیا اور ایك کا کہ دیا محض غلط کہ نہ دینا اُس سے ہزار جگہ بہتر تھا وہ مسائل یہ ہیں :
مسئلہ اولٰی : باب صیام میں وقت زوال جس تك نیتِ روزہ نفل ہوجانا چاہئے کیا ہے؟
اقول : فی الواقع روزہ ماہ مبارك ونذر معین وروزہ نفل جبکہ ادا ہو نہ قضا تو مذہب صحیح یہی ہے کہ ان کی نیت نصف النہار شرعی سے پہلے ہوجانی چاہئے جسے ضحوہ کبرٰی کہتے ہیں اُس کے بعد بلکہ خاص ضحوہ کبرٰی کے وقت بھی نیت کافی نہیں ، درمختار میں ہے :
یصح اداء صوم رمضان والنذر المعین النفل بنیتہ من اللیل الی الضحوۃ الکبرٰی ، لابعدھا ولاعندھا ، اعتبار الاکثر الیوم [2]۔
رمضان کے روزے ، نذرمعین کے روزے اورنفلی روزے کی ادا صحیح ہے اگر رات سے ضحوہ کبرٰی تك نیت کرلی جائے ، ضحوہ کبرٰی کے بعد یا اس کے دوران نیت کرنے سے روزہ نہیں ہوگا کیونکہ دن کے بیشتر حصّے کا اعتبار ہے۔ (ت)
اور نہار شرعی طلوعِ فجر صادق سے غروب مرئی کل قرص شمس تك ہے ، ردالمحتار میں ہے :
الیوم الشرعی من طلوع الفجر الی الغروب [3]۔
شرعی دن ، طلوعِ فجر سے غروب تك ہے۔ (ت)
یہ ہمیشہ نہار عرفی سے کہ طلوعِ مرئی کنارہ بالائی شمس سے غروب مرئی کل جرم شمس تك ہے بمقدار مدت فجر زیادہ ہوتا ہے یعنی جس جگہ ، جس فصل جس مہینے بلکہ جس دن میں طلوعِ فجر سے طلوعِ شمس بمعنی مذکور تك جتنی مدت ہوگی اُس دن کا نہار شرعی اس کے نہارِ عرفی سے اُسی قدر بڑا ہوگا اور ظاہر ہے کہ جب دو بڑی چھوٹی چیزوں میں صرف ابتدا مختلف اور انتہا متفق ہوتو اکبر کا نصف اصغر کے نصف سے بقدر نصف زیادت کے پہلے ہوگا لہذا ہمیشہ نصف النہار شرعی نصف النہار عرفی حقیقی یعنی نصف النہار دائرہ ہندیہ سے بقدر نصف مقدار فجر کے پیشتر ہوتا ہے ، ردالمحتار میں ہے :
اعلم ، ان کل قطر نصف نھارہ قبل زوالہ بنصف حصۃ فجرہ [4]۔
جان لوکہ ہر علاقے کا نصف النہار ، بقدر نصفِ حصّہ فجر ، زوال سے پہلے ہوتا ہے۔ (ت)
پس یہی حساب ہمیشہ ملحوظ رکھنا چاہئے آج کی فجر دریافت کرلی کہ کس مقدار کی ہُوئی اُس کی تنصیف میں جتنے منٹ سکنڈ آئے ٹھیك دوپہر یعنی کیلی کا سایہ دھوپ گھڑی میں خط نصف النہار پر منطبق ہونے سے پیشتر اُتنے ہی منٹ سکنڈ لے لئے وہی وقت حقیقی نصف النہار شرعی کا ہوا اُس سے پہلے نیت روزے کی ہو جانی چاہئے اور پُر ظاہر کہ نہ نہار عرفی دائمًا ایك حالت پر رہے نہ مقدار فجر دوامًا یکساں ہو بلکہ دونوں ہر روز گھٹتے بڑھتے رہتے ہیں یہاں تك کہ افق مستوی میں بھی کہ بوجہ میل عـــہ وتزاید وتناقض میل تفاوت طوالع ومطالع ضروری ہے نہ کہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع