30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۲) ایك شخص انجمن سے باہر کا سوال کرتا ہے یکّہ میں چلو اور اُن سے کرایہ لو ، کُل خرچہ کھانے پینے کا لو ، اور اس میں رکھا ہی کیا ہے کوئی اپنے لئے نماز پڑھے گا تم کیوں کوشش کررہے ہو ، وہ شخص کیسا ہے اور جو لوگوں کو ہمت شکستہ کرے وہ کیسا ہے۔
الجواب :
پہلے لوگوں کیلئے ان کی نیتِ نیك پر اجر عظیم ہے ، نبی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمفرماتے ہیں :
لان یھدی الله بك رجلا خیرلك مماطلعت علیہ الشمس [1] وغربت۔
الله تعالٰی ایك شخص کو تیرے ذریعہ سے ہدایت فرمادے تو یہ تیرے لیے تمام رُوئے زمین کی سلطنت ملنے سے بہتر ہے۔ (م)
ہدایت کو جانے کیلئے آتے جاتے جتنے قدم ان کے پڑیں ہر قدم پر دس نیکیاں ہیں ، قال الله تعالٰی :
وَ نَكْتُبُ مَا قَدَّمُوْا وَ اٰثَارَهُمْۣؕ-[2]۔ ہم لکھ رہے ہیں جو انہوں نے آگے بھیجا اور جو نشان پیچھے چھوڑ گئے (م) اور جو بغیر سواری نہ جاسکتا ہو اُس کا سواری مانگنا کچھ جُرم نہیں ، یوں ہی خرچِ راہ بھی لے سکتا ہے مگر یہ کہنا کہ تم کیوں کوشش کرتے ہو شیطانی قول ہے امر بالمعروف نہی عن المنکر فرض ہے ، فرض سے روکنا شیطانی کام ہے۔ بنی اسرائیل میں جنہوں نے مچھلی کا شکار کیا تھا وہ بھی بندر کردئے گئے اور جنہوں نے انہیں نصیحت کرنے کو منع کیا تھا کہ لِمَ تَعِظُوْنَ قَوْمَاۙﰳ اللّٰهُ مُهْلِكُهُمْ اَوْ مُعَذِّبُهُمْ عَذَابًا شَدِیْدًاؕ-[3] (کیوں ایسوں کو نصیحت کرتے ہو جنہیں الله ہلاك کرے گا یا سخت عذاب دے گا۔ م)یہ بھی تباہ ہوئے اور نصیحت کرنے والوں نے نجات پائی ، اور یہ کہناکہ “ اس میں رکھا ہی کیا ہے “ سب سے سخت کلمہ ہے ، اس کہنے والے کو تجدیدِ اسلام وتجدیدِ نکاح چاہئے۔ والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ (۲۶۵) از بریلی محلہ ملوك پور مسؤلہ شفیق احمد خان صاحب ۲۶ محرم الحرام ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ انجمن کا یہ پاس کردہ قانون کہ جو مسجد میں ایك وقت کی نماز کو نہ آوے اور نہ آنے کا کوئی قابلِ اطمینان عذر بھی نہ ہوتو اس کو مسجد میں ایك لوٹا رکھنا پڑے گا۔ یہ حکم شرعی سے ناجائز تو نہیں ہے؟
الجواب : اگر وہ شخص اپنی خوشی سے ہر غیر حاضری کے جرمانہ میں سو۱۰۰ لوٹے یا سو۱۰۰ روپے دے تو بہت اچھا ہے اور اُن روپوں کو مسجد میں صرف کیا جائے لیکن جبرًا ایك لوٹا یہ ایك کوڑی نہیں لے سکتا۔ فان المصادرۃ بالمال منسوخ بالمنسوخ حرام (کیونکہ مالی جرمانہ منسوخ ہے اور منسوخ پر عمل کرنا حرام ہے) والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ (۲۶۶) سید عرفان علی صاحب رُکن انجمن خادم الساجدین ربڑی ٹولہ بریلی ۲ صفر ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جبکہ عشرہ محرم میں نماز کا انتطام منجانب انجمن کیا گیا تھا تو اب اس موقع پر کہ محمد علی وشوکت علی بریلی میں آرہے ہیں اور ۳ بجے سے ۶ بجے تك شہر میں گشت کریں گے اور پھر جوبلی باغ میں تقریر کریں گے پبلك عام کثیر التعداد اُن کے جلوس میں جوبلی باغ میں ہوگی اور اس اثنا میں نمازِ عصر ونمازِ مغرب ونمازِ عشا کاوقت ہوگا پس ایسی حالت میں منجانب انجمن مسلمانوں کو تنبیہ کرنا اور ان کو نماز کے واسطے آمادہ کرنا کوئی نقص شرعی تو نہیں پیدا کرتا ہے ، اور نماز کی ترغیب ایسے مواقع پر دلانا موجبِ ثوابِ دارین ہے یا نہیں ؟
الجواب :
نماز کی ترغیب ہر وقت وہر حال میں ہونی چاہئے اگرچہ ناچ کی مجلس ہو ، والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ (۲۶۷)از شہر (بریلی) محلہ سوداگران مسؤلہ مولوی محمد رضاخان صاحب عرف ننّھے میاں صاحب ذی القعدہ ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے چند شخصوں کی طرح طرح خوشامدانہ انداز پیار محبت کے طریقے سے نماز باجماعت کی تاکید کی اُن لوگوں کو جب اُس پر کاربند نہ پایا بلکہ اُن میں سے ایك شخص نے دو۲ مرتبہ ترك نماز کا اقرار زید کے سامنے کیا عشاء کی جبکہ صلاۃ ہو چکی زید اُنہیں لوگوں کے پاس بیٹھا تھا سب سے نماز کے واسطے کہا ایك شخص نے جواب دیا ہم ابھی آتے ہیں کوئی بیماری یا مجبوری نہ تھی جس نے کہاتھا ہم ابھی آتے ہیں وہ نہ آیا بعد فجر اس سے پُوچھا عشا کی نماز کہاں پڑھی؟ جواب دیا کہ میں نماز کے معاملہ میں جھُوٹ نہ بولوں گا مَیں نے نہیں پڑھی۔ صبح کی نماز کیلئے اکثر زید اِن سب صاحبوں کو جگایا کرتا بعض آتے اور بعض ہوشیار ہوکر اطمینان دلاکر پھر سوجاتے ان میں سے ایك شخص ایك یا دومرتبہ پاخانے گیا فارغ ہوکر پھر سورہا ایسا چند بار کا زید کا عینی مشاہدہ ہے ایك شہادت زید کو ملی کہ ہواخوری کو وقتِ مغرب اُن صاحبوں کا پورا مجمع جنگل میں گیا ، یہ شاہد بھی ساتھ تھا ، شاہد کے سوا سب نے ہنسی مذاق میں نماز کھودی ان کی متعدد مرتبہ ایسی حرکات دیکھ کر سمجھایا کہ تم لوگ اپنے وطنِ عزیر واقربأ کو چھوڑ کر ہادی بننے کو آئے ہو ہرگز وہ شخص ہادی نہیں ہوسکتا جس کے دل میں عشقِ رسالت نہ ہو ، اور نماز سب سے زیادہ حضور کو محبوب۔ نماز پڑھو یہ تمہارے ساتھ ہرجگہ بھلائی کرے گی۔ جب اس پر بھی کاربند نہ ہُوئے تو زید نے اُن سے اُنہوں نے زید سے ترك کلام کردیا پھر ایك مرتبہ زید نے کہا کہ من ترك الصلاۃ متعمدا فقد کفر[4] کے تم مرتکب ہو اور یہ تین سو صحابہ کرام رضوان الله تعالٰی علیہم اجمعین کا مذہب ہے تم نماز کی توہین کرتے ہو الله تماری نماز جنازہ نہ ہونے دے میرے عقیدہ میں بارادہ ترك کرنے والا کافر ہے اس پر زید کی نسبت کیا حکم ہے امام اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکا مذہب کریم تارك صلاۃ کی تکفیر میں سکوت ہے یا تارك صلاۃ اپنے دامنِ رحمت میں لے کر کفر سے بچاتے ہیں ۔ جب زید پر اعتراض ہوکہ مذہب امام اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمیں تارك صلاۃ کافر نہیں تم امامِ برحق پر فتوٰی لگاؤ۔ اُس نے جواب دیا کہ میرے باپ کا یہ حکم نہیں ، نہ اس سے میری مراد امام اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکی سرکار سے علیحدہ چلنا تھا بلکہ زجرًا کہا تو اس کہنے والے پر کیا حکم ہوگا؟ اور اگر کوئی حنفی جبکہ امام برحق کا حکم تارك صلاۃ پر تکفیر کا نہ ہو یہ عقیدہ رکھے کہ تارك صلاۃ عمدًا کافر ہے اور اس عقیدہ کو ظنی جانے تو اُس پر کیا حکم ہے۔ جنہوں نے زید کے اس قول پر یوں تعریضًا ایك دوسرے صاحب سے کہا لیجئے اب تو کفر کے فتوے لگائے جاتے ہیں مسلمانوں کو کافر کہا جاتا ہے ایسوں کا کیا حکم ہے؟ بینوا توجروا۔
الجواب :
بلاشبہہ صدہا صحابہ کرام وتابعین عظام ومجتہدین اعلام وائمہ اسلام علیہم الرضوان کا یہی مذہب ہے کہ قصدًا تارك صلاۃ کافر ہے اور یہی متعدد صحیح حدیثوں میں منصوص اور خود قرآن کریم سے مستفاد : وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ لَا تَكُوْنُوْا مِنَ الْمُشْرِكِیْنَۙ(۳۱)[5] نماز قائم کرو اور کافروں سے نہ ہو جاؤ۔ (م)زمانہ سلف صالح خصوصًا صدر اول کے مناسب یہی حکم تھا اُس زمانہ میں ترك نماز علامتِ کفر تھا کہ واقع نہ ہوتا تھا مگر کافر سے ، جیسے اب زنار باندھنا یا قشقہ لگانا علامت کفر ہے۔ جب وہ زمانہ خیر گزرگیا اور لوگوں میں تہاون آیا وہ علامت ہونا جاتا رہا اور اصل حکم نے عود کیا کہ ترك نماز فی نفسہٖ کفر نہیں جب تك اُسے ہلکا یا حلال نہ جانے یا فرضیتِ نماز سے منکر نہ ہو ، یہی مذہب سیدنا امام اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکا ہے۔ حنفی کہ ظنی طور پر اس کے خلاف کا معتقد ہو خاطی ضرور ہے کہ اب یہ حکم خلافِ تحقیق ونامنصور ہے مگر وہ اس کے سبب نہ معاذالله گمراہ ٹھرے گا نہ حنفیت سے خارج کہ مسئلہ فقہی نہیں اور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع